Tag: Guinness Book of World Record

  • ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    کراچی : ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278اخروٹ توڑ کر پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر نے بھارت اور جرمنی سے عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا، ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا, ایک منٹ میں ہتھیلی سے دو سو اٹہھتر آخروٹ توڑ ڈالے۔

    کراچی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن نے بتایا ہے کہ کراچی کے راشد نسیم نے بھارت کے ساتھ جرمنی کو بھی عالمی اعزاز سے محروم کرنے کا دعوی کردیا ہے۔

     اس سے قبل پراباکر ریڈی کے پاس دوسو اکیاون کا ریکارڈ تھا، برق رفتاری سے ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے اکیاون تربوز  پھوڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے.

    سابقہ ریکارڈ جرمنی کے تافزی احمد نے تینالیس تربوز پھوڑ کر سال دوہزار گیارہ میں بنایا تھا، اب یہ دونوں ویڈیوز سڈنی بھجی جائیں گی جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد یہ ریکارڈ بک کے اگلے ایڈیشن میں شامل کرلیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • بارہ سالہ فلسطینی اسپائڈربوائے کا نام گنیز بک میں شامل

    بارہ سالہ فلسطینی اسپائڈربوائے کا نام گنیز بک میں شامل

    غزہ : عجیب و غریب حرکتیں اور کرتب دکھانے والا اسپائڈربوائے فلسطین کی سرزمین پر موجود ہے، غزہ کے اسپائیڈر مین نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ایسا ٹیلنٹ جس نے سب کو حیران کردیا۔ کبھی ٹانگیں بازؤوں کی طرف موڑلے تو کبھی سرکے بل چلے۔ کبھی درخت اور کھمبے پرچڑھ جائے۔ یہ سب دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ یہ مکڑی ہے یا انسان؟

    فلسطین کا بارہ سالہ محمد الشیخ اپنے جسم کو تینتیس انداز میں موڑ سکتا ہے اور یہی کٹھن کرتب دکھا کرمحمد الشیخ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگیا۔

    یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے اس نے سرٹیفکیٹ بھی اپنے منفرد انداز سے تھاما۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈانتیس انداز میں جسم موڑنے والے کے نام تھا۔

    اسپائیڈر بوائے کے ٹرینر کا کہنا ہے کہ ابھی تو یہ صرف شروعات ہے۔ اور بھی کمالات ہیں جو یہ بچہ عنقریب دکھائے گا، محمد الشیخ نے مستقبل میں مزید تین ریکارڈ بنانے کی ٹھان لی ہے۔