Tag: Guinness record

  • 17 سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

    17 سالہ لڑکا دو دن تک جھولا جھولتا رہا

    نیوزی لینڈ میں ایک 17 سالہ نوجوان نے مسلسل 36 گھنٹے تک جھولا جھولنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    17 سالہ پیٹرک کوپر نے، جو نیوزی لینڈ کا رہائشی ہے ہفتے کی صبح 10 بج کر 23 منٹ پر جھولا جھولنا شروع کیا اور اتوار کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر اس کا اختتام کیا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ صبح 9 بجے اس کا آغاز کرنا چاہتا تھا لیکن وہ وقت پر نہیں اٹھ سکا۔

    اس نے اپنی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو جمع کروا دی ہے اور وہ جلد ہی اس کا نام بک میں درج کیے جانے سے متعلق اسے آگاہ کریں گے۔

    فی الحال یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ہی ایک شہری کے پاس ہے جس نے 32 گھنٹوں تک جھولا جھول کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔

    پیٹرک نے اس کام کے ذریعے 16 سو ڈالرز بھی جمع کرلیے ہیں جو وہ ایک اسپتال کو عطیہ کرے گا۔

  • امریکی شخص کا ناقابل یقین کرتب، ویڈیو دیکھیں

    امریکی شخص کا ناقابل یقین کرتب، ویڈیو دیکھیں

    امریکا میں ایک شخص نے چھریوں اور سیبوں کے ساتھ عجیب کرتب دکھاتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، مذکورہ شخص اس سے قبل 150 ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہے۔

    امریکی ریاست اڈاہو کا رہائشی یہ شخص ڈیوڈ رش اس بار ایک نئے کرتب کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ ڈیوڈ نے صرف 30 سیکنڈز میں ہوا میں 3 چاقو گھماتے ہوئے ہوا میں اچھالے گئے متعدد سیب کاٹ دیے جن کی تعداد بعد ازاں 21 نکلی۔

    اس کرتب کے لیے ڈیوڈ 3 چاقو ہوا میں گھماتا رہا، اور اس دوران اس کی جانب 21 سیب پھینکے گئے جنہیں اس نے ہوا میں ہی دو ٹکڑے کردیے۔ اس پورے عمل میں اسے صرف 30 سیکنڈز کا وقت لگا۔

    ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ اس کرتب کے لیے اسے مہینوں تک پریکٹس کرنی پڑی۔

    اپنے اس کرتب کے ساتھ ڈیوڈ نے سابقہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جو ایک جگلر کی جانب سے بنایا گیا تھا جس میں اس نے 17 سیب کاٹے تھے۔

    ڈیوڈ اس سے قبل بھی 150 کے قریب گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کا حالیہ ریکارڈ سائنسی تعلیم کے فروغ کے لیے تھا۔

  • امریکی شخص کا منفرد ریکارڈ

    امریکی شخص کا منفرد ریکارڈ

    ایک امریکی شخص نے غباروں کے ذریعے انوکھا گنیز ریکارڈ قائم کرلیا، مذکورہ شخص غباروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں اچھالتا رہا۔

    امریکی ریاست آئیڈاہو کا رہائشی شخص ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج متعدد ریکارڈز توڑ چکا ہے۔

    اپنے حالیہ ریکارڈ میں اس نے 3 غباروں کو 1 گھنٹہ، 12 منٹ اور 50 سیکنڈ تک فضا میں رکھا۔ اس دوران وہ غباروں کو اپنے ہاتھوں، پاؤں اور سر سے فضا میں اچھالتا رہا۔

    اس سے قبل اس نوعیت کا ریکارڈ 39 منٹ 49 سیکنڈز پر محیط تھا جو ڈیوڈ نے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

    ڈیوڈ اکثر و بیشتر اس طرح کے کارنامے سر انجام دیتے رہتے ہیں اور اس سے ان کا مقصد اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، میتھا میٹکس) کی تعلیم اور اس سے جڑی سرگرمیوں کا فروغ ہوتا ہے۔