Tag: Guinness world record

  • سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل Ciara Antoski نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38 فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021 میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوؤں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہوسکے۔

    یہ منفرد فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔ اور اب یہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ مُعتز ہلال عزایزۃ نے غزہ کی کوریج کے لیے فرانس میں اہم اعزاز ’فریڈم پرائز‘ اپنے نام کیا تھا۔

    مُعتز عزایزۃ کو فرانس کے شہر کان (Caen) میں منعقدہ ایک تقریب میں غزہ میں جنگ کی جرات مندانہ اور دستاویزی نوعیت کی کوریج کرنے کے لیے ان کے کام پر ’انعامِ آزادی‘ سے نوازا گیا تھا۔

    جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر جارحیت کی تو ابتدائی کئی مہینے عزایزۃ غزہ میں مقیم رہے، اس دوران انھوں نے روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو رپورٹس دیں، اور اسرائیلی افواج کے حملوں اور فلسطینی عوام کے مصائب کی تصاویر دنیا کو دکھائیں، جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی فالوئنگ میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔

    فریڈم پرائز کے حوالے سے فرانسیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس انعام کے لیے فرانس اور دنیا بھر سے 15 سے 25 سال کی عمر کے افراد کسی ایسے متاثر کن شخص یا تنظیم کا انتخاب کرتے ہیں، جس نے آزادی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہو۔

    فوٹو جرنلسٹ معتز نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہم فلسطینی 1948 سے اسرائیلی قبضے کے مظالم کا شکار ہیں، میری خواہش تھی کہ جب میرا ملک اسرائیلی قبضے سے آزاد ہو تو اس فریڈم پرائز سے نوازا جائے۔

    غزہ میں میرے لوگ اب بموں اور بھوک سے مر رہے ہیں، جب کہ دنیا خاموش ہے اور کوئی بھی اس نسل کشی کو نہیں روک سکتا۔ کوئی بھی اسرائیل کو اس کے جرائم کا جواب دہ نہیں ٹھہرا سکا۔

    آسمان کے راز بتاتی نا قابل فراموش تصاویر کیسے بنائیں؟ فلکیاتی فوٹوگرافر کے مشورے

    لیکن ہم اپنی آزادی کے لیے بے خوفی سے اور بغیر تھکے لڑیں گے جب تک کہ ہم آزادی کا چہرہ نہ دیکھ لیں، ہماری زمین کی، میری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ یاد رکھیں کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا کوئی بھی آزاد نہیں ہے۔

  • ویڈیو : آسٹریلیا کی خاتون غوطہ خور نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    ویڈیو : آسٹریلیا کی خاتون غوطہ خور نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    سڈنی : آسٹریلیا کی 35 سالہ خاتون غوطہ خور  نے زیرِ آب چلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل وہ  17آسٹریلوی فری ڈائیونگ ریکارڈز اور ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی فری ڈائیور خاتون غوطہ خور ایمبر بورک نے ایک سانس میں زیرِ آب 370 فٹ 2 انچ پیدل چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔ یہ کسی بھی خاتون غوطہ خور کا زیرِ آب چلنے کا سب سے طویل مسافت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

    رپورٹ کےمطابق 35سالہ خاتون غوطہ خور ایمبر بورک گزشتہ دس سال سے فری ڈائیونگ کر رہی ہیں، جنہوں نے اپنا ذاتی بہترین ریکارڈ (334 فٹ 7 انچ) اور گنیز کا گزشتہ ریکارڈ (357 فٹ 7 انچ) توڑ دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح اس حیرت انگیز چیلنج کو پورا کرنے کی تیاری کے لیے انہوں نے کئی ہفتے پانی کے اندر اور باہر سخت ٹریننگ کی۔

    خاتون غوطہ خور ایمبر بورک کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ میرا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو۔ میں نے یہ کارنامہ اپنی ذاتی تسکین اور آسٹریلوی میرین کنزرویشن سوسائٹی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے انجام دیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ عالمی ریکارڈ کی کوشش کے دوران بورک نے زیرِ آب چلنے کی ایک منفرد تکنیک استعمال کی۔ انہوں نے اپنا دھڑ 90 ڈگری کے زاویے پر جھکایا اور پاؤں کو پول کے فرش پر مضبوطی سے جمائے رکھا اور اپنے جسم کو تیرنے جیسے انداز میں حرکت دی۔

    ایمبر بورک کا یہ کارنامہ ان کی شاندار فری ڈائیونگ کیریئر میں ایک اور اضافہ ہے، وہ اس سے قبل 17آسٹریلوی فری ڈائیونگ ریکارڈز اور ایک عالمی ریکارڈ جو فری ڈائیونگ مقابلوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ڈیولپمنٹ آف اپنیا کے تحت تسلیم شدہ ہے، اپنے نام کر چکی ہیں۔

    ایمبر بورک کی سمندر اور آبی زندگی سے محبت نے انہیں اس کارنامے کے لیے بھرپور تحریک دی۔ انہوں نے اپنی عالمی ریکارڈ کی کوشش کو ماحولیاتی تحفظ کی ایک مہم کے نام کیا ہے تاکہ لوگوں میں سمندری ماحول کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر ہو۔

    ایمبر بورک کے متاثر کن سفر نے ثابت کیا کہ لگن، جذبے کی بدولت اپنے خواب حقیقت میں بدلے جا سکتے ہیں۔ ان کی یہ غیر معمولی کامیابی اپنے بھرپور عزم اور مقصد کے حصول کی بہترین مثال ہے۔

  • بھارتی اداکار کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    بھارتی اداکار کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    تیلگو سنیما کے آئیکن کونیدالا چرنجیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے نمایاں اداکار کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا ہے۔

    جنوبی بھارت کی تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ اداکار کو میگا اسٹار بھی کہا جاتا ہے، انہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور بااثر اداکار مانا جاتا ہے۔۔

    چرنجیوی نے 46 سالہ کیرئیر میں بھارتی انڈسٹری میں اپنا غیر معمولی حصہ ڈالا ہے جس کے باعث انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

    چرنجیوی نے اتوار کو حیدرآباد میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کامیاب اور نمایاں اداکار کا سرٹیفکیٹ وصول کیا، سرٹیفکیٹ دینے کے موقعے پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر چرنجیوی نے کہا میرے دوست عامر خان نے صرف ایک فون کال اور دعوت پر اس تقریب میں شرکت کی۔

    چرنجیوی نے مزید کہا کہ مجھے کبھی بھی امید نہیں تھی کہ میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہوں گا، میرے فلمی کیریئر کے تمام سال اور رقص میری زندگی کا حصہ بن گئے ہیں، اعزاز ملنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے جہ چرنجیوی نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں 156 فلموں میں کام کیا اور 537 گیتوں پر 24 ہزار ڈانس پرفارمنسز دیں۔

  • پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    مقبول ترین امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے محض ایک منٹ میں شناخت کرنے کا ریکارڈ بنا کر پاکستانی نوجوان بلال الیاس جھنڈیر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ایک پاکستانی پرستار نے ایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 20 سالہ بلال الیاس جھنڈیر کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انھیں پہچاننا تھا۔

    ریکارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانے منتخب کیے گئے تھے، اور ایک شخص نے بغیر کسی ترتیب کے بلال کے سامنے ان گانوں کے بول دہرائے، اور بلال ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بلال جھنڈیر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور اس کا سخت پرستار ہے، بلال نے کہا ’’میں نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، میں ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔‘‘

    مس جاپان بننے والی یوکرینی ماڈل کی پیدائش کو لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    واضح رہے کہ بلال جھنڈیر نے اس سے قبل بھی کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں ایک منٹ میں جانوروں کی آوازوں سے سب سے زیادہ جانوروں (23) کی شناخت کا ریکارڈ بھی شامل ہے، اور بلال نے جسٹن بیبر کے 29 گانے بھی ایک منٹ میں شناخت کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • دولھوں، دلہنوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    دولھوں، دلہنوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں دولھوں، دلہنوں نے اجتماعی شادی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 12 گھنٹوں میں 2 ہزار 413 شادیوں کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے، یہ ریکارڈ بھارتی ریاست راجستھان میں ایک انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب میں بنا، جہاں محض ایک دن میں دو ہزار سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے۔

    اجتماعی شادیوں کا اہتمام ایک مقامی ٹرسٹ نے کیا، جس کا مقصد پس ماندہ افراد کی شادی میں مدد کرنا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 26 مئی کو 2 ہزار 413 جوڑوں نے مخصوص مقام پر جمع ہو کر چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں شادی کی رسمیں ادا کیں۔

    گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ شادیوں کا ریکارڈ 2013 میں یمن میں بنا تھا جس میں 963 یمنی جوڑوں نے شادی کی تھی۔

    راجستھان میں اجتماعی شادیوں میں مسلمان اور ہندو دونوں مذاہب کے جوڑے شریک ہوئے، ہندو جوڑوں کے لیے متعلقہ برادریوں کے اہل پجاری جب کہ مسلم جوڑوں کے لیے مسلمان قاضیوں کو قریبی علاقوں سے مدعو کیا گیا تھا۔

    شادی کی تمام رسومات مکمل ہونے کے بعد ہر جوڑے نے حکومتی نمائندوں سے نکاح نامہ وصول کیا، جس کے بعدان نوبیاہتا جوڑوں میں تحائف تقسیم کیے گئے، اور مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔

    تحائف میں ضروریات زندگی کا سامان جیسا کہ بستر، برتن دیگر گھریلو سامان جیسا کہ ٹی وی، ریفریجریٹر، کولر اور دلہن کے زیورات، غیرہ شامل تھے۔

  • نن چکو کیٹیگری: راشد نسیم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    نن چکو کیٹیگری: راشد نسیم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    گنیز ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مکس ماشل آرٹس راشد نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے راشد نسیم نن چکو کیٹیگری میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والےکھلاڑی بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کےچراغ لوکھا کو شکست دی، چراغ لوکھا نے ایک منٹ میں اناسی مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا۔

    راشد نے یہ اسٹیپ اٹھاسی بار کرکے برتری حاصل کی، اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مجموعی طورپر اٹھہترواں ریکارڈ اپنے نام کیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نےای میل کےذریعے تصدیق کردی ہے۔

    راشد کے پاس نن چکو کے تمام زمروں میں سب سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈز کا ریکارڈ ہے، یہ ان کا 13واں ریکارڈ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ماسٹر راشد نسیم کے ہاتھوں مزید 2 عالمی ریکارڈ پاش پاش

    نئے ریکارڈز کے بعد راشد نسیم کے انفرادی78 جبکہ ان کی اکیڈمی کی جانب سے 97ریکارڈز ہوچکے ہیں، وہ 100 ورلڈر یکارڈ مکمل کرنے کا خواہش رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں، وہ بھارت کے پندرہ سے زائد ریکار ڈ توڑنے کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔

  • دنیا کی سب سے لمبی جدید ترین کار نےاپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    دنیا کی سب سے لمبی جدید ترین کار نےاپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    اکثر لوگ ہمیشہ اپنی پسند اور شوق کو پورا کرنے میں بےحد دلچسپی رکھتے ہیں، چاہے وہ شوق گاڑیوں، جانوروں، پرانی اشیاء یا دیگر چیزوں کا ہو۔

    اسی طرح کچھ لوگ نئی اور جدید گاڑیوں کا دیوانگی کی حد تک شوق رکھتے ہیں حالانکہ یہ شوق ہر کسی کے بس کی بات نہیں صرف امیر ترین لوگ ہی اسے پورا کرسکتے ہیں۔

    دنیا میں کار کی سواری کرنا کسے پسند نہیں ہوگا، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پاس اپنی ایک بہترین کار ہو ، جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ گھومنے جائے۔

    یہ ہے دنیا کی سب سے لمبی کار ، 5 ستارہ ہوٹل بھی ہیں اس کے آگے فیل

    جی ہاں آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی خوابوں کی کار لموزین کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کہ دنیا کی سب سے لمبی کار ہے، اس کار کا نام امریکن ڈریم ہے۔

    اسے 90 کی دہائی میں امریکی کار ڈیزائنر نے آربگ نے ڈیزائن کیا تھا، یہ کار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکی اس کار میں اتنی سہولیات ہیں جتنی کسی لگژری ہوٹل میں ہوتی ہے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ امریکن ڈریم کے نام سے مشہور سپر لیموزین اصل میں 1986 میں کار کسٹمائزر جے اوہربرگ نے بنائی تھی اور اس کی لمبائی 60 فٹ تھی۔

    اوہربرگ نے بعد میں اس گاڑی کو60 سے بڑھا کر سو فٹ لمبا کرکے ایک بار پھر سب سے لمبی کار کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ نے بتایا کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا۔ اس دوران اس کو کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا اس کے بہت سے پرزے بھی محفوظ نہیں تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیئ نئے سرے سے اس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا جس کے بعد امریکن ڈریم کی لمبائی سو فٹ کرکے اس میں ایک ہیلی پیڈ، ایک سوئمنگ پول، ایک ہاٹ ٹب، پوٹنگ گرین اور ایک بڑا واٹر بیڈ شامل کیا گیا۔

  • اپنی کھال کو ناقابل یقین حد تک کھینچنے والا عجیب انسان، حیرت انگیز ویڈیو

    اپنی کھال کو ناقابل یقین حد تک کھینچنے والا عجیب انسان، حیرت انگیز ویڈیو

    لندن : برطانیہ کا ایک باشندہ اپنی غیر معمولی طبی حالت کی وجہ سے اپنی جلد کو ناقابل یقین حد تک کھینچ سکتا ہے، جسے دیکھنے والے خوف اور حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    گیری ٹرنر نامی برطانوی شہری نے اپنی اس غیر معمولی حالت کو ہنر میں تبدیل کردیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا، گیری ٹرنر اپنی جلد کو 6.25 انچ تک پھیلا سکتا ہے جسے ہیلرز ڈنلوس سنڈروم کہتے ہیں۔

    گیری ٹرنر جلد کی خرابی کی بیماری کا شکار ہے جو اس کی جلد اور اندرونی اعضاء کو متاثر کرتی ہے۔ یہ جسمانی ٹشو کا عارضہ ہے جس سے کولیجن خراب ہوجاتا ہے اور اس میں جلد اور ہائپر موبائل جوڑ شامل ہوجاتے ہیں۔

    عام طور پر50 سالہ ضعیف افراد کی جلد بھی اس کی حالت تک نہیں پہنچتی، اس مرض کو ٹرنر نے بجائے پریشان ہونے کے اسے ایک ہنر میں تبدیل کردیا ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو خوف اور حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    اس کی کھال میں اس قدر لچک ہے اور  وہ اپنی گردن کی کھال کو اس حد تک بڑھا سکتا ہے کہ جس سے اس کا آدھا چہرہ ڈھک سکتا ہے، اس کی جلد ہی ہے جس نے اسے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بنا دیا ہے۔

    یاد رہے کہ گیری واحد شخص نہیں ہے جس کی جلد کی عجیب و غریب حالت ہے۔ گیری کے لئے یہ بات خوش قسمتی کی علامت کہ اس کی کھال اتنی سخت نہیں ہے۔ لاڈ بیبل کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے معاملات میں ہیلرز ڈنلوس سنڈروم خون کی نالیوں کے پھٹنے کا سبب بنے ہیں۔

    گیری کی یہ قابلیت اس وقت منظرعام پر آئی جب اس نے چند سال قبل ایک  اسٹوڈیو میں موجود سامعین کے سامنے گنیز ورلڈ ریکارڈکی تقریب میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    گیری ٹرنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ سے یہ جانتا ہوں کہ میری جلد مختلف تھی، بچپن میں میرے ماموں میری جلد کوکھینچتے اور اپنے دوستوں کو دکھا کر انہیں محظوظ کرتے تھے۔

    گیری نے بتایا کہ کھال کھینچنے سے مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی تاہم سنڈروم سے جڑے دیگر  دوسرے پہلو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

  • جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

    لندن : جنگ عظیم دوم کے سپاہی  کیپٹن ٹام مور کا نام گینز بک میں درج کرلیا گیا ، ٹام مور نے ای ایچ ایس اہلکاروں کیلئے28 ملین پاؤنڈز جمع کرکے ریکارڈ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کیلئےاٹھائیس ملین پاؤنڈز جمع کرنے والے جنگ عظیم دوم کے سپاہی کیپٹن ٹام مور کا نام گینز بک میں درج کر لیا گیا ہے۔

    کیپٹن مور نے اپنی سو ویں سالگرہ پر اپنے گارڈن میں سوچکر لگا کرطبی عملے کے لیے یہ رقم جمع کرکے اس طرح فنڈز جمع کرنے کا چالیس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

    یاد رہے دوسری جنگ عظیم کے برطانوی سابق سپاہی کیپٹن ٹام مور کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے محاذ پر کمر بستہ ہیں، انہوں نے 500 بیڈز پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کیا۔

    100  کیپٹن مور نے اپنے گارڈن میں100چکر لگانے کا چیلنج مکمل کیا تھا، انہوں نے این ایچ ایس کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی خاطر 100چکر لگائے تھے اور جنگ عظیم دوم کے سپاہی کی اپیل پر 53 سے زائد ممالک سے لوگوں نے چندا دیا۔

  • پاکستانی فٹبالر ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی فٹبالر ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ اس سے قبل بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

    ہاجرہ نے دنیا کے طویل ترین فٹبال میچ میں حصہ لیا جو 69 گھنٹوں تک جاری رہا، ہاجرہ نے اس میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ میچ فرانس میں ایکول پلیئنگ فیلڈ کی جانب سے کھیلا گیا جس میں 51 ممالک کی 807 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    اس پروگرام کا مقصد صنفی مساوات کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور مختلف کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین کو مواقع فراہم کرنا ہے۔

    پانچ روزہ فٹبال فیسٹیول میں ہاجرہ کے ہمراہ دیگر 3 پاکستانی خاتون فٹبالرز ابیہا حیدر، خدیجہ کاظمی اور صبا داؤد لاکھو نے بھی حصہ لیا۔ یہ میچ فیفا ویمن ورلڈ کپ 2019 کے دوران منعقد کیا گیا۔

    ہاجرہ خان نے اس میچ میں مسلسل ساڑھے 3 گھنٹوں تک کھیل کر 4 گولز اسکور کیے اور وہ یہ اسکور کرنے والی واحد پاکستانی فٹبالر بنیں۔

    ہاجرہ اس سے قبل اسی تنظیم کے تحت اردن کے بحر مردار کے ساحل پر سطح سمندر سے 420 میٹر نیچے کھیل کر، دنیا کی سب سے کم اونچائی والا فٹ بال میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہیں۔