Tag: gujar nala

  • کراچی : گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں، تیسری کی تلاش جاری

    کراچی : گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں، تیسری کی تلاش جاری

    کراچی : گجر نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے3افراد میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں،امدادی رضاکاروں کی تیسری لاش کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے دوران گجر نالے میں ڈوبنے والے تین افراد میں سے دو کی لاشیں مل گئیں، تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالی گئی دو لاشوں کی شناخت بلال اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے، ناصر کا بھائی تاحال لاپتہ ہے، نالے کے قریب ہی ان کی پنکچرکی دکان تھی۔

    گزشتہ روز متوفی ناصر بیٹے اور بھائی کے ہمراہ بارش کے دوران دکان کو محفوظ بنارہا تھا، اچانک سے آنے والا پانی کا ریلا تینوں افراد کوبہا کر لے گیا تھا۔

    امدادی ٹیموں کے مطابق برساتی ریلے میں لاپتا ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹا اور چچا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے بعد دوسرے روز ہفتہ کو بھی بيشتر مقامات پر نکاسی کا کام مکمل نہيں ہوسکا، جس کے باعث ٹريفک کی روانی متاثر ہے۔

    شادمان ميں پانی اپارٹمنٹس ميں داخل ہونے کے بعد مکين جان بچانے کے ليے چھتوں پر چڑھ گئے۔ جب کہ گجر نالہ بپھرنے پر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے سرکاری مکانات میں داخل ہوگیا تو کئی خاندان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

  • کراچی کے مسائل کا حل نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہے، سعید غنی

    کراچی کے مسائل کا حل نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہے، سعید غنی

    کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، مستقل حل تجاوزات کا خاتمہ ہے تاکہ نالوں میں پانی کی گنجائش بڑھ سکے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے کچھ مقامات پر مسائل پیدا ہوئے ہیں، گجر نالے سمیت 3بڑے نالوں کی صفائی کا کام آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی ہی مسئلے کاحل نہیں بلکہ ان نالوں پر سے تمام تجاوزات ہٹانا ہی مسئلے کا مستقل حل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فی الحال نالوں کی صفائی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں۔ گندگی سے نجات کا مستقل حل نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں آلائشیں اٹھانے کیلئے ہرسال تیاری ہوتی ہے، ہرسال کی طرح اس سال بھی آلائشیں اٹھانے کی بھرپور کوشش کی گئی، کل کراچی کے کچھ مقامات کےحوالے سےشکایات آئی تھیں، شہر بھرسے آلائشیں اٹھاکر78 کلیکشن پوائنٹس پر جمع کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی ہدایت، کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا آغاز

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا گجرنالے کے مختلف مقامات پر ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں این ڈی ایم اے کی زیر نگرانی گجر نالے کی صفائی کا عمل ایف ڈبلیو او کی مشینری کی مدد سے شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر پولیس اور پاکستان رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

  • گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کو تلاش کرنے سے ریسکیو ادارے کا انکار

    گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کو تلاش کرنے سے ریسکیو ادارے کا انکار

    کراچی : گجر نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے سات سالہ ریحان کو کئی گھنٹے بعد بھی تلاش نہیں کیا جاسکا۔ کل اندھیرے کے باعث روکا گیا ریسکیو آپریشن بھی آج دوبارہ شروع نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ نے تلاش کرنے سے معذوری ظاہر کردی، گمشدہ بچے کا بوڑھا باپ کس کے ہاتھ پر اپنے بچے کا لہو تلاش کرے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گجر نالے میں ڈوبنے والا سات سالہ معصوم ریحان کل سے نہیں ملا ،بوڑھا باپ دہائی دیتا رہا، لیکن ریسکیو اداروں نے تلاش سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک صفائی نہیں ہوگی بچے کو تلاش کرنا ممکن نہیں۔

    گلبرگ کے علاقے کا رہائشی سات سالہ ریحان اسکول سے گھر آتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گجر نالے میں گر گیا تھا، ریحان کے اہل خانہ اپنے لخت جگر کی تلاش کیلیے اب تک حکومتی مشینری کے منتظر ہیں، عزیز اقارب اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش میں مصروف ہیں اہل خانہ پر ہر پل قیامت بن کر گزرنے لگا

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے انتظامیہ پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گجرنالے کی صفائی ہی مسئلے کا حل ہے۔

    مزید پڑھیں : گجر نالے میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کو سات گھنٹے کی کوشش کے بعد تلاش نہیں کیا جاسکا تھا، اور شام کو اندھیرے کے باعث تلاش کا کام یہ کہہ کر روک دیا گیا تھا کہ کل صبح دوبارہ بچے کو تلاش کیا جائے گا، لیکن آج ریسکیو ادارے نے تلاش کرنے سے انکار کردیا۔

    سوال یہ ہے کہ آخر کب تک اداروں کی نا ایلی کے نتیجے میں ما ئیں اپنے بچوں کی یاد میں بین کر تی رہیں گی۔

  • گجر نالے میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا

    گجر نالے میں گرنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا

    کراچی : گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ بچہ سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو کام روک دیا گیا کل صبح پھر شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا گجر نالہ پھر ایک سانحے کا سبب بن گیا۔ گجر نالے میں گرنے والا آٹھ سالہ ریحان سات گھنٹے کی کوشش کے بعد بھی نہ مل سکا۔ علاقہ مکین اور ریسکیو عملہ دن بھربچے کو تلاش کرتے رہے۔ اندھیرے کے باعث تلاش کا کام روک دیاگیا۔

    ریحان کھیلتے کھیلتے دوپہر بارہ بجے نالے میں گرا تھا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے سات گھنٹے سے زائد کوششیں کیں، لیکن بچے کی لاش نہیں ملی۔ اندھیرے کے باعث اہلکاروں نے ریسکیو کا کام روک دیا جو کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بچوں کے نالے میں گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اب سے کچھ روزقبل بھی دو بچے نالے میں جاگرے تھے، یاد رہے کہ شہرقائد کے علاقے لانڈھی میں بھی گزشتہ دنوں نالے میں گرجانے والے بچے کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکالی تھی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اوربچہ نالے میں گرکرجاں بحق

    ذرائع کے مطابق حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کا کچھ حصہ کھلا ہوا تھا۔ کچھ روز قبل جہانگیرآباد میں بھی دوبچے نالےمیں جا گرے تھےجن میں سے ایک کونکال لیاگیاتھا جبکہ دوسرا بچہ اب تک لاپتہ ہے۔

  • گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    گجرنالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری مشینری اتار دی گئی، پولیس موجود

    کراچی : گجرنالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے ، آج بھی نالہ کے اطراف قائم درجنوں گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

    1

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا گرینڈ آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    2

    صبح سے ہی نالے کے اطراف بلڈوزرز، ڈمپر اور دیگر بھاری مشینری عملے سمیت پہنچا دی گئی تھی ۔ انتظامیہ کے مطابق ابتداء میں ساڑے تیرہ کلومیٹر نالے کے ساتھ قائم تجاوزات کو ہٹا کرنالے کو ساٹھ فٹ تک چوڑا کیا جائے گا۔

    4

    ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف جاری کارروائی اب نہیں رکے گی تاہم اس کام کو مکمل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    تجاوزات ختم کرنے کے دوران بلدیاتی عملے کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کنکشن کو ہٹانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

    5

    واضح رہے کہ دو روز قبل گجرنالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی تھی۔

    تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ابتدائی مرحلے میں نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے تھے ۔

    6

    گرینڈ آپریشن کے لئے ہیوی مشینری کو گجر نالے میں اتاردیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ دس ہزار سے زائد گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔

     

  • نکاسی آب میں رکاوٹ : گجرنالے پر قائم مکانات اورباڑے مسمار

    نکاسی آب میں رکاوٹ : گجرنالے پر قائم مکانات اورباڑے مسمار

    کراچی : گجرنالے پر قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ انتظامیہ نے مکینوں کو گھرخالی کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نکاسی آب میں رکاوٹیں درد سربن گئیں، کراچی میں گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران نالے کے اطراف متعدد مکانات اور باڑے گرا دیئے گئے۔

    امکان ہے کہ دس ہزار سے زائد گھر آپریشن کی زد میں آئیں گے۔ گرینڈ آپریشن کے لئے ہیوی مشینری کو گجر نالے میں اتار دیا گیا۔

    ڈی سی سینٹرل فرید الدین مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ نالے کو ساٹھ فٹ چوڑا کیا جائے گا، جس میں چھ مہینے لگیں گے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ آپریشن وزیر بلدیات جام خان شورو کے احکامات پر کیا جا رہا ہے۔

    نالے پر تیس ہزار غیر قانونی گھرتعمیر ہیں جن میں سے دس ہزار سے زائد مکانات آپریشن کی زد میں آنے کا امکان ہے، انتظامیہ کے مطابق مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لیے پیر تک کی مہلت دی گئی ہے۔