Tag: Gujarat

  • گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

    گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں

    گجرات میں گینگ ریپ کی مدعیہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کی خاتون نے شوہر کی کردار کشی پر یہ اقدام اٹھایا ہے جسے اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال اب خطرے سے باہر ہے۔

    خاتون نے ڈی پی او، آرپی او کی کھلی کچہری میں اپنی کردار کشی کی نشاندہی کی تھی اس کے علاوہ گینگ ریپ کے واقعے کی ناقص تحقیقات پر تفتیشی افسرا معطل ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب بوری والا میں گھریلو ناچاقی پر نواحی گائوں کے رہائشی محمد بوٹا کے جواں سالہ بیٹے ذیشان نے زہریلی گولیاں کھا لیں تھیں، طبیعت خراب ہونے پر تحصیل اسپتال بوریوالا لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/actor-tiku-talsania-in-critical-condition/

  • گجرات: خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    گجرات: خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    پولیس نے گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ بھرے بازار سے دو مسلح افراد نے اغوا کیا اور ڈیرے پر مزید تین ساتھی بلا کر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔

    پولیس نے خاتون کا میڈیکل کروالیا، متاثرہ خاتون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف دلانےکی اپیل کی ہے۔

  • کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی

    کالج کی طالبہ کو بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی

    بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کالج کی طالبہ کو غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں 20 سالہ کالج کی طالبہ نے 6 معلوم اور نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ پالن پور کے کالج میں داخلے کے ایک ماہ بعد ہی مقدمے میں نامزد ملزم وشال چوہدری نے 2023ء میں خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی کی تھی۔

    اسی سال نامزد ملزم نے لڑکی کو اپنے ساتھ ہوٹل میں ناشتے پر ملنے پر آمادہ کیا اور کھانے کے دوران کپڑوں پر کھانا گرادیا اور کپڑے صاف کرنے کے بہانے روم میں لے گیا۔

    طالبہ نے کہا کہ جب میں کپڑے صاف کرنے کے لئے گئی تو ملزم وشال نے اس دوران میری غیر مناسب ویڈیو بنالی، طالبہ نے اس حرکت پر احتجاج کیا تو ملزم نے ویڈیو انسٹاگرام پر ڈالنے سمیت اُسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق وشال نے نومبر 2023ء سے فروری 2025ء کے درمیان اسی ویڈیو کی بنیاد پر مختلف مواقعوں پر مختلف مقامات پر خود اور اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

    بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح سے اجتماعی زیادتی

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ طالبہ نے نئے مجرمانہ قوانین اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت متعدد مرتبہ زیادتی،مجرمانہ دھمکیوں اور فحش مواد کی اشاعت کی دفعات کے تحت کیس رجسٹرڈ کرادیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے گھر اور درگاہیں مسمار کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے گھر اور درگاہیں مسمار کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    احمد آباد: بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے گھر اور درگاہیں مسمار کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں حکام نے ایک ویڈیو بھی شیئر کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گجرات کے ضلع بیٹ دوارکا میں حکام نے تقریباً 335 عمارات کو منہدم کر دیا ہے، جن میں درگاہیں، گھر اور دکانیں شامل تھیں۔

    گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے X پر انہدامی کارروائی کی ویڈیوز پوسٹ کیں، سنگھوی کے مطابق 53 کروڑ سے زائد روپے مالیتی 1 لاکھ 642 مربع میٹر اراضی پر انہدامی کارروائی کی گئی ہے، منہدم کی جانے والی عمارتوں میں 12 رہائشی، 9 تجارتی عمارتیں اور 12 مذہبی ڈھانچے شامل تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ناجائز قبضے ختم کرانے کے لیے کی گئی، واگزار کرائی گئی اراضی پر جلد ہی عوام کے لیے نئی سہولتیں تعمیر کی جائیں گی، دوسری طرف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز قبضے ہٹانے کے نام پر مذہبی مقامات اور عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    باپ کے مرتے ہی ناخلف بیٹوں نے دولت کے ساتھ مسجد بھی تقسیم کر دی

    ایس ڈی پی آئی کے قومی سکریٹری ریاض فرنگی پیٹے کے مطابق انہدامی کارروائی میں حضرت پنج پیر رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کو اتوار کے روز منہدم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • میری شادی کیوں نہیں کراتے؟ سنگدل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

    میری شادی کیوں نہیں کراتے؟ سنگدل بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

    احمد آباد: گجرات کے تاپی ضلع کے اچل تعلقہ کے سندر پور گاؤں میں سنگدل بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شادی کے مسئلے کو لے کر بیٹے کی اپنے باپ سے تلخ کلامی ہوئی، جھگڑے کے باعث سنگدل بیٹے نے سوئے ہوئے باپ کو ڈنڈے سے حملہ کر کے موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول شیواجی وساوا اور ان کے 32 سالہ بیٹے ہرپال وساوا کے درمیان شادی کے معاملے پر لڑائی ہوئی، جس پر بیٹے نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    پولیس کے مطابق 73 سالہ شیواجی وساوا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم ہرپال وساوا اکثر اپنے والد سے جھگڑا کرتا تھا کہ میری شادی کیوں نہیں کرارہے، اس پر باپ کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ کام کرلو، کھیت میں دھان کی فصل کاٹ لو، اس کے بعد میں شادی کرا دونگا۔

    شیروں کی نقل و حرکت سے لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

    ملزم نے اپنے والد کو اپنے پاس موجود لوہے کی سلاخ سے سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ محلے کے چند افراد اسے اسپتال لے کر پہنچے، مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

  • جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا، نقلی جج نے کئی فیصلے سنا دیے

    جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا، نقلی جج نے کئی فیصلے سنا دیے

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک جعلی عدالت نے تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے نقلی جج نے کئی فیصلے بھی سنا دیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک جعلی عدالت پکڑی گئی ہے، پولیس حکام نے ایک وکیل کو پکڑا جو جج بن کر کئی برس سے لوگوں سے فراڈ کر رہا تھا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ جعلی عدالت احمد آباد کے سول کورٹ میں کافی عرصے سے چلائی جا رہی تھی، جس میں وکیل مورس کرسچن نے جعلی جج کا روپ دھار کر متنازعہ زمینوں سے متعلق مقدمات میں کئی احکامات صادر کیے۔

    جعلی عدالت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک کیس احمد آباد سٹی سیشن کورٹ کے جج کے پاس پہنچ گیا، جس کے بعد رجسٹرار کے ذریعے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی، اور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد مورس کرسچن کو گرفتار کر لیا۔

    احمد آباد کی اس فرضی عدالت کے جعلی جج مورس کرسچن پر الزام ہے کہ اس نے جعلی ٹریبونل بنایا اور خود کو جج کے طور پر پیش کیا، رجسٹرار ہاردک دیسائی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ٹھاکر باپوجی چھانا جی کے نام پر مجرمانہ سازش رچی، اور خود کو ثالث کے طور پر پیش کیا۔

    بھارت میں انوکھا فراڈ، جعلی سپریم کورٹ نے ارب پتی کو کنگال کر ڈالا

    یاد رہے کہ رواں ماہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں نوسر بازوں نے جعلی سپریم کورٹ بنا کر ارب پتی کاروباری کو کنگال کر دیا تھا، فراڈ کا یہ انوکھا واقعہ بھارتی شمالی ریاست پنجاب میں پیش آیا تھا، جہاں چند انتہائی چالاک فراڈیوں نے بھارت کے ٹیکسٹائل گروپ وردھان کے 82 سالہ چیئرمین ایس پی اوسوال کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔

    ملزمان نے وردھان کے چیئرمین کو منی لانڈرنگ کے جرم میں جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر ان سے 830,000 ڈالرز کی رقم بطور فنڈ اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دی تھی۔

  • بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی گجرات میں غیر معمولی بارشوں سے متعدد ہلاک، ریڈ الرٹ جاری

    بھارتی ریاست گجرات میں طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس کے سبب دو روز کے دوران 16 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشوں کے باعث دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    اس کے علاووہ ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھر چکا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثر ہیں۔

    پاسپورٹ خدمات 5 روز کے لئے بند

    موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جس سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہو رہی ہے وہ بھارت سے ہی پہنچ رہا ہے۔

  • مودی حکومت نے گجرات میں 6 مدارس اور 36 دکانیں مسمار کر دیں

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں مودی حکومت نے مسلمانوں کے کئی مدارس، مساجد اور دکانیں مسمار کر دیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف اقدامات جاری ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست گجرات کے شہر کچھ میں بلڈوزر استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کی 36 دکانیں اور 6 مدارس کو گرا دیا۔

    انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی ساحلی علاقے میں اسی لیے بلڈوزر حرکت میں آ گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ نومبر میں گجرات اسمبلی انتخابی مہم کے دوران شہر سورت میں بی جے پی کارکنوں نے بلڈوزر پر مہم چلائی تھی، بالخصوص یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بلڈوزر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے گجرات میں ناجائز تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے املاک کے خلاف بلڈوزر استعمال کرنے پر فخر کیا تھا۔

  • شوہر نے بس میں بیٹھی بیوی کو ذبح کردیا، مسافروں پر خوف طاری

    شوہر نے بس میں بیٹھی بیوی کو ذبح کردیا، مسافروں پر خوف طاری

    گجرات : بھارت میں قتل کا ایک اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شوہر نے بدچلنی کے شبے میں اپنی بیوی کے گلے پر چھری پھیر دی اور پولیس کے آنے تک ساتھ بیٹھا رہا۔،

    بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے، مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا، مقتولہ بس کنڈیکٹر کے طور پر ملازمت کرتی تھی اور قتل بھی اسی بس میں ہوا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم جس کی شناخت امرت راٹھوا کے نام سے ہوئی ہے، وہ سورت ضلع میں پولیس افسر تعینات ہے۔ ملزم نے اپنی بیوی منگوبین کو قتل کرنے کے لیے 200 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا۔

    پولیس کے مطابق فون پر بار بار جھگڑے کے بعد ملزم امرت نے اپنی بیوی منگوبین کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور ایک منصوبہ کے تحت وہ بھیکھاپور گاؤں سے ایک بس میں سوار ہوا، جہاں اس کی بیوی کام کرتی تھی۔

    مقتولہ منگوبین کنڈکٹر کی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اس دوران امرت پیچھے سے تیزی کے ساتھ سے اس کی طرف بڑھا اور اس پر چھری کے پے درپے وار کیے۔ ملزم نے اس کا گلا کاٹ دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

    بیوی کو قتل کرنے کے بعد امرت لاش کے پاس بس کے اندر بیٹھا رہا جب تک پولیس اسے گرفتار کرنے نہیں پہنچی بس میں موجود مسافر بھی یہ منظر دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

  • گجرات میں مسلمانوں پر ظلم اور تشدد کا ایک اور شرمناک واقعہ (ویڈیو)

    گجرات میں مسلمانوں پر ظلم اور تشدد کا ایک اور شرمناک واقعہ (ویڈیو)

    گجرات: فاشسٹ مودی کی ریاست گُجرات میں ملسمانوں پر ظلم اور تشدد کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، 9 مسلمانوں کو کھمبے سے لگا کر ہندو انتہا پسندوں نے ڈنڈے برسا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات میں مسلمانوں پر تشدد کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، کچھ مسلمانوں کو ایک کھمبے کے ساتھ لگا کر بھارتی پولیس اہل کاروں نے عوام کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب بھارت میں کسی مسلمان کو ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ بھارتی پولیس بھی مودی کے غنڈوں کے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں پر تشدد کرنے لگی، مسلمانوں کی چیخ و پکار پر ہجوم ہندو انتہا پسند غنڈوں کو تالیا بجا کر داد دیتا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد نے گجرات کے کھیڑا ضلع میں گجرات کے لوک رقص ’گربا‘ کی ثقافتی تقریب پر مبینہ طور پر پتھراؤ کیا تھا، جنھیں پکڑ کر پولیس نے منگل کو عوام کے سامنے سر عام کوڑے مارے۔ واضح رہے کہ پیر کی رات کھیڑا کے اندھیلہ گاؤں میں نوراتری کی تقریبات کے دوران گربا تقریب میں پتھراؤ کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

    معروف بھارتی دانشور اشوک اسوین نے تشدد کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر رد عمل دیا کہ نیا بھارت قرون وسطیٰ کا ہندوستان ہے، جس میں 9 مسلم مردوں کو سرعام کوڑے مارے جا رہے ہیں، جب کہ مودی کی ریاست گجرات میں بھیڑ قوم پرست نعرے لگا رہی ہے!

    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رد عمل میں کہا کہ مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد کو ’انصاف‘ سمجھا جاتا ہے۔

    انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت میں ہر روز بڑے پیمانے پر بنیاد پرستی کے ثبوت سامنے آ رہے ہیں، پولیس والوں کی طرف سے کوڑے مارنا اور پُر ہجوم تشدد عام ہو گیا ہے، یہ ہے مودی کے نئے بھارت کی حقیقت۔