Tag: gujran wala hounor killing

  • گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا

    گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کیساتھ ملکر بہن کو زہر دیدیا ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،لڑکی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ فتومنڈ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بہن کو زیلی گولیاں کھلادیں، جس سے ثمینہ بی بی کی حالت تشویشناک ہوگئی، لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ثمینہ بی بی کی پانچ روز قبل ثاقب سے شادی ہوئی تھی لیکن اس کے بھائی کو اس پر شک تھا، جس کی رنجش پر ثمینہ کے بھائی سجاول نے اپنی بہن کو زہر دے دیا۔


    مزید پڑھیں : گوجرانوالہ:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کوموت کےگھاٹ اتار دیا


    پولیس نے ملزم سجاول کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ثمینہ بی بی کے بھائی سجاول نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، جس وجہ سے اس نے اپنی بہن کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

  • گوجرانوالہ:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کوموت کےگھاٹ اتار دیا

    گوجرانوالہ:باپ نےغیرت کےنام پر بیٹی کوموت کےگھاٹ اتار دیا

    گوجرانوالہ: ایک اور لڑکی پسند کی شادی کی بھینٹ چڑھ گئی، گوجرانوالہ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ماں، باپ اور بہن بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اندوہناک سانحہ پیش آیا، غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو اس کے گھر والوں نے قتل کردیا، تھانہ اروپ کے علاقے بٹرانوالی میں تین سال قبل مقدس نامی لڑکی نے علاقے کے رہائشی شفیق نامی شخص سے پسند کی شادی کی، اہلخانہ کو اس بات کا بہت رنج تھا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ بشیر ے مقدس کو صلح کے لیے گھر بلایا اور بعد میں تیز دار آلہ سے قتل کر کے فرار ہوگیا، مقتولہ کے دیور ادریس کا کہنا تھا کہ مقدس کو زبردستی لے کر گئے اور ماردیا۔

    پولیس نے لڑکی کے والد بشیر ،ماں آمنہ، بہن صدف اور بھائی علی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔