Tag: gujranwala

  • پنجاب سیلاب :  گوجرانوالہ ڈویژن میں 15 افراد جاں بحق

    پنجاب سیلاب : گوجرانوالہ ڈویژن میں 15 افراد جاں بحق

    پنجاب کے دریاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے کچی آبادیاں اور شہر پانی میں ڈوب گئے، 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب سے گوجرانوالہ ڈویژن کی متعدد آبادیاں اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

    کمشنر گوجرانوالہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک ڈویژن میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق، گجرات میں سیلاب کے باعث4 اور نارووال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں ایک اور حافظ آباد میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور قادرآباد پر انتہائی اونچے اور ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر بہاؤ 10 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ وزیرآباد کے گلی محلے اور بازار زیر آب آگئے پانی دکانوں اور مکانات میں داخل ہوگیا، سیلابی پانی گوردوارہ کرتار پور دربارمیں بھی داخل ہوگیا، کرتار پور کوریڈور زیر آب آگیا، کرتارپور دربار کے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

  • گوجرانوالہ : 8 سالہ مغوی بچے کی مدفون لاش برآمد

    گوجرانوالہ : 8 سالہ مغوی بچے کی مدفون لاش برآمد

    گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے بچے کو اغوا اور قتل کرکے اس کی لاش گھر کے قریب پلاٹ میں دفنا دی, پولیس نے مغوی بچے کی مدفون لاش برآمد کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ سے چار روز قبل اغوا ہونے والے 8 سالہ مغوی بچے کی مدفون لاش مل گئی۔

    پولیس کے مطابق 8 سالہ شایان عمر کی لاش گھر کے قریب ایک پلاٹ سے ملی، اغواکاروں نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دفنا دی تھی۔

    مقتول شایان عمر 4 روز قبل گھر کے قریب سے کھیلتے ہوئے اغوا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واردات کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

    گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ پہلے سے درج ہے۔

  • پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : ایمن آباد میں پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں، بچیوں کے والدین بھی زہریلے پیزے سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا۔

    پیزا کھاتے ہی پولیس اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ پولیس اہلکارنوید نے بتایا کہ ایک بیٹی نے اسپتال اور دوسری نے راستے میں دم توڑا، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے پیزا شاپ پر چھاپہ مارا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق

    گوجرانوالہ میں لوہا پگھلانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے دیوان روڈ پر فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں 8 سے زائد مزدور لوہا پگھلانے کی بھٹی پر کام کررہے تھے جبکہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

     گزشتہ روز گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

  • گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گھروں میں کام کرنیوالے گینگ نے 80 تولے سونا چرا لیا

    گوجرانوالہ میں گھروں میں کام کرنے والے گینگ نے80 تولا سونا چوری کرلیا، اسمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کیخلاف 80 تولے سونا چوری کرنے کی شکایت آئی، کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کردیئے ہیں، 3 خواتین اور 2 مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں چوری کی ایک نئی واردات میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں چھ جنوری کو کاسمیٹیک کی دکان میں خاتون اور بچی نے چوری کی واردات کی ہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیلز گلرل کو کاسمیٹکس دکھانے کے بہانے دوسری جگہ لے گئی، ملزمہ نے دوسری گاہک خاتون سے بھی نظریں بچا کر واردات کی۔

    کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

    ملزمہ نے شو کیس سے پرس نکالا، بچی نے شیلف سے بیگ اٹھا کر چھپایا، دکان میں واردات کے لیے 4 خواتین رکشہ میں آئی تھیں جو باسانی فرار ہوگئیں، متاثرہ سیلز گرل کے بیگ میں سونے کی چین، انگھوٹی اور نقدی موجود تھی۔

  • کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں دو کمسن بہن بھائی کی موت کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کے والد نے ہی دوسری شادی کرنے کیلئے اپنے دونوں بچوں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے مسلم گنج میں 3 ماہ قبل 3 سالہ حنین اور 6 ماہ کی عنشرہ مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئی تھی، بچوں کی والدہ نے الزام لگایا تھا کہ شوہر نے دوسری شادی کیلئے بچوں کو زہر دیکر قتل کیا ہے۔

    والدہ کی الزام کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں بچوں کی قبر کشائی کرواکر پوسٹ مارٹم کروایا گیا، بچوں کی زہر سے موت ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کیلئے باپ نے بچوں کو زہر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 ماہ قبل کھانا کھانے سے والدہ سمیت 3 بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی، بچے اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں بچ گئیں تھی، والد نے جلد بازی میں بچوں کی تدفین کردی تھی۔

  • گوجرانوالہ : سفاک ملزمان کی بچے کے سر پر پستول رکھ کر ماں سے اجتماعی ذیادتی

    گوجرانوالہ : سفاک ملزمان کی بچے کے سر پر پستول رکھ کر ماں سے اجتماعی ذیادتی

    گوجرانوالہ میں خاتون سے ہونے والی اجتماعی ذیادتی کے ملزمان تاحال آزد گھوم رہے ہیں اور متاثرہ خاتون انصاف کی منتظر ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے متاثرہ خاتون سے مل کر اس کی شکایت سنی اور اس  کی داد رسی کرنے کی کوشش کی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر ملک سے باہر ملازمت کرتے ہیں ان کے ایک دوست نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ ذیادتی کی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر کا دوست عدنان مجھے بہانے سے ایک گھر میں لے گیا اور میرے اور میرے بچے پر پستول رکھ کر اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر باری باری ذیادتی کی اور اسی حالت مین میری تصویریں بنائیں۔

    خاتون نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی اور ایس ایچ او نے اپنی مرضی کی ایف آئی آر کاٹ کر چاروں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا اور ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ملزمان سے صلح کرلو۔

    دوسرے واقعے میں کامونکی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے اغواء میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، جب اس نے پہلی بار اقدام خودکشی کیا اس پر پولیس نے بجائے انصاف فراہم کرنے اسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • گوجرانوالہ : ’’ملزم اپنی بیوی کو میسج کرکے کہتا کہ فلاں بچی کو نیچے بھیج دو‘‘

    گوجرانوالہ : ’’ملزم اپنی بیوی کو میسج کرکے کہتا کہ فلاں بچی کو نیچے بھیج دو‘‘

    گوجرانوالہ : بدقسمتی سے گوجرانوالہ میں گزشتہ ہفتے اسکول کی پانچ بچیوں کے ساتھ ہونے والے بھیانک اور ہولناک واقعے کے بعد پولیس حکام مبینہ طور پر ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں جس کے باعث متاثرہ بچیاں انصاف سے تاحال محروم ہیں۔

    وہ بچیاں جن کے ساتھ ذیادتی کی گئی ان کی عمریں 12 سے 14 سال ہیں۔ متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہیں تاہم ایک بچی نے کسی طرح ہمت کرکے اپنے گھر والوں کو اس واقعے کا بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے متاثرہ بچیوں کی ماؤں سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی لیکن پولیس ہماری داد رسی نہیں کررہی۔

    متعلقہ تھانے مقدمے کے اندراج کے باوجود متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا ہے، ایک بچی کی والدہ نے ٹیم سرعام کو بتایا کہ بتایا کہ ملزم کی بیوی کو اس بات کا علم تھا لیکن اس نے بجائے اپنے شوہر کو کچھ کہنے کہ بچیوں پر ہی الزامات عائد کیے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جس گھر میں اسکول تھا اس کے اوپر کی منزل پر خاتون ٹیچر کی بھی رہائش تھی اور ملزم بیوی کو میسج کرکے کہتا تھا کہ فلاں بچی کو کپڑے استری کرنے کیلئے نیچے بھیج دو۔

    واضح رہے کہ عمران نامی ملزم کی اہلیہ ایک سرکاری فارمل ایجوکیشن اسکول میں پڑھاتی ہے جہاں وہ کینٹین چلاتا ہے۔ پولیس کو ملزم کے موبائل فون سے بچیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ وہ خود بھی اعتراف جرم کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ رواں ماہ 5 ستمبر کو گورنمنٹ نان فارمل ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا جبکہ خاتون ٹیچر نے محکمہ لٹریسی کے تحت گھر میں اسکول بنا رکھا تھا، اسکول کےاندر ایک کمرے میں کینٹین بھی تھی جسے اس کا شوہر عمران چلاتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عمران کوگرفتارکرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ عمران کی اہلیہ بھی اس عمل میں ملوث تھی یا نہیں تاہم ملزم کئی برس سے بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔

  • گوجرانوالہ : منشیات کی آن لائن ہوم ڈلیوری کرنے والا جوڑا گرفتار

    گوجرانوالہ : منشیات کی آن لائن ہوم ڈلیوری کرنے والا جوڑا گرفتار

    گوجرانوالہ : پولیس نے آن لائن آرڈر، ہوم ڈلیوری اور پارسلز میں سپلائی ہونے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 105کلو منشیات برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن رضوان طارق نے بتایا کہ ملزمان میاں بیوی منشیات علاقہ غیر سے خرید کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لارہے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مذکورہ منشیات کو آن لائن آرڈر، ہوم ڈیلیوری اور پارسلز کے ذریعے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے والے تھے۔

    ایس ایس پی کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 5کلو700 گرام آئس،23کلو سے زائد چرس جبکہ 27کلو900گرام ہیروئن،47کلو500گرام سے زائد افیون بھی شامل ہے۔

    ملزم شوہر یوسف اور اس کی بیوی فہمیدہ سال 2012سے منشیات کا دھندہ کررہے ہیں، اروپ پولیس نے2021میں ملزم جوڑے کو پکڑا لیکن جیل سے آکر پھروہی کام کرنے لگا۔

    گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے اسکولز، کالجز اور نشہ کےعادی افراد کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔

  • آپریشن کی رقم بجلی کے بل میں ادا، خاتون مریضہ نے خودکشی کرلی

    آپریشن کی رقم بجلی کے بل میں ادا، خاتون مریضہ نے خودکشی کرلی

    گوجرانوالہ : علاج کے پیسے بجلی کے بل کی ادائیگی میں خرچ ہونے پر دلبرداشتہ مریضہ نے موت کو گلے لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی 65 سالہ خاتون رضیہ بی بی ہرنیہ کی مریضہ تھیں جنہوں نے اپنے علاج کیلئے کچھ رقم جمع کی تھی۔

    خاتون کے صاحبزادے عثمان نے پولیس کو بتایا کہ والدہ دوا لینے گئی تھیں، دلبرداشتہ ہوکر برساتی نالے میں کود گئیں۔

    والدہ ہرنیہ کی مریضہ تھیں ، انہوں نے اپنے آپریشن کیلئے پیسے جمع کیے تھے، 10ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو آپریشن والے پیسوں سے بل جمع کرادیا۔

    عثمان کے مطابق مشکل سے جمع کیے گئے پیسے بجلی کا بل ادا کرانے میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں۔

    گھر واپسی پر وہ برساتی نالے میں کود گئیں بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، خاتون کی لاش تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    مکی روڈ پر پیش آنے والے دردناک واقعے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، گوجرانوالہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    آئی پی پیز : عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 40 خاندان کون ہیں؟ (arynews.tv)