Tag: Gujranwala accident

  • گوجرانوالہ، کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ، کوسٹر نالے میں جاگری، بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجراانوالہ میں کوسٹر نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام فرید کے مطابق گوجرانوالہ وزیر آباد گیمن پل کے قریب مسافر کوسٹر نالے میں گرنے سے ڈوب کر ایک سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے گجرات سے سیالکوٹ جارہے تھے۔

    حادثے میں جاں بحق ایک سالہ بچی کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 9 مسافروں کو ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں 6 ایمبولینس، دو وائیکلز اور ایک واٹر ریسکیو وین حصہ لے رہی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز کو بند کردیا جاتا ہے اور ہائی وے حکام کی جانب سے مسافروں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    دن اور رات کے اوقات میں شدید دھند کے پیش نظر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے اور ٹریفک حکام کی جانب سے فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔

  • گوجرانوالہ: کامونکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی، 4افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: کامونکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی، 4افراد جاں بحق

    گجرانوالہ : ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آگئی ،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    گجرانوالہ کے نواحی علاقے کامونکی میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی میں سوار افراد لاہور سے سیالکوٹ جارہے تھے۔

  • گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ٹریک خراب ہونےسےہوا، تحقیقاتی رپورٹ

    گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ٹریک خراب ہونےسےہوا، تحقیقاتی رپورٹ

    گوجرانوالہ : ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔

    گوجرانوالہ میں ٹرین ریلوے ٹریک خراب ہونے کی وجہ سے نہر میں گری۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی ۔

    سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرین پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ریلوے ٹریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹریک پر ستر میٹر تک انجن اور بوگیوں کی رگڑ کے نشانات پائے گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر پاک فوج کاریسکیو آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق تمام اٹھارہ افرادکی لاشیں نہرسےنکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کوپنوعاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کےقریب حادثےکاشکارہوگئی تھی۔ٹرین میں پاک فوج کےدوسوجوان سوارتھے۔