Tag: gujranwala train accident

  • گوجرانوالہ: چھناواں ٹرین حادثہ، ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری

    گوجرانوالہ: چھناواں ٹرین حادثہ، ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری

    گوجرانوالہ : چھناواں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کام اب بھی جاری ہیں، نہر میں گرنے والی دوبوگیوں کو نکال لیا گیا ہے، ٹرین حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    چھناواں ٹرین حادثہ میں ریسکیوآپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پاک فوج اور ریسکیواہلکار ٹرین کی بوگیوں اور انجن کو بڑی کرینوں کی مدد سے نہر سے نکالنے کے لیے اپریشن کر رہے ہیں، گذشتہ روز تمام لاشوں کو نہر سے نکال لیا گیا تھا، نہر میں گرنے والی دو بوگیوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ انجن اور ایک بوگی کو نکالنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    دوسری طرف محکمہ ریلوے کے ملازمین نے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ٹرین حادثہ میں زخمیوں سے سی ایم ایچ گوجرانوالہ سرجیکل وارڈ میں ملاقات کی، شہباز شریف کو ٹرین حادثہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو پنوعاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، ٹرین میں پاک فوج کے دو سوجوان سوار تھے۔

  • ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ریلوے کی ٹیم نے کام شروع کر دیا

    ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ریلوے کی ٹیم نے کام شروع کر دیا

    گوجرانوالہ :ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے ریلوے کی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے قریب ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے میں مکمل کر لی جائے گی، ریلوے کے چار سنیئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہے، تحقیقات میں ٹریک کی حالت اور تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس حادثہ کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ 48 گھنٹے میں وزیر ریلوے کو پیش کی جائے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایسے حادثے عام طورپر دھماکے کی صورت میں ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں دھماکے یا دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے لیکن اس میں تخریب کاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

  • ٹرین حادثہ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ  ادا کردی گئی

    ٹرین حادثہ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    گوجرانوالہ : ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ گوجرانوالہ کینٹ میں ادا کردی گئی، آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام شریک تھے۔

    ٹرین حادثے میں جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون اور ان کے اہلخانہ سمیت دیگر فوجی جوانوں کی نماز جنازہ گوجرانولہ کینٹ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی  چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر گوجرانوالہ سمیت دیگر عسکری حکام اور فوجی جوانوں نے شریک تھے۔

    نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ گوجرانولہ کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ ریل حادثہ میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون ان کی اہلیہ اور دوبچے بھی شہید ہو گئے، شہید لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون سمیت چار شہداء کی نماز جنازہ آج ایف ایف گراؤنڈ ایبٹ آباد میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

    لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون شہید نے انیس سواٹھانوے میں پنجاب رجمنٹ سے کمیشن حا صل کیا، شہید نے سوگوران میں تین بھائی اور ایک بہن چھوڑی ہے، شہید کے دو بھائی میجرعادل، میجر عمران بری فوج جبکہ اسکواڈن لیڈر عدنان پاک فضائیہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    شہید کے والد کرنل صابر جدون بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، شہادت کی خبر کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی، شہداء کاجسدخاکی صبح گوجرانوالہ سےایبٹ آباد پہنچے گا۔

  • گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، مزید 3شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں، شہداءکی تعداد17ہوگئی

    گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، مزید 3شہداء کی لاشیں نکال لی گئیں، شہداءکی تعداد17ہوگئی

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنےسے فوج کا خصوصی دستہ لےجانے والی ٹرین نہر میں گرنے سے سترہ افراد شہید ہوگئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مزید کی تلاش جاری ہے۔

    گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنےسے فوج کا خصوصی دستہ لے جانے والی ٹرین نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں اب تک سترہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

    سو سال پرانے ٹریک پر سے کچھ دیر پہلے ہی ایک اور ٹرین صحیح سلامت گزری تھی، حادثے کا شکار ہونے والی ریل گاڑی خصوصی تھی، جو پاک فوج کے دو سو جوانوں کو پنوعاقل سے کھاریاں لے جارہی تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب ہیڈ چھنانواں کے پل سے گزررہی تھی کہ اچانک پل گرگیا ، جام کے چٹھہ نہر پر بنا پُل ٹوٹا تو تین بوگیاں نہرمیں گرگئیں۔

    حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ پاک فوج کے غوطہ خور اور ہیلی کاپٹر سمیت وقوعہ پر پہنچ گئے، کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے امدادی کاموں کی نگرانی کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں یونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون، ان کی اہلیہ اور دو بچے بھی ٹرین حادثے میں شہید ہوئے، کیپٹن عادل، لیفٹیننٹ کاشف، کانسٹیبل اسلام اور لانس نائیک ظفر شہداء میں شامل ہیں ۔ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔