Tag: gujranwala

  • ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی قتل، اصل وجہ سامنے آگئی؟

    گوجرانوالہ: جناح کالونی میں ماں کے ہاتھوں 6 ماہ کی بیٹی کے قتل کا معاملہ، بچی کے دادا کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جبکہ ملزمہ کلثوم بی بی کو اسپتال میں دوران علاج ہی حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6ماہ کی حرم کو قتل کرکے دوسرے بچوں کو کردیا۔

    ملزمہ نے تیز دھار آلے سے 6 ماہ کی حرم فاطمہ کو قتل، دوسرے بچوں کو زخمی کر دیا تھا۔

    نشئی شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر قتل کردیا

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمہ نے بچوں پر وار کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی تھی، ملزمہ کا بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا، طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی۔

  • خالہ نے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

    خالہ نے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے اپنے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بہن سے جھگڑا کرنے کے بعد خالہ نے اپنے ہی بھانجے اور بھانجی کو اغوا کیا اور شقی القلبی کے ساتھ نہر میں مرنے کے لیے پھینک دیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں سے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے 3 سالہ بسمہ کی لاش نکال لی ہے، جب کہ ڈیڑھ سالہ فرحان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

    کراچی: ننھے آبان کے لزرہ خیز قتل میں کون ملوث ہوسکتا ؟ تفتیشی افسر کا اہم بیان آگیا

    بسمہ اور فرحان 13 فروری کو گھر سے لاپتا ہوئے تھے، پولیس نے جب ملزمہ خالہ سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا اپنی بہن سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر اس نے انتقاماً اس کے بچے اٹھائے اور نہر میں جا کر پھینک دیے۔

  • ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    گوجرانوالہ: ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈاکو نے 100 تولے سے زائد سونا، قیمتی گھڑیاں اور 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈاکو 2 گھروں سے ڈھائی کروڑ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو کاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکو کمسن بچوں کی کن پٹی پر پستول تان کر خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے۔

  • شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی

    گوجرانوالہ: دھاڑیوال میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلادی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے دھاڑیوں میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اسکی لاش جلادی۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ملزم فرار ہوچکا ہے، ملزم نے الیکٹرک تار سے گلا دبایا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ملزم ساجد سے شادی کی تھی، ملزم ساجد کا گھر والوں اور بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل مقتولہ کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے، ساجد سسر کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر تھا جب سسر صبح شوروم پر آیا تو کمرے میں بیٹی کی جلی ہوئی لاش دیکھی۔

  • ڈانٹنے پر ملازم کا تاجر سے دل دہلا دینے والا انتقام

    ڈانٹنے پر ملازم کا تاجر سے دل دہلا دینے والا انتقام

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈانٹے جانے پر ایک ملازم نے اپنے مالک تاجر کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کی حدود میں ایک شخص نے تاجر محمد مشتاق کو ذاتی رنجش کی بنا پر اغوا کر کے قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا تاجر کی لاش آج سوئی گیس روڈ سے مل گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تاجر مشتاق کو 4 دن قبل اس کے ملازم علی نے اغوا کیا تھا، جس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کروائی گئی تھی۔

    پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ مشتاق نے اپنے ملازم علی کو کام نہ کرنے پر ڈانٹ دیا تھا، جس پر علی نے اپنے مالک کو اغوا کر کے قتل کر دیا، اور اس کی لاش نہر کنارے پھینک دی، جہاں سے آج لاش مل گئی۔

    اسکول میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کم سن طالب علم جلنے کا افسوسناک واقعہ

    پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ علی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں اور ایک خاتون جاں بحق، جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز لاہور میں بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اور پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا، 291 ملی میٹر بارش کے بعد ہر طرف تباہی دکھائی دے رہی ہے۔

    کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جان سے گئے، پانی میں تیرتی بجلی کی تاریں موت کا سامان بن گئیں۔

  • گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گوجرانوالہ میں چار رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں چوہدری صدیق مہر، علی اشرف مغل، سرفراز مہر اور سردار حق نواز شامل ہیں، پارٹی چھوڑنے والوں میں پی ٹی آئی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کےامیدوار تھے۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی مظفر گڑھ سے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، ان کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے، وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ : اینٹی کرپشن کا جعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار

    گوجرانوالہ : اینٹی کرپشن کا جعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار

    گوجرانوالہ : ویگو میں سوار اینٹی کرپشن کا جعلی افسر اپنے ساتھیوں سمیت پکڑا گیا، پولیس اہلکاروں کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملزم کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے گوجرانوالہ سے اینٹی کرپشن کے جعلی افسر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اور جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جعلی اینٹی کرپشن افسر اسد نے ویگو پر سرکاری نیلی بتی لگا رکھی تھی جسے پولیس نے جنڈیالا باغ والا کے قریب روک کر پوچھ گچھ کی۔

    ملزم نے پہلے تو خود کو اینٹی کرپشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے اہلکاروں پر رعب جمانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے جب مزید سختی سے تحقیقات کیں تو ملزم اپنی ملازمت سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزم اسد اور گاڑی میں موجود اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی جدید اسلحہ بھی برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو اعزازی طور پر سی پی او بنا دیا گیا

    تھیلیسیمیا کے شکار بچے کو اعزازی طور پر سی پی او بنا دیا گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھیلیسیمیا کا شکار بچے کی کی خواہش پوری کردی گئی اور اسے ایک روز کے لیے اعزازی سی پی او بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے کو ایک دن کا اعزازی سی پی او بنا کر اس کی خواہش پوری کر دی، بچے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا حمزہ نے سی پی او بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سی پی او عمر سلامت نے اس کی خواہش پوری کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

    ان کے احکامات کے بعد بچے کو ایک دن کے لیے اعزازی سی پی او کے اختیارات دے دیے گئے۔

    اعزازی سی پی او بننے والے حمزہ نے پولیس کی تمام برانچز اور بلڈ کیمپ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کے مسائل بھی سنے، اس موقع پر حمزہ کے ساتھ اس کے والدین بھی خوش تھے۔

    حمزہ کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جبکہ اس نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

  • میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان

    میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا ویڈیو بیان

    گجرانوالہ : حقیقی آزادی مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف جرم کرلیا۔

    پولیس کو دیے گئے بیان میں اس کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو پوری طرح مارنے کی کوشش کی تھی،ان کو اچانک مارنے کا فیصلہ کیا۔

    مبینہ حملہ آور نے کہا کہ اپنی موٹرسائیکل پر آیا جو ماموں کی دکان پر کھڑی ہے، میرے پیچھے کوئی نہیں تنہا عمران خان کو مارنے کا فیصلہ کیا۔

    مبینہ ملزم کا مزید کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا اور کسی کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔

    پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ حملہ آور کے بیان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ یہ اس لیے کیا عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور مجھ سے یہ چیز دیکھی نہیں گئی، اس لیے مارنے کی کوشش کی۔

    مبینہ ملزم نے کہا کہ میں نے سوچا کہ ادھر آذان ہو رہی ہے وہاں یہ لوگ ڈیک لگا کر شور شرابہ کر رہے تھے، یہ بات میرے ضمیر نے اچھی نہیں مانی۔ اس نے بتایا کہ میں نے اچانک فیصلہ کیا، صبح سے جس دن سے یہ لاہور سے چلا ہے، اس دن سے یہ سازش سوچی کہ میں نے اس کو مارنا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان پر مبینہ حلمہ آور کا نام محمد نوید ولد محمد بشیر ہے، ملزم ذات کا آرائیں اور سودھراں کا رہائشی ہے مبینہ حملہ آور کو ایک نائن ایم ایم پستول اور دو خالی میگزین کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ فائرنگ کے بعد لانگ مارچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔