Tag: gujranwala

  • گوجرانوالہ پی ٹی آئی جلسہ : عوام کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    گوجرانوالہ پی ٹی آئی جلسہ : عوام کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام آج گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے گوجرانوالہ کی سٹی ٹریفک پولیس نے جلسہ گاہ پہنچنے کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس انتظامیہ نے جلسے میں شرکت کے لیے دو کلومیٹر پیدل چل کرجناح اسٹیڈیم پہنچنا پڑے گا۔

    چندہ قلعہ سے آنے والے ہائیر سیکنڈری اسکول میں گاڑیاں پارک کریں گے، فیروز والا اور چھچر والی پل سے آنے والے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑیاں پارک کریں گے۔

    اروپ سائیڈ سے آنے والے سیشن کورٹ کے قریب گاڑیاں پارک کریں گے، عزیز کراس فلائی اوور سے آنےوالے اسٹیشن کے قریب گاڑیاں پارک کریں گے۔

    گوجرانوالہ کی سٹی ٹریفک پولیس نے مزید بتایا ہے کہ عالم چوک سے آنے والے گوندانوالہ چوک میں گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

  • گوجرانوالہ: نوسربازوں نے جج کا بینک اکاؤنٹ خالی کرڈالا

    گوجرانوالہ: نوسربازوں نے جج کا بینک اکاؤنٹ خالی کرڈالا

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائی کرکے دھوکہ دہی سے جج کا اکاؤنٹ لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکال لئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عباس ، ہاشم اور عبدالشکور شامل ہے، گرفتار ملزمان میں شامل ملزم عباس گروہ کا سرغنہ ہے جو فراڈ کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے، ملزم اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرتا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے طلبا کو بلیک میل کرنے اور ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایف آئی اےسائبرکرائم کا کہنا تھا کہ ملزمان چھپ کر طلبا کی ویڈیوز بناتے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیور اور یونیورسٹی ملازم کا ڈرائیور شامل ہیں۔

  • گوجرانوالہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    گوجرانوالہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی، لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ایک زمیندار کے ڈیرے پر ملی۔

    ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد لاش کو پھندا دیا گی۔ نامعلوم لاش کی شناخت نہ ہو سکی۔

    پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ہوئی تھی جس میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی جس کے کچھ روز بعد تالاب سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو کچھ افراد نے ملازمت دلانے کے بہانے بلایا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش تالاب میں پھینک دی۔

  • دھند کے باعث خوفناک حادثہ، کار نہر  میں جا گری

    دھند کے باعث خوفناک حادثہ، کار نہر میں جا گری

    گوجرانوالہ :  سادھوکی بیگ روڈ پردھند کے باعث کار نہر اپرچناب میں جا گری، حادثے میں ایک شخص  کو بچالیا گیا  جبکہ ایک ابھی لاپتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سادھوکی بیگ روڈ پر دھند کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں کار نہر اپرچناب میں جا گری۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور کار کو نہر سے نکالنے کے لئےکارروائی شروع کی ، ریسکیو ٹیموں نے نہر سے ایک شخص کوباہرنکال لیا جبکہ ایک لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ کارسوارافراد 80 لاکھ روپے لے کر جا رہے تھے، نہرمیں گری کارسےرقم نکال کرتحویل میں لےلی گئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور شہر میں دھند کے باعث ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس وہیکلز کی فلیشرلائٹس چلتی حالت میں رکھی جائیں۔

    شدید دھند کی وجہ سےشہرکےداخلی و خارجی راستوں پراضافی وارڈنزتعینات ہیں ، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری مدد ،رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 15 پر کال کریں۔

  • جارحیت کے بھرپور جواب کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے، آرمی چیف

    جارحیت کے بھرپور جواب کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا اور حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ دیکھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک دنیا کےبہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ اور جدید ترین پروٹیکشن، فائرپاور اور نقل وحرکت کاحامل ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، جارحیت کے بھرپور جواب کیلئےاپ گریڈیشن جاری ہے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹینک پاکستان اور چین کےاسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے، فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھےگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان پُرامن ومستحکم اور خودمختار افغانستان چاہتا ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا ، کابینہ اراکین سروسز چیفس سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے تھے۔

    بعد ازاں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت اور وزیراعظم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاکستان پراثرات پربھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کیساتھ تعمیری، سیاسی ، معاشی روابط کو اجاگرکیاگیا، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔

  • گوجرانوالہ: اونٹ کے گوشت سے تیار’ ٹکیوں’ کے چرچے

    گوجرانوالہ: اونٹ کے گوشت سے تیار’ ٹکیوں’ کے چرچے

    گوجرانوالہ میں اونٹ کے گوشت سے تیار کی جانے والی ٹکیوں نےخوش خوراکوں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔

    گوجرانوالہ کے بارے میں مشہور ہے کہ اس شہر کی آدھی آبادی کھانا بنانے اور آدھی کھانے میں مصروف رہتی ہے، چالیس لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل صوبہ پنجاب کا یہ شہر جہاں فن پہلوانی کی وجہ سے مشہور ہے وہیں کھانے پینے میں بھی اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

    شہر کے وسطی علاقے میں ایک چھوٹی سے دکان اونٹوں کی ٹکیوں کے لیے مشہور ہے، پہلوانوں کےشہر کے لوگ اسنیکس کےطورپر درجن درجن بھرٹکیاں اڑا جاتے ہیں، زبان کے چٹخارے کے لیے لوگ دو دو گھنٹے انتظار کی زحمت اٹھانے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

    ایک اور ڈش جو اس شہر کی دنیا بھر میں پہچان بن گئی ہے وہ یہاں کے چڑے اور بٹیرے ہیں، سال کا کوئی بھی مہینہ یا موسم ہو گوجرانوالہ میں ’بار بی کیو‘ کی دکانوں پر ان کے شائقین کی بھیڑ لگی رہتی ہے کوئی انھیں بھون کر کھانے کا شوقین ہے تو کچھ ان کا کڑاہی گوشت بنوا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ڈش گوجرانوالہ کی ایک سوغات کے طور پر جانی جاتی ہے اور بہت سے لوگ نہ صرف دوسرے شہروں بلکہ دوسرے ملکوں سے بھی اس کھانے کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں۔

  • پنجاب میں ایک اور گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کا شکار

    پنجاب میں ایک اور گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کا شکار

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کم سن ملازمہ کو مالکان کی جانب سے محض اس لئے مبینہ تشدد نا نشانہ بنایا گیا ہے، کیونکہ اس نے خشک دودھ کھایا تھا۔

    متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مالکان میرے پیٹ میں زور زور سے ٹانگیں مارتے تھے، دونوں میاں بیوی نے ہاتھوں اور گردن پر گرم چھریاں لگائیں، تشدد کرکے زبردستی مرچیں کھلائی جاتی تھیں۔

    متاثرہ بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مالکان کی جانب سے بیٹی سے ملنےنہیں دیا جاتا تھا، زخم بہترہوئےتو آج بیٹی کو گھرچھوڑ گئے، والدہ نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ اروپ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

    چند روز قبل بھی فیصل آباد کے علاقے ایوب کالونی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جہاں جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ سائرہ کی پر اسرار موت ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: مالکن کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ کی موت

    پندرہ سالہ سائرہ کی والدہ شمیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی گذشتہ سات ماہ سے یہاں کام کررہی تھی، اسے ماہانہ ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے تھے، کام کے دوران مالکن علیزہ بیٹی پر تشدد کرتی تھی، مالکن کے تشدد سے میری بیٹی جاں بحق ہوئی۔

    مقتول کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ مالکن علیزہ نے بخار سے سائرہ کی موت کا ڈرامہ رچایا، ہم گھر پہنچے تو سائرہ کی پھندا لگی لاش ملی، میری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔

  • گوجرانوالہ: تیز رفتار کار کی زد میں آکر 5 گداگر جاں بحق

    گوجرانوالہ: تیز رفتار کار کی زد میں آکر 5 گداگر جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دلخراش حادثہ رونما ہوا ہے، جس نے نماز عید کی ادائیگی پر گھر جانے والے افراد کے دل دہلا دئیے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ وزیر آباد میں پیش آیا، جہاں عید گاہ کے باہر موجود گداگروں کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا،دلخراش حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے افراد یہ منظر دیکھ کر دہل گئے، واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور گداگروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ایک اور ننھی کلی مبینہ زیادتی کا شکار

    ایک اور ننھی کلی مبینہ زیادتی کا شکار

    معاشرہ بے حس ہوچکا یا جنسی درندے بے خوف ہوگئے، جہاں یکے بعد دیگرے کم عمر بچیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

    افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے شہزادہ شہید کالونی میں پیش آیا ،جہاں انسانی روپ میں موجود وحشی درندوں نے نو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرڈالی۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو وحشی درندوں نے بچی کو ورغلایا اور قریبی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور دونوں سفاک ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں فیضان اور علی نوید شامل ہیں جبکہ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لئے سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں نو سالہ بچی سےزیادتی کے افسوسناک واقعے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لیا ہے، چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نو سالہ بچی سےزیادتی کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس نےدو ملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ بچی کومیڈیکل کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کم عمر بچی سے زیادتی ثابت، مجرم کو سزائے موت کا حکم

    پنجاب میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، آئے روز پنجاب میں بچیوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی وحشی درندوں کی ہوس کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

    رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں قوت گویائی و سماعت سے محروم لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، دو روز بعد میاں چنوں میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ملتان کے علاقے قادر پور ران میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    گوجرانوالہ کا پہلوان ٹک ٹاک پر’ہلک‘ کے نام سے مشہور

    کہا جاتا ہے کہ کوئی بھی کام پورے شوق اور جوش و جذبے سے کیا جائے تو قدرت اس کام میں کامیابی عطا کرتی ہے۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوجاتی ہے کہ بنانے والا بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔

    گجرانوالہ کے ایک پہلوان نوجوان علی رضا بٹ نے اسے ثابت کرکے دکھادیا، انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک 40لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے دیکھا اور پسند کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے علی رضا نے بتایا کہ ایک بار ٹریننگ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر لگائی تھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

    پہلوانوں کے خاندان سے تعلق کے باوجود باڈی بلڈنگ کے شوق پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا کہ باڈی بلڈنگ کرکے اپنے مسلز بناؤں یہ کام میں 6سال سے کررہا ہوں۔

    اپنی خوراک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ناشتے میں ایک درجن سے زائد انڈوں کی سفیدی، براؤن بریڈ اور 3سے 4کلو دودھ پیتا ہوں۔ اسی طرح دوپہر میں چکن کھاتا ہوں اور شام کو موسم کے لحاظ سے مچھلی کھاتا ہوں۔