Tag: gujranwala

  • لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء

    لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء

    گوجرانوالہ : ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اغاز کر دیا گیا۔

    بہت سے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے یا کرنے سے زیادہ مشکل کام ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہوتا ہے۔ اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو آسان کرنے کے لیے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ڈرائیورنگ لائسنس کے حصول میں مختلف پیچیدگیوں کو ختم کرنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، دفتر کے افتتاح کے موقع پر آر پی او ریاض نذیر گاڑا،سی ٹی او آصف صدیقی، ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف اور سی پی او سرفراز احمد فلکی بھی موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر کو پنجاب حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجراء خوش آئند ہے اس سے شہریوں کو ٹریفک کے قوانین پر بہتر طریقے سے عمل پیرا ہونے میں مدد ملے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل ترین قطار میں لگنا پڑتا تھا اور انہیں تصویر بنوانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کروانے کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑتا تھا، اس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں۔

     

  • رانا ثناءاللہ خرم دستگیر اور دیگر کیخلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج

    رانا ثناءاللہ خرم دستگیر اور دیگر کیخلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کیخلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں سابق وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرخان اور دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کو شش کے الزام میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کیخلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مذکورہ مقدمہ سب انسپکٹر اصغرحسین کی مدعیت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں سابق وفاقی وزیرخرم دستگیرخان کے علاوہ ایم پی اے عمران خالد بٹ،سٹی صدر ن لیگ سلمان خالد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کارسوار 4لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے روندنے کی کوشش کی، یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے گوجرانوالہ جلسے کے دن اہلکاروں کو روندنے کی کوشش کی ویڈیو بھی چینل پر نشر کی تھی۔

     

  • اپوزیشن اتحاد آج گوجرنوالہ میں سیاسی قوت دکھانے کو تیار

    اپوزیشن اتحاد آج گوجرنوالہ میں سیاسی قوت دکھانے کو تیار

    گوجرانولہ : حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد آج گوجرنوالہ میں سیاسی قوت دکھانے کو تیار ہے ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جناح اسٹیڈیم میں پنڈال سجالیا، جس میں مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو اور مریم نواز خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد کا سیاسی پاورشوآج ہوگا ، پی ڈی ایم کے جلسے کی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، جناح سٹڈیم میں اسٹیج تیارکر لیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے دس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    گوجرانوالہ جلسے سے مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز شریف اور ویڈیو لنک سے میاں نواز شریف خطاب کریں گے، اپنے خطابات میں اپوزیشن رہنما مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔

    قائدین کے اسٹیج کے علاوہ میڈیا کے لیے ایک الگ سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ جناح سٹیڈیم کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے سے قائدین ، ایک سے میڈیا جبکہ تین سے کارکن جلسہ گاہ آئیں گے، جن میں سے ایک خواتین کارکنوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    جلسہ کے موقع پر کورونا ا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے گا، جلسہ میں آنے والے کارکنوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا اور کسی بھی کارکن کو بغیر ماسک یا بغیر سنیاٹزر جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دو ہزار کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ دوپہرتین بجےشروع ہوگا اور رات بارہ بجےتک اسے ختم کرنا ہوگا۔ معاہدے کی خلاف ورزی پرجلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری نےلالہ موسیٰ کواپنی سرگرمیوں کامرکزبنالیا ہے ، بلاول بھٹو کےاعزازمیں آج قمرزمان کائرہ کی طرف سے ظہرانہ دیاجائےگا، بلاول بھٹو ظہرانےکےبعد2بجےپریس کانفرنس کریں گے ، پریس کانفرنس کےبعدبلاول بھٹوگوجرانولہ جلسہ کیلئےروانہ ہوں گے۔

    جیالے بلاول بھٹو کےساتھ جلسہ گاہ جانےکےلئےلالہ موسیٰ پہنچناشروع ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو وزیرآبادبائی پاس پراستقبالیہ ریلی سےبھی خطاب کریں گے

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی ،  اے ایس آئی کے خلاف  مقدمہ درج

    لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: لڑکی سے مبینہ زیادتی پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ بسم اللہ کالونی میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواجا رہا ہے اور رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اگر الزام غلط ہوا تو مدعیہ کے خلاف 182 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ دس روز قبل اوباش نوجوانوں نے میرے کپڑے پھاڑے تھے، جس کی 15 فائیو پر کال کی، جس پر اے ایس آئی مبشر انکوائری کرنے گھر آیا تو اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اے ایس آئی مبشر مقدمہ درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    یاد رہے کہ دس روز قبل متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگایا تھااور بعدازاں متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکار کے زیادتی کرنے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اے ایس آئی مبشر نے مجھے کہا کہ آپ میری بیٹی کی طرح ہواور اس کے بعد لڑکی نے دوبارہ اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔

    لڑکی کے متنازعہ بیانات پر ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سی پی او رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سو فیصد میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ : پیشی پر آنے والا قیدی فائرنگ سے ہلاک، ملزم فرار

    گوجرانوالہ : پیشی پر آنے والا قیدی فائرنگ سے ہلاک، ملزم فرار

    گوجرانوالہ : سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا قیدی ہلاک ہوگیا، ملزم مو قع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے پیشی پر آیا ہوا قیدی موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    فائرنگ کے بعد سیشن کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سیشن کورٹ کے تمام دروازوں کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق عمر قید کا اسیر دیگر مقدمات کی سماعت کے لیے پیشی پر آیا ہوا تھا جبکہ مقتول نبیل پیشی بھگت پر باہر نکلا تو پہلے سے گھات لگائے شخص نے نبیل پر فائرنگ کر دی جس سے عمر قید کا قیدی نبیل موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

  • گوجرانوالہ، نجی اسکول کے پرنسپل کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    گوجرانوالہ، نجی اسکول کے پرنسپل کا طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نجی اسکول کے پرنسپل نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام فرید کے مطابق  گوجرانوالہ تھانہ کینٹ کے علاقے گرین ٹاؤن میں نجی اسکول پرنسپل نے ساتویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا، بچے کے والد نے وزیراعظم عمران خان کو بچے پر تشدد کی شکایت بھجوادی۔

    بچے کے والد محمد یاسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ احمد بلال کو اسکول پرنسپل عمران حنیف نے پانی کے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    محمد یاسین کے مطابق بچے احمد بلال کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، درخواست میں بچے کے والد نے بتایا کہ پرنسپل کی جانب سے تشدد کیے جانے کی وجہ والدین کا اسکول جاکر رزلٹ کارڈ خود نہ لینا ہے۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد، اسکول پرنسپل اور بیٹے کا معذور طالب علم پر وحشیانہ تشدد

    انہوں نے کہا کہ پرنسپل نے دیگر بچوں کو بھی چپ رہنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔

    محمد یاسین نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں میں ہونے والوں بچوں پر تشدد کا نوٹس لیا جائے۔

    انہوں نے درخواست کی ایک کاپی آئی جی اسلام آباد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو بھی ارسال کردی، متاثرہ بچے کے والد محمد یاسین اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی ہیں۔

  • گوجرانوالہ، پیسوں کی لالچ، ملازمین نے تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا

    گوجرانوالہ، پیسوں کی لالچ، ملازمین نے تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ملازمین نے پیسوں کی لالچ میں تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ملازمین نے پیسوں نے لالچ میں مالکان کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز غلام فرید کے مطابق وزیر آباد کے علاقہ پٹھانوالی میں ملازمین واردات کےبعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ: پیشی پر جانے والے باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں اور مقتولین ذکا اللہ اور شفاعت اللہ دونوں بھائی کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مالکان نے سترہ ایکڑ اراضی بیچ کر پیسے گھرمیں رکھے ہیں اور بھاری رقم ہتھیانے کی نیت سے گھر میں گھس کر حملہ کرکے ذکا اللہ، شفاعت اللہ اور عتیق کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

  • گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ایک اور کمسن بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ گوجرانوالہ کی 8 سالہ مریم کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 8 سالہ مریم لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش 3 روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

    بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ بچی کی لاش برآمد ہونے سے قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر ہمسائے عبد الغنی کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر کمسن مریم کی لاش برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق ملزم عبد الغنی بچی کو چیز دلوانے کے بہانے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    بچی کے ورثا نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتج بھی کیا، مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا جس سے لاہور اور گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔

    چند روز قبل راولپنڈی میں 7 سال بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سال کی بچی سدرہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

    سی پی او راولپنڈی کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کی بر وقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔

  • حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    لاہور: ہائی کورٹ نے حافظ سعید کاکیس گجرنوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے مقدمہ منتقلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہر پیشی پر گجرانوالہ لےجایا جاتا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ گجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سکیورٹی حالات کے مطابق درست نہیں ، جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور میں چلایا جائے۔استدعا ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، جس پر عدالت نے حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کو نمٹا دیا۔

    یاد رہے کہ حافظ سعید رواں برس 17 جولائی کو لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    چند روز قبل اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دی تھی ، اجازت کے تحت وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لئے ہر ماہ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے۔ یواین لیٹرکے مطابق حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس کے استعمال کرنے کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، چندہ اکٹھا کرنے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مبینہ گرفتاردہشت گرد شمس زمان سی ٹی ڈی لاہور کومطلوب تھا، ملزمان نے گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

    ملتان: سی ٹی ڈی سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ 4 روز قبل سی ٹی ڈی پنجاب نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد رضوان عرف ڈاکٹر،عمران عرف ساقی کا نام ریڈبک میں شامل تھا، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے نقشے اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی رقم برآمد کی گئی تھی۔

    لاہور: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے کہ 10 جون کو لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب انسداد دہشت گردی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد برآمد کیا تھا۔