Tag: gujranwala

  • زرداری اورنیازی کا گٹھ جوڑ دفن کردیں گے، شہبازشریف

    زرداری اورنیازی کا گٹھ جوڑ دفن کردیں گے، شہبازشریف

    گجرانوالہ : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی کا گٹھ جوڑ عوام کو سمجھ میں آرہا ہے، عوام اس گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے، گوجرانوالہ میں بھی میٹرو بس منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نندی پور بجلی منصوبہ نوازشریف کی قیادت میں مکمل کیا گیا، یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں4سال تک کراچی پورٹ پر دفن رہا، ایک زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کراچی موہن جو دڑو لگتا ہے، کراچی کی روشنیوں کو ختم کرکے اسےاندھیرے میں دھکیل کر تباہ کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری اور نیازی آپس میں مل گئے ہیں، ان دونوں کا گٹھ جوڑ آپ کو سمجھ آرہا ہے؟ اللہ کو منظورہوا تو زرداری، نیازی گٹھ کو دفن کردیں گے، دونوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا۔

    نیازی اور زرداری صوبے کے لوگوں کو شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں، زرداری صاحب نے سندھ میں جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وہ صرف الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کا اعلیٰ معیارہے،اسپتالوں میں دوائیں موجود ہیں، پنجاب میں پکی سڑکیں بن چکی ہیں، فلائی اوورزتعمیرکئےجارہےہیں۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کھرےاور کھوٹے کی تمیز گوجرانوالہ کے عوام کو کرنی آتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد موقع ملاتو گوجرانوالہ میں میٹرو سروس بنائیں گے، میٹرو بس کے لئےروٹ آپ نے خود طے کرنا ہے، ملک کو قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنانا ہے تو آئندہ بھی ن لیگ کو ووٹ دینا۔

    علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں جلسے کے دوران پہلوان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے، پہلوان شاہد بابر جیسے ہی وزیراعلیٰ کےقریب پہنچے تو شہبازشریف نے انہیں داؤ لگا کر چت کردیا۔

    شہبازشریف پہلوان سے گرمجوشی سے ملے، پہلوان شاہد بابرنے وزیراعلیٰ کو بھی اٹھالیا، پہلوانوں نے شہبازشریف کو گرس پیش کیا اور پگڑی بھی باندھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • گوجرانوالہ: شادی میں ہوائی فائرنگ سے2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: شادی میں ہوائی فائرنگ سے2 بچوں سمیت4 افراد زخمی

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہولی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ سے پانچ سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

    سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں دلہا اور اس کے بھائیوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    شادی کی تقریب میں نوجوان کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 9 دسمبر کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ممنوعہ خود کار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کرنے والے نوجوان فاروق کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ 16اکتوبر کو لاہور کے علاقے مناواں میں ن لیگی ایم این اے سہیل بٹ کا چھوٹا بھائی زوہیب بٹ اور اس کے گن مین شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے، پولیس بااثر افراد کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گوجرانوالا: گاڑی نہر میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

    گوجرانوالا: گاڑی نہر میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے سمن آباد میں ڈرائیور تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے قابو نہ کرسکا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

    گاڑی نہر میں گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوئے، علاقہ مکینوں نے حادثے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی نکالنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

    ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال گوجرنوالا منتقل کیا، حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق پنجاب کے علاقے جڑانوالا سے تھا۔

    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی میں مقتول کی بیوی، پانچ سالہ بیٹا اور آٹھ سالہ بیٹی بھی موجود تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود فیملی وزیر آباد سے گوجرنوالا جارہی تھی کہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں جاگری۔

    یہ پڑھیں: حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے علاقے  ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چوتھی جماعت کا طالب علم قتل، سگی بہن سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    چوتھی جماعت کا طالب علم قتل، سگی بہن سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ / راولپنڈی: گوجرانوالہ میں چوتھی جماعت کے طالب علم کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، راولپنڈی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے بھائی سمیت دو ملزمان پکڑے گئے جبکہ عمرکوٹ میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ظلم و زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں زیادتی کے بعد چوتھی جماعت کا طالب علم قتل کردیا گیا۔

    مغوی کی لاش دو دن بعد سیم نالے سے ملی، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، مقتول بچے کی نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے اس کے سگے بھائی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان دو ماہ سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے۔

    علاوہ ازیں عمرکوٹ کے علاقے نبی سر میں پندرہ برس کی گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں والدین کی شکایت پر پولیس نے لکھمن نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس کے علاوہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے باہرخواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے زیادتی اور کاروکاری کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش سیم نالے سے ملی۔

    بچے کے لاپتہ ہونے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم اشتیاق کو گرفتارکرلیا ہے جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل عمران کو4 بارسزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا کا حکم دیا تھا ، قاتل عمران کو مختلف دفعات میں الگ الگ سزائیں سنائی گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گوجرانوالہ میں چھوٹےبھائی کی موت پردوبھائی صدمےسے چل بسے

    گوجرانوالہ میں چھوٹےبھائی کی موت پردوبھائی صدمےسے چل بسے

    گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں چھوٹے بھائی کی خودکشی کا صدمہ دو بڑے بھائی برادشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےعلاقے الیاس کالونی میں گھریلو حالات سے تنگ زاہد نے خود کشی کرلی، چھوٹے بھائی کی موت کا صدمہ دونوں بڑے بھائی چل بسے۔

    تینوں بھائیوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا، خودکشی کرنے والا زاہد ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور ایک بچی کا باپ تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زاہد کی خودکشی کی وجہ کا علم نہیں ہے جبکہ پولیس نے زاہد کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل


    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنطیم اکبر چیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کس کس کو نااہل کروگے، جیلیں بھرجائیں گی، نوازشریف کے وفادارختم نہیں ہوں گے: مریم نواز

    کس کس کو نااہل کروگے، جیلیں بھرجائیں گی، نوازشریف کے وفادارختم نہیں ہوں گے: مریم نواز

    گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جیسے جیسے سینیٹ اورعام انتخابات قریب آرہے ہیں، رونے کی آوازیں بڑھ رہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے گوجرانوالہ میں ن لیگ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے عدالتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، یہ کیسی نااہلی ہے کہ عدالت کو نوازشریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے، نوازشریف جہاں جاتے ہیں، پھولوں کی پتیاں نچھاورہوتی ہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ توہین عدالت کےنوٹسز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، وہ نہیں جانتے کہ نوازشریف اکیلا نہیں، ہرکارکن نوازشریف ہے، کس کس کو نااہل کروگے، جیلیں بھرجائیں گی نوازشریف کے وفادارختم نہیں ہوں گے.

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے منصوبہ سازوں کا پلان فیل کر دیا.منصوبہ سازوں کو امید تھی ن لیگ ٹوٹ جائے گی، شریف فیملی بکھرجائے گی، سینیٹ الیکشن نہیں ہوں گے، نوازشریف منہ چھپا کربیٹھ جائیں گے، مگر نوازشریف جیت چکا ہے.

    انھوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پانچ سال بعد یاد آیا کہ الیکشن ہونے والے ہیں، عوام میں جانا پڑےگا، انھیں اب پانچ سال کا حساب دینا پڑے گا.

    مریم نواز نے پرویز مشرف کو بھی آڑے ہاتھوں‌ لیا. ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے کہا تھا، نوازشریف واپس نہیں آئے گا، تاریخ کاحصہ بن گیا،مجھےبتاؤآج وہ مشرف کہاں ہے؟ نوازشریف کوعمرقید کی سزا سنانے والے ججزآج کہاں ہیں؟

    سیاسی مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں، مریم نواز

    انھوں‌ نے سوال کیا کہ توہین عدالت کی سزا ہے، توہین آئین کی کوئی سزانہیں، توہین عدالت کی سزا ہے، ووٹ پارلیمنٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں. نہال ہاشمی کےعدلیہ مخالف بیان پرمجھے بھی غصہ آیا تھا.

    انھوں‌ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو، اس نظام کےخلاف آواز اٹھاؤ گے وزیراعظم کی توہین کا بدلہ ووٹ سے لو گے۔ لوگ کہتے ہیں، لاہور لاہور ہے، میں کہتی ہوں، گوجرانوالہ گوجرانوالہ ہے۔ گوجرانوالہ سے نوازشریف کے مخالف منہ چھپا کرگزرتے ہیں، 2014میں دھرنے والوں کو گوجرانوالہ نے بھگا دیا تھا، پھر بھگائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو9 وکٹ سے ہرا دیا

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو9 وکٹ سے ہرا دیا

    گجرانوالہ : بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان ٹیم نے259 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا، شاہینوں کا اگلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ دبئی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیپال کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔

    جناح اسٹیڈیم گجرانوالہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو اٹھاون رنزبنائے، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    بدرمنیر نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری بنائی جبکہ محسن خان نے پچاس رنز اسکور کئے، میچ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کے علاوہ اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔


    مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا


    واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے لگاتار دو میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے، گزشتہ روز پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد آج نیپال کو بھی ہرا دیا۔

    دونوں میچوں کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم نے یہ میچ بھی نو وکٹوں سے جیتا، اور کل کی طرح آج بھی بدرمنیر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی اور126رنز بنائے، پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 12جنوری کو بھارت کے ساتھ دبئی کے میدان میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ ، بارود ، ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں ابو بکر اور عمران شامل ہیں۔


    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 30 نومبر کو سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، قمرزمان کائرہ

    میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، قمرزمان کائرہ

    گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیراعظم ہی نہیں مانتا، نوازشریف کو اقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالا گیا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں میں مائنس نہیں ہوسکتا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، آپ نے کابینہ اور اسمبلیوں کو کبھی کچھ نہیں سمجھا اور نہ ہی انہیں کوئی اہمیت دی۔

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو کسی ڈکٹیٹر یا مخالف سیاسی جماعت نے نہیں نکالا بلکہ ان کو عدالت اورعوام سے جھوٹ بولنے پر نکالاگیا۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی چوریاں پکڑی گئی ہیں، آپ کہتے ہیں کہ پانامہ پر پکڑا اوراقامہ پر نکال دیا جبکہ پانامہ کیس کا فیصلہ تو ابھی احتساب عدالت سے آنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیر اعظم ہی نہیں مانتا بلکہ وہ ایک نااہل شخص کو اپنا وزیر اعظم مانتا ہے، ایسی حکومت پاکستان کا کیا مقدمہ لڑے گی؟


    مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوختم کرنےکی کوششیں دم توڑگئیں، آج پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں استحکام ہے۔