Tag: gujranwala

  • منگنی کیوں توڑی؟ لڑکی نے نوجوان کو چھری مارکر زخمی کردیا

    منگنی کیوں توڑی؟ لڑکی نے نوجوان کو چھری مارکر زخمی کردیا

    گوجرانوالہ : منگی توڑنے اور بہن سے شادی پر ملزمہ نے سابق منگیتر کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے کراچی کا چھرا مار اور اب گوجرانوالہ کی چھری مار لڑکی سامنے آگئی، گوجرانوالہ کے علاقے شوکت آباد کی رہائشی فروا نے اپنے سابقہ منگیتر وقاص کو منگنی توڑنے اور اسی کی بہن سے کورٹ میرج کرنے پر طیش میں آکر چھری مار کر زخمی کردیا۔

    ملزمہ فروا نے راستہ میں روک کر پچیس سالہ وقاص کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا، وقاص نے چار ماہ قبل ہی ملزمہ فروا کی چھوٹی بہن انعم سے شادی کی تھی۔

    لڑکے کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے، لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔


    مزید پڑھیں: خاتون پرچھری سے حملہ، تعداد بارہ ہوگئی، ملزم تاحال آزاد


    پولیس کے مطابق زخمی لڑکے وقاص نے بڑی بہن فروا سے منگنی توڑ کر اسی کی چھوٹی بہن انعم سے کورٹ میرج کرلی تھی جب کہ ملزمہ فروا کو اس بات کا غصہ تھا اور وہ وقاص کے ساتھ ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ، خواتین کی سپر اسٹور میں‌ چوری، ویڈیو وائرل

    گوجرانوالہ، خواتین کی سپر اسٹور میں‌ چوری، ویڈیو وائرل

    گوجرانوالہ: سپر اسٹور میں واردات کی ویڈیو مںظر عام پر آگئی، خواتین سپر اسٹور سے بآسانی اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے سپر اسٹور میں چوری کی واردات ہوئی جس میں تین خواتین اسٹور سے اشیاء چوری کرکے بآسانی فرار ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ گوجرانوالہ غلام فرید کے مطابق ہمیں موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین خواتین کس طرح کھانے پینے کی اشیاء اٹھا کر دوپٹے میں چھپا کر فرار ہورہی ہیں جن میں گھی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • گوجرانوالہ: برقع پہن کر گرلز کالج میں داخل ہونے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: برقع پہن کر گرلز کالج میں داخل ہونے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس نے برقع پہن کر کالج میں داخل ہونے اور لڑکیوں کو تنگ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا، نوجوان ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا، برقع اٹھانے پر راز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گوجرانوالہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں زوارحیدر نامی نوجوان برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں گھس گیا۔

    نوجوان ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا، شور مچانے پر پرنسپل نے فوراً ایکشن لیا، طالبات کی طرف سے نشاندہی پر کالج پرنسپل نے برقع اٹھایا تو اندر سے لڑکا نکلا۔

    پرنسپل کالج پروفیسر پرویز اختر نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، پولیس نے ملزم زوار حیدر کو حراست میں لے کر تھانہ باغبان پورہ منتقل کر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں: برقع پہن کر بیوی سے ملاقات کو جانے والا شخص گرفتار


    پولیس کے مطابق نوجوان کانام زوار حیدر ہے اور وہ اسی کالج میں ایم ایس سی زولوجی کا طالب علم ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    گوجرانوالہ: تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر‘ خاتون جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شاہین آباد کے قریب تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نیتجہ میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ دو افراد ذخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق راہوالی سے ہے۔


    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں ماہ 29 ستمبرکو صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 25 اگست کو اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہو گئےتھے۔


    راجن پورمیں تیزرفتارکاراورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘2افراد جاں بحق


    واضح رہے رواں سال 9 فروری کو راجن پورانڈس ہائی وے پر تیزرفتارکاراورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر سےدو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، خرم دستگیر

    امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، خرم دستگیر

    گوجرانوالہ : وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے تحفظات کو ابھی تک اہمیت نہیں دی، ملک میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام سے گیس کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،12ہزار میگاواٹ سے بجلی کی پیداوار19میگاواٹ تک لے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کوششوں سے36ارب ڈالرز کے توانائی منصوبے سی پیک کا حصہ بنے، 2013سے پہلے کئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آمادہ نہیں تھے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ 2013کے بعد حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، مستحکم جمہوریت،ابھرتی معیشت ہی پاکستان کا مضبوط دفاع ہے۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا نے2001کے بعد پاکستان کو کسی قسم کی تجارتی مراعات نہیں دی، ہمارایقین ہے کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائیگی، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے، افغانستان کا امن ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کےتانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،ہم افغانستان کے امن کیلئے کام کرتے رہیں گے، ہمارے تحفظات کو امریکا نے ابھی تک اہمیت نہیں دی، انہوں نے کہا کہ حقائق کی بنیاد پرامریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

     وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف بہت جلد چین جائیں گے، رواں سال وسط میں پاکستان شنگھائی تعاون کا مکمل ممبر بنا ہے، پاکستان کے پاس ایسے فورم اورپارٹنر ہیں جن سے گفتگو ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں ایسے کام ہوئے جن کی امید بھی نہیں تھی، روس کی دفاعی مشقوں میں شمولیت کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ملک بھرمیں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، پاکستان کے دفاع  کی بڑی ضمانت جمہوریت اورمستحکم معیشت ہے۔

  • سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    گوجرانوالہ : جشن آزادی کی تقریب میں لیگی کارکنان کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جھگڑا سیلفی لینے پر ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نون لیگی کارکنان کے درمیان کرسیاں چل گئیں، جشن آزادی کی تقریب کو بھی متوالوں نےاکھاڑہ بنا ڈالا۔

    پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں نون لیگیوں نےایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا، جشن آزادی کی تقریب کےدوران جھگڑا سیلفی بنانے پرہوا۔

    پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ جس کے ہاتھ میں جو کرسی آئی وہی لے کرٹوٹ پڑا۔ متوالوں کی لڑائی میں کرسیوں کی شامت آگئی۔

    گوجرانوالہ کے ن لیگی کارکنوں نے پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، جھگڑے کے باعث کئی چہرے سیلفی بنانے کے قابل ہی نہیں رہے۔

  • سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تواضع کے لئے پرتکلف ناشتہ

    سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تواضع کے لئے پرتکلف ناشتہ

    گوجرانوالہ : سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تواضع کے لئے پرتکلف ناشتہ قیام گاہ پہنچ گیا، ناشتے میں سری پائے ،مغز اور نان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی تواضع کے لیے پرتکلف ناشتہ ان کی قیام گاہ پہنچادیا گیا ہے، ناشتے میں سو سری پائے ، پچاس مغز، اسپیشل نان چنے اور حلوہ پوری شامل ہیں جبکہ گرین ٹی اور اسپیشل کھیر سمیت دیگر کھانے بھی تیار کئے گئے ہیں۔

    نوازشریف یہاں سے ناشتے کرنے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

    گذشتہ روز گوجرانوالہ پہنچے پر نوازشریف اور انکے ساتھیوں کیلئے پُرتکلف کھانوں کا انتظام کیا گیا ، میاں صاحب اورمہمانوں کیلئے 36 قسم کے کھانے بنائے گئے ، جس میں  تکے کباب، جنگلی چڑے، بٹیرے، مٹن کراہی، قورمہ، بریانی شامل تھیں۔

    میٹھے میں مختلف قسم کے کیک اورفرنی سے تواضع کی گئی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور میں کرنٹ سے باپ جاں بحق، بیٹا بیٹی زخمی

    گوجرانوالہ: پتنگ کی ڈور میں کرنٹ سے باپ جاں بحق، بیٹا بیٹی زخمی

    گوجرانوالہ : پنجاب میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی نہیں روکی جاسکی، پتنگ بازی نے ایک اور شخص کی جان لے لی، گوجرانوالہ کے محلہ فاروق گنج میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور سے باپ جاں بحق بیٹی اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، پتنگ بازی نے ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دی۔

    گوجرانوالہ میں دھاتی ڈور بجلی کے تاروں میں الجھی اورسانحہ ہوگیا، محلہ فاروق گنج میں چودہ سال کی عیشا اورسات سالہ حنین چھت پر کھیل رہے تھے۔

    اس دوران بچوں نے ایک کٹی ہوئی پتنگ پکڑنے کی کوشش کی تو قاتل ڈورمیں دوڑتے کرنٹ نے دونوں بچوں کو پکڑ لیا۔ باپ عبدالغفار بچوں کی چیخیں سن کر انہیں بچانے آیا۔

    بدنصیب باپ نے بچوں کو تو بچالیا مگرخود کو کرنٹ سے نہ بچا سکا، دھاتی ڈور میں الجھا عبدالغفار موقع ہی دم توڑ گیا جبکہ کرنٹ لگنے سے دونوں بچے بھی زخمی ہوگئے۔

    پنجاب میں پتنگ بازی اور دھاتی ڈور پر پابندی مذاق بن کررہ گئی ہے، پتنگیں بھی اڑ رہی ہیں، دھاتی ڈوربھی موت بانٹ رہی ہے، لیکن ان موت کے سوداگروں کو کوئی پکڑنے والا نہیں۔

    واضح رہے کہ پتنگ بازی میں سدی مانجھے کی جگہ کیمیکل ڈور کے استعمال نے لا تعداد گھروں میں صف ماتم بچھا دی ہے، اس حوالے سے بسنت میلوں میں بھی اکثر ایسے واقعات پیش آچکے ہیں کہ جس میں کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔

  • امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا

    امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا

    گوجرانوالہ : امتحان کے دوران نقل سے روکنے پر طالبہ نے گردن پر بلیڈ مار کر خود کو زخمی کرلیا، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں واقعہ گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سول لائن میں امتحان کے دوران نقل کرنے سے منع کرنے پر طلبہ عائشہ نے واش ورم میں جا کر خود کو تیز دار آلہ کے وار کر کے شدید ذخمی کر لیا۔

    طلبہ کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرجاکھ کی رہائشی عائشہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے ڈپلومہ کے امتحانات دے رہی تھی اس دوران اساتذہ نے نقل سے روکا تو طالبہ نے واش روم میں جا کر خود کو بلیڈ سے زخمی کرلی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن ردالفساد : جماعت الاحرار کے 3 کارندوں سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

    آپریشن ردالفساد : جماعت الاحرار کے 3 کارندوں سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

    گوجرانوالہ : ملک بھر میں بھرپور قوت کے ساتھ آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ۔ گوجرانوالہ سے جماعت الاحرار کے تین کارندے پکڑے گئے دیگر شہروں سے بھی درجنوں ملزم دھر لیے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کاؤننٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پرگوجرانوالہ میں ایک کامیاب کارروائی کر کے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جماعت الاحرارسے ہے، گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے.

    دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہواہے۔ دوسری جانب سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم داؤد دو ہزار سات میں اسکولوں کو جلانے میں ملوث رہا ہے.

    سی ٹی ڈی نے نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے، ملزم محراب پور ریلوے ٹریک بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہے۔