Tag: Gujrat

  • سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے

    سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے

    گجرات میں سی سی ڈی کے رات گئے دو سرچ آپریشن کے دوران دو ڈاکو مارے گئے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو گجرات پولیس کو مطلوب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے رات گئے 2 سرچ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔

    ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دونوں ڈاکو گجرات پولیس کو مطلوب تھے، ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور عباس رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

    دوسری جانب لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے اسلام پورہ اور شاہدرہ میں مبینہ مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    سی سی ڈی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں شہزاد علی نامی اشتہاری ملزم مارا گیا، اسلام پورہ میں ہلاک ملزم نصیب ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/gujrat-crime-story-may-1-2025/

  • کھیت میں آگ لگنے کے بعد دھاتی ٹکڑے مل گئے، پولیس الرٹ ہو گئی

    کھیت میں آگ لگنے کے بعد دھاتی ٹکڑے مل گئے، پولیس الرٹ ہو گئی

    گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں ایک کھیت میں آگ لگنے کے بعد وہاں سے 2 دھاتی ٹکڑے ملے ہیں، جنھیں متعلقہ حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے گلیانہ کے گاؤں پیر جنڈ کے کھیت سے دو دھاتی ٹکڑے ملے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ ڈرون کے ٹکڑے تو نہیں ہیں۔

    پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں نفری کے ساتھ علاقے میں موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے، جس کی تکمیل پر صورت حال واضح ہوگی، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاؤں پیر جنڈ میں پولیس کا سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، اور علاقہ مکین بھی سرچ آپریشن میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


    لاہور والٹن روڈ کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے


    پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کھیت میں گندم کی باقیات کو آگ لگی تھی جس کے بعد وہاں سے میٹل کے ٹکڑے ملے، علاقے کا ایک نوجوان کھیت سے ملنے والے ٹکڑے اٹھا کر گھر لے گیا تھا، تاہم اب ٹکڑے ڈرون کے ہونے کے شبہ پر متعلقہ حکام نے انھیں تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت دھاتی ٹکڑے ڈرون کے ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

  • گجرات : ایک گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد

    گجرات : ایک گھر سے 5 بچوں کی لاشیں برآمد

    گجرات میں ایک گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، متوفیان کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، جو سردی کی وجہ سے کوئلے جلا کر آگ تاپ رہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں شاہ جہانگیر روڈ پر بکرا منڈی کے قریب گھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، مرنے والے بچوں میں 4 بہن بھائی شامل ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، جن میں چار بہن بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے، جاں بحق بہن بھائیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

    اس حوالے سے بچوں کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ سردی سے بچنے کیلئے بچوں نے کمرے میں کوئلے جلا رکھے تھے، جس میں وہ آگ تاپ رہے تھے۔

    جاں بحق ہونے والے بچوں میں 13سالہ لائبہ ، 11سالہ ہاشم، 10سالہ ہادی، 6 سالہ حنان ،6 سالہ سالم فیاض شامل ہیں، بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بظاہر ان بچوں کی موت کی وجہ کمرے میں کوئلے کے جلنے سے بننے والی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے تاہم بچوں کی موت کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • موسلا دھار بارش نے گجرات کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

    موسلا دھار بارش نے گجرات کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا

    گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے زیر اثر ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

    گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے، تو پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا، گزشتہ پچاس برسوں میں گجرات میں اتنی تیز بارش نہیں ہوئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اور ہر گلی محلے میں 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔

    گلبرگ کالونی، رحمان شہید روڈ، شاہ دولہ دربار اور سرکلر روڈ پر پانی ہی پانی ہے، ادھر بھمبر آزاد کشمیر میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

    مون سون ہواؤں کے باعث آج سے 31 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش متوقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی کل سے بادل برسنے کا امکان ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    گجرات: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62، اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر 2 گھنٹے کا وقت بڑھایا دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے، ان حلقوں میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے کئی علاقوں میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بروقت شروع نہ ہو سکی تھی، کراچی کے کئی علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد تک بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا، جس پر الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی ہے کہ باقی حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا۔

    این اے 236 میں بیلٹ باکس بھر گئے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دن کے ڈھائی بجے تک کراچی کے علاقے مومن آباد کے سپریئر اسکول میں 6 گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہو سکی تھی، شاہین گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، یو اے فاؤنڈیشن اسکول مومن آباد، کیمبرج گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، جی بی ایس نورانی پبلک اسکول، این اے 236، راشد منہاس پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا تھا۔

  • گجرات: تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    گجرات: تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور: صوبہ پنجاب میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کے بعد، قومی ادارہ احتساب (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے کی کرپشن کی شکایت سامنے آئی ہے۔

    قومی ادارہ احتساب (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، علی افضل ساہی و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزمان پر 226 ٹھیکوں میں فرنٹ مین کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن و کک بیکس کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت وصولی کے لیے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی نگرانی میں پورا گروہ سرگرم رہا۔

    ایکسیئن رانا اقبال کے خلاف پنجاب ہائی وے ڈپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں سے تبادلوں پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔

    نیب کی جانب سے محکمہ مواصلات و دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں گجرات کے مرنے والے 4 نوجوان سپردِ خاک

    لیبیا کشتی حادثے میں گجرات کے مرنے والے 4 نوجوان سپردِ خاک

    گجرات: لیبیا کشتی حادثہ میں گجرات کے مرنے والے 4 نوجوانوں کی میتیں دو ہفتوں کے بعد ان کے لواحقین تک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے چار نوجوانوں کو پنجاب کے شہر گجرات کے مقامی قبرستانوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    لیبیا کشتی حادثے کے شکار 3 پاکستانیوں کے ورثا تاحال اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں۔

    سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے گجرات کے سات نوجوان اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے ہیں۔

    گاؤں بھوجپور کے 21 سالہ محمد علی، گجرات شہر کے 23 سالہ محمد اویس، کنجاہ کے پولیس ملازم توقیر، گاؤں کھمبی کے انصر فاروق کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پر ان کے لواحقین کے حوالے کی گئی تھیں۔

    نوجوانوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، مرنے والوں کے رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے، چاروں نوجوانوں کو ان کے آبائی علاقوں کے قبرستانوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے.

  • بارشوں سے سڑکیں زیر آب، مگرمچھ سڑکوں پر آگئے

    بارشوں سے سڑکیں زیر آب، مگرمچھ سڑکوں پر آگئے

    بھارتی ریاست گجرات میں موسلا دھار بارشوں اور سڑکوں کے زیر آب آنے کے بعد مگر مچھ بھی دریا سے نکل کر سڑکوں پر آگئے۔

    گجرات کے شہر ودودرا میں وشومتری دریا کے کنارے رہائشی افراد کو بارش کے دنوں میں سخت احتیاط کی تاکید کی جاتی ہے۔

    اس تاکید کی وجہ یہ ہے کہ دریا میں کم از کم 300 مگر مچھ ہیں جو بارش کے بعد سڑکوں پر آجاتے ہیں جب سڑکیں بھی زیر آب آجاتی ہیں۔

    اس دوران مگر مچھ بعض اوقات گھروں کے دروازے پر بھی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مگر مچھ سڑک پار کر رہا ہے اور اسے دیکھ کر 2 موٹر سائیکل سوار اپنی جگہ رک گئے ہیں۔

    ایسے ہی ایک اور واقعے میں ریسکیو اہلکاروں کو مدد کے لیے آنا پڑا جب ایک مگر مچھ ڈرین کور میں پھنس گیا۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران انہیں روزانہ 25 سے 30 کالز موصول ہوتی ہیں جس میں رہائشی علاقوں میں مگر مچھ کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

  • گجرات: کار نہر میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    گجرات: کار نہر میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    گجرات: کار نہر میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں نہر اپر جہلم میں گاؤں سمبلی کے مقام پر ایک کار نہر میں گر گئی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دو سالہ بچے سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ زیب، رشیدہ بیگم، عابدہ پروین، شاہین بی بی، نادیہ جواد اور سیف جواد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    بد قسمت خاندان سرائے عالمگیر سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا، شدید بارش کے باعث کار پھسل کر نہر میں جا گر، پولیس حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن دو گھنٹے جاری رہا، جس میں نہر میں ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

  • گجرات: مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

    گجرات: مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مکان میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مکان میں گیس سلنڈرز اسٹور کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقے مسلم آباد میں پیش آیا جہاں مکان کے اندر سلنڈر دھماکے ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کے نیچے پیزا شاپ بنی ہوئی تھی جبکہ مکان میں گیس سلنڈرز رکھے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے سے مکان زمین بوس ہو چکا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل کراچی میں بھی موسمیات کے علاقے میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں 3 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تھی جبکہ اطراف میں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا،