Tag: gujrat roits

  • بھارتی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 9ہوگئی

    بھارتی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران مرنے والوں کی تعداد 9ہوگئی

    گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی، احتجاج کے باعث ریاست میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے جبکہ ریاست کے پانچ شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

    بھارتی ریاست گجرات میں فسادات پر قابو نہ پایا جاسکا، ریاست میں پٹیل برادری کو بہتر تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل کی گرفتاری اور رہائی کے بعد کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات پیش آئے تھے اور آبائی ریاست کے عوام نے احتجاج شروع کردیا۔

    احتجاجی مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد نو ہوچکی ہے اور درجنوں زخمی ہیں، ریاست میں سکیورٹی کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فوج کو بلا لیا تھا۔

    احمد آباد میں پولیس مظاہرین کی تلاش میں گھروں میں گھسی تو مودی کے حمایتی بھی اپنی سرکار کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، جب گجرات پولیس کی گھروں میں گھس کر تشدد کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آئی تو سرکار نے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرا دیا۔

    بھارتی ریاست گجرات میں تین روز سے حالات خراب ہیں، جہاں دکانیں، اسکول اور دیگر کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے۔

    دوسری طرف ہاردک پٹیل نے اموات کے لیےٴذمہ دار پولیس اہلکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر معطل کرنے اور ہلاک ہونے والوں کے خاندان معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے وہ شہروں میں دودھ اور سبزیوں کی فراہمی بند کر دیں۔

  • نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    گجرات : بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہنگامے پھوٹ پڑے، مودی مخالف ریلی نکالنے والے نوجوان ہاردک پٹیل کی گرفتاری کے بعدپولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، متعددعلاقوں میں کرفیولگا دیا گیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو انتہاء پسند ہندوؤں نے شہید کردیا لیکن اس بار معاملہ مختلف ہے، پٹیل برادری کو تعلیم اور ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرنے والے ایک نوجوان ہاردک پٹیل نے مودی کے خلاف آواز بلند کی تو ہلچل مچ گئی۔

    ہاردک پٹیل کو گرفتار کرلیا گیا لیکن ہزاروں لوگوں کے احتجاج پر رہا کرنا پڑا، مختلف علاقوں میں پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپوں کے بعد کرفیولگا دیا گیا، پٹیل برادری نے آج گجرات میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    ہاردک پٹیل کا کہنا ہے مودی سرکار کے دن گنے جاچکے ہیں، ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندرمودی کوان کے اپنے آبائی شہر میں لینے کے دینے پڑگئے کیونکہ سامنے بے بس اور مجبور مسلمان نہیں۔