Tag: Gulab Jamun

  • گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

    گلاب جامن قومی مٹھائی قرار

    اسلام آباد: حکومت پاکستان  نے ’گلاب جامن‘ کو قومی مٹھائی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پول کیا گیا جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ ’پاکستان کی قومی مٹھائی کون سی ہے؟‘۔ پول میں ’جلیبی، گلاب جامن اور برفی‘ کے آپشنز رکھے گئے تھے۔

    ووٹنگ میں 15 ہزار 196 صارفین نے اپنی پسند سے متعلق آگاہ کیا۔ گلاب جامن کو 47 فیصد ووٹ ملے جبکہ جلیبی کو 34 فیصد اور برفی کو 19 فیصد ووٹ ملے۔

    سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’گلاب جامن‘ کو قومی مٹھائی کا اعزاز دیا گیا ساتھ ہی حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ بھی کیا۔

    گلاب جامن کے بارے میں کچھ معلومات

    خوشی کا کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار ہو منہ میٹھا کرنے کے لیے عام طور پر ہر گھر یا تقریب میں گلاب جامن کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔

    دیسی مٹھائیوں میں گلاب جامن نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، عید کا کوئی تہوار ہو یا پھر شادی کی تقریب غرض یہ کہ رزلٹ کی خوشی اور کسی کی آمد پر بھی یہ مٹھائی ہمارے درمیان ضرور موجود ہوتی ہے۔

    دکان سے ملنے والی گلاب جامن کی لذت علیحدہ ہوتی ہے مگر دماغ اس پر کھٹکتا رہتا ہے کہ آیا یہ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں یا نہیں؟

    شیرے سے تیار ہونے والی مزیدار مٹھائی کو بنانے میں پاؤڈر والا دودھ استعمال ہوتا ہے جبکہ اسے گھی میں بھی تلا جاتا ہے۔

    گلاب جامن گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء

    سوکھا دودھ (پاؤڈر والا دودھ) 250 گرام

    تازہ دودھ 170 گرام

    گھی 50 گرام

    سوجی 50 گرام

    میدہ 75گرام

    الائچی کے دانے

    پھیٹا ہوا انڈے 2 عدد

    بیکنگ سوڈا 2 چٹکی

    زعفران ایک چٹکی

    چینی ایک کلو گرام

    پانی آدھا کلو گرام

    گھی 1 کلو (فرائی کرنے کے لیے)

    طریقہ کار

    چولہے پر فرائی پان رکھ کر اُس میں پانی بھر کر چینی ڈال دیں اور اُس کا شیرا بنالیں۔

    کھوئے میں مکس آٹے کو ڈالیں اور اُس میں بیکنگ سوڈا، الائچی، بادام، پستا، زعفران ڈالیں، اب تمام اشیاء کو گوند کر چھوٹی چھوٹی بالیں بنا لیں۔

    مزید پڑھیں: بنگال نے رس گلے کا مقدمہ جیت لیا

    فرائی پان میں گھی ڈال کر ان بالز کو تھوڑی دیر کے لیے چولہے پر چھوڑ دیں اور جب یہ اپنا کلر  تبدیل کر کے کتھی کلر اختیار کرلیں تو اسے برتن سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔

    دس پندرہ منٹ بعد اُسے میٹھے شیرےمیں سے نکالیں مزیدار گلاب جامن تیار ہیں۔

  • گھر میں گلاب جامن بنانے کا آسان طریقہ

    گھر میں گلاب جامن بنانے کا آسان طریقہ

    خوشی کا کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار ہو منہ میٹھا کرنے کے لیے عام طور پر ہر گھر میں گلاب جامن مٹھائی کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔

    دیسی مٹھائیوں میں گلاب جامن نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، عید کا کوئی تہوار ہو یا پھر شادی کی تقریب غرض یہ کہ رزلٹ کی خوشی اور کسی کی آمد پر بھی یہ مٹھائی ہمارے درمیان ضرور موجود ہوتی ہے۔

    دکان سے ملنے والی گلاب جامن کی لذت علیحدہ ہوتی ہے مگر دماغ اس پر کھٹکتا رہتا ہے کہ آیا یہ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں یا نہیں؟، گلاب جامن کھانے کے شوقین افراد کی یہ مشکل افضل نظامی صاحب نے پوری کردی۔

    اے آر وائی ذوق پر نشر ہونے والے پروگرام کچھ میٹھا کچھ نمکین میں پاکستان کے مایہ ناز باورچی افضل نظامی نے گھر میں گلاب جامن تیار کرنے کا آسان طریقہ بتایا۔

    گھر میں گلاب جامن تیار کرنے کے لیے درج ذیل اشیاء درکار ہیں۔

    گلاب جامن بنانے کے اجزاء

    ویڈیو دیکھیں