Tag: Gulalai

  • خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو  الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں جبکہ فاروق ستار ،آفتاب شیرپاو سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کو بھی الیکشن ٹریبونل نے کلئیر کردیا گیا ہے
    ۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ایلیٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ، الیکشن ٹربیونل نے خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

    الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں، لاہورہائی کورٹ نے عثمان ڈار کے خلاف عائد اعتراضات بے بنیاد قرار دے دیے، این اے تہتر سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کو بھی این اے بہتر سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ان پرکاغذات نامزدگی میں اثاثےظاہرنہ کرنےکاالزام لگایا گیا تھا جبکہ عائشہ گلالئی کوانتخابات میں حصہ لینے کی کلین چٹ دے دی، عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی شق این پر مسترد ہوئے تھے۔

    الیکشن ٹربیونل نے فاروق ستارکے خلاف الزامات اوراپیل مسترد کرتے ہوئے این اے245سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ آفتاب شیر پاؤ کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا، وہ حلقہ این اے 23 چارسدہ سے الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

    عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں فوج کے خلاف بات اور تنقید کرنے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی۔

    عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف عوام کوفوج کے خلاف اکسارہےہیں، اگر موازنہ کیا جائے تو زرداری صاحب اُن سے بہتر ہیں کیونکہ وہ فوج کے خلاف نہیں جارہے۔

    مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی کو اپنے قد سے بڑی بات نہیں کرنی چاہیے: سینیٹر مشاہد اللہ خان

    وزیرمملکت برائےاطلاعات نےعائشہ گلالئی کےبیان کوجھوٹاقرار دیتے ہوئے اسے قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف بیان سیاسی شہرت حاصل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں، انہوں نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اپنے سربراہ کی طرح جھوٹ بولنا نہیں چھوڑا۔

    وزیر مملکت نے سوال پوچھا کہ گلالئی اُس شخص یا رہنما کا نام بتائیں جس نے سینیٹ کا ٹکٹ فوج پر تنقید کے عوض دینے کی پیش کش کی، اس طرح کے بیان کس کے ایجنڈے پر دیے جارہے ہیں یہ بھی سامنے لایا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن کا نے عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اُن کے بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کس کی زبان بول رہی ہیں اس بات کا معلوم کرنا بے حد ضروری ہے۔

    عائشہ گلالئی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’گلالئی اُس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی منحرف رہنما علائشہ گلالئی نے ایک تیر سے کیے تین شکار، نام لیے بغیر تین بڑی پارٹیوں کی قیادت پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق علائشہ گلالئی نے آج پارلیمنٹ کے باہر زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاست کے تین اہم کرداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ایک سیاسی لیڈر پاکستان کی سیاست میں بے حیائی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، دوسرے لیڈر عوام کو کہتے ہیں، پولیس اور فوج کی مت مانو، طالبان کی طرح ڈنڈے اور پتھر اٹھا کر ملکی املاک کو آگ لگادو۔ تیسری جانب عدلیہ اور فوج پر تنقید کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

    پی ٹی آئی کی منحرف رہنما سیاسی قیادت پر شدید برہم نظر آئیں، انھوں نے نام لیے بغیر اہم سیاسی شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے الگ ہونے کے بعد ”تحریک انصاف گلالئی“ کے نام سے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے انھوں نے پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطہ بھی کیے تھے، جس کی ویڈیو گذشتہ دونوں خاصی وائرل ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں