Tag: Gulbuddin Hekmatyar

  • افغان عبوری حکومت، گلبدین حکمت یار کا اہم اعلان

    افغان عبوری حکومت، گلبدین حکمت یار کا اہم اعلان

    کابل: حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار نے افغان عبوری حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلبدین حکمت یار نے ایک بیان میں طالبان عبوری حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اسلامی نئی افغان حکومت کا ساتھ دے گی۔

    گلبدین حکمت یار نے ہدایت کی کہ حزب اسلامی کے کارکنان اور رہنما عبوری حکومت سے تعاون کریں، کیوں کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں پہلی بار ایک اچھی نمائندہ کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

    سربراہ حزب اسلامی نے طالبان کو مشورہ دیا کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ضرور قائم کریں، اور عبوری انتظامیہ افغانستان کے عوام کا مفاد مقدم رکھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 21 اگست کو افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات میں طالبان حکومت کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے، ادھر امریکا نے افغان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ نئی افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ افغان بینک کے منجمد 10 ارب ڈالرز کا معاملہ فیڈرل ریزرو دیکھ رہا ہے۔

  • وزیر خارجہ کی  حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی اور کہا پاکستان، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے ، وزیر خارجہ نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

    حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے، دوران ملاقات پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گلبدین حکمت یار نے کہا پاکستان، کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے ، پاکستان، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ افغان مسئلے کے دیرپا حل،کا واحد راستہ، افغانوں کو قابل قبول سیاسی مذاکرات ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ آج عالمی سطح پر ، پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات، کی صورت میں افغان قیادت کے پاس، افغانستان میں امن کی بحالی کا ایک نادر موقع ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

    خیال رہے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ، پاکستان اور افغانستان کے مابین وسیع تر دو طرفہ روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا اہم حصہ ہے۔

  • اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

    نیویارک : اقوام متحدہ نے گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں، پابندیوں کے خاتمے کی درخواست افغان حکومت نے کی تھی۔

    اقوام متحدہ نے حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیا، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کمیٹی نے بیان میں کہا کہ گلبدین حکمت یار پر عائد سفری اور دیگر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

    hikmat12

    افغان حکومت نے گلبدین حمکت یار سے امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ سے ان کا نام پابندیوں کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے فیصلے کے بعد گلبدین حکمت یار کی افغانستان واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، حزب اسلامی نے امن معاہدے کے لئے گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے نکلوانے کی شرط عائد کی تھی۔