Tag: GULLO BUT

  • لاہور، صحافیوں سے بد تمیزی پر گلو بٹ کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور، صحافیوں سے بد تمیزی پر گلو بٹ کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور: گلو بٹ کے بعد اس کے بھائی گلا بٹ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے بدتمیزی کرنے اور بدمزگی پھیلانے پر ”گلوبٹ “ کے بھائی غنی بٹ عرف گلا بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ مقدمہ صحافیوں سے ہاتھا پائی اور دھمکیاں دینے پر پریس کلب کے مینجر سلمان کی درخواست پرغنی بٹ کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 506 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    لاہورمیں ڈنڈا سیاست کا آغازمسلم لیگ کے کارکن گلو بٹ نے اپنے ڈنڈے سے کیا تھا اور گاڑیوں کے شیشوں کو کباڑہ کر دیا تھا، جس کے بعد اس کے بھائی گلا بٹ نے بھی انٹری دی اور صحافیوں پر ڈنڈا چلادیا۔ جس کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا ہے۔

    گرشتہ روز لاہور پریس کلب میں رائیونڈ مارچ سے متعلق پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کی پریس کانفرنس میں گلا بٹ کی ہنگامہ آرائی کے بعد پریس کانفرنس کا نقشہ بدل گیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے زعیم قادری سے گلو بٹ کے بھائی غنی بٹ کی شکایت کی جس پر زعیم قادری نے صحافی برادری سے معافی مانگی لیکن معاملہ بگڑتا چلا گیا اور زعیم قادری نے گلو بٹ کے بھائی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔

    صحافیوں کی جانب سے احتجاج پر پولیس نے غنی بٹ کو اسی وقت گرفتار کر لیا تھا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے گلا بٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا اورایکشن کا ری ایکشن دیا۔

    لیگی کارکنوں نے گلا بٹ کو قابو کرکے لاتوں گھونسوں اورتھپڑوں سے اس کی خوب تواضع کی، جس کے بعد پولیس نے گلا بٹ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف پریس کلب میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا۔

     

  • گلوبٹ کی درخواست ضمانت اور اپیل یکجا کرنے کا حکم

    گلوبٹ کی درخواست ضمانت اور اپیل یکجا کرنے کا حکم

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سزا کیخلاف اپیل اور درخواست ضمانت یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آج کیس کی سماعت کی۔ گلوبٹ نے عدالت میں کہا کہ اس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سنائی گئی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا عدالت سزا معطل کرکے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دے۔

    عدالت نے سماعت ستائیس نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گلو بٹ کی اپیل اور درخواست ضمانت کو یکجا کرکے سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ گلو بٹ کوا نسداددہشت گردی کی عدالت نےگیارہ سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

  • گلو بٹ نےسزا کیخلاف دائر اپیل کے ساتھ وکالت نامہ منسلک کردیا

    گلو بٹ نےسزا کیخلاف دائر اپیل کے ساتھ وکالت نامہ منسلک کردیا

    لاہور: گلو بٹ کی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر اپیل کے ساتھ وکالت نامہ منسلک کر دیا گیا۔

    لاہور ہائیکورٹ آفس نے گلو بٹ کے دستخط والا وکالت نامہ نہ لگانے کی وجہ سے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد کیا تھا، گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 11 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ گلو بٹ نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا انصاف کے منافی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے اس کا کوئی تعلق ہے نہ اس نے کسی کو زخمی کیا، استدعا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

  • وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔لیکن وکالت نامے پر گلوکے دستخط نہ ہونے پر ہائی کورٹ آفس نےاپیل پر اعتراض لگا دیا۔

    گلو بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو وکالت نامہ بھجوایا تھا جو واپس نہیں آیا، وکالت نامہ لےکرجلد اپیل کے ساتھ لگادیا جائے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پرانسداد دہشت گردی عدالت نےگلوبٹ کو گیارہ سال قیداورایک لاکھ جرمانے کی سزادی تھی، گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ موقف اختیارکیاہے کہ اُسےدی گئی سزا جرم سےکہیں زیادہ ہے۔ صرف دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزاانصاف کے منافی ہے۔

  • گلو بٹ جیل میں برتن دھونےپر مامور

    گلو بٹ جیل میں برتن دھونےپر مامور

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوام کی گاڑیوں کے شیشےتوڑنےکا مجرم گلو بٹ جیل میں برتن دھونےپر مامورکردیا گیا۔

    لمبی لمبی اور بڑی بڑی مونچھیں، لحیم شحیم جسم ہاتھ میں تسبیج اور سر پر ٹوپی یہ تھا گلو بٹ کا وہ روپ جو گاڑیوں کے شیشے توڑنے کےبعد گلو بٹ نے اپنایا۔

    گلو بٹ کا یہ معصومانہ انداز عدالت کے بعد جیل حکام کو بھی نہ بھایا اور جیل انتظامیہ نےگلو بٹ کومسجد کا مولوی بنانے کے بجائے برتن دھونے کی مشقت سپرد کردی۔

    گلو بٹ سزا میں کمی کے لالچ میں تندہی کےساتھ برتن دھونے میں مصروف ہیں، بس خدا خیر کرے جیل کے برتنوں کی، کہیں برتن دھوتے دھوتے انہیں دوبارہ غصہ نہ آجائے اور وہ جیل کے برتنوں کا بھی وہی حال نہ کردیں جو انہوں نے عوام کی گاڑیوں کا کیا تھا۔

  • ماڈل ٹاون سانحہ، گلو بٹ کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی

    ماڈل ٹاون سانحہ، گلو بٹ کو 11سال قید کی سزا سنا دی گئی

    لاھور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت کے دوران گیارہ سال قید کی سزا اور ملزم ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاھور کیس کی سماعت کے دوران آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو بٹ کو گیارہ ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا بھی سنا دی جس کے بعد پولیس نے گلو بٹ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔

    اس سے قبل آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مزکورہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکلا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کا جرم ایسا نہیں کہ اس کو دہشت گردی کے زمرے میں لیا جائے اس لئے اس کو بری کردیا جائے تاہم سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ گلو بٹ سرکاری اور عوامی املاک کا نقصان کیا ہے اور یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اسے زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کی سزا سنائے جانے کہ بعد گلو بٹ کو جیل منتقل کردیا گیا۔ گلو بٹ کے وکلا نے سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپنا حق استعمال کر تے ہو ئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گئے۔

    اس سے قبل گلوبٹ نے اپنی پیشی میں اندازبدلتے ہو ئے صبح سویرے پیشی کے موقع پر عدالت کے سامنے سجدہ کیا اورگاڑیوں کے پوسٹمارٹم اسپیشلسٹ گلو بٹ نے ہاتھ میں تسبیح رکھنے کے بعد امام ضامن بھی باندھ رکھا تھا۔

  • گاڑیاں توڑنے کے خلاف عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، گلوبٹ کا عدالت کے باہر سجدہ

    گاڑیاں توڑنے کے خلاف عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، گلوبٹ کا عدالت کے باہر سجدہ

    لاھور: ماڈل ٹاون میں گلو بٹ کی جانب سے گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے خلاف لاھور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گلو بٹ جب پیشی کے لئے پہنچیں تو عدالت کے باہر فرش پر سجدے کردیئے۔

    گلوبٹ نے اپنی پیشی میں اندازبدل دیا اور اب گلو بٹ کو بھی میڈیا میں ان رہنا آگیا۔ گاڑیوں کے پوسٹمارٹم اسپیشلسٹ گلو بٹ نے ہاتھ میں تسبیح رکھنے کے بعد امام ضامن بھی باندھ لیا۔

    صحافیوں نے سوال کیاکہ اگر سزا ہو گئی تو کیا کریں گے تو گلوبٹ نے کہا کہ سزا کے بعد بھی سجدے کریں گے لیکن اپنی بےگناہی پر یقین ہے۔

    مشھور زمانہ گلوبٹ نے بدلا ہے اپنا انداز اور اب وہ سزاسے بچنے کے لئے روحانیت سے مدد حاصل کر نے لگے۔ پہلے کی توڑپھوڑ اب کررہے ہیں دعائیں۔ چار دن کی جیل نے گلوبٹ کے انداز بدل ڈالے۔