Tag: gullu butt

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن پیشی کے موقع پرگلوبٹ کی طاہرالقادری سے گلے ملنے کی کوشش

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پیشی کے موقع پرگلوبٹ کی طاہرالقادری سے گلے ملنے کی کوشش

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سپریم کورٹ پہنچے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن مرکزی ملزم گلو بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش کی ، عوامی تحریک کے کارکنان نے گلو بٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔اس موقع پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی تحریک کی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ آج کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کرے گا۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف ، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، عابد شیرعلی اور پرویز رشید سمیت اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت146 افراد کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

    یا درہے کہ بسمہ امجد نے اپنی والدہ کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے آج لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

  • نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی، گلو بٹ کا اعتراف

    نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی، گلو بٹ کا اعتراف

    اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی، سیاست میں سارے چور ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا کارکن ہوں، نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہا میں سماجی کارکن ہوں، سیاست میں سارے چور ہیں کوئی بھی مخلص نہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو میں نے قتل نہیں کیا۔

    دیکھیں ویڈیو:

    پیپلزپارٹی رہنما شوکت بسرا نے گلو بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ میاں صاحبان کا سہولت کار ہے، گلو بٹ کو ساری عمر جیل میں ہونا چاہیے تھا۔

    یہ پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم گلوبٹ جیل سے رہا

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے گلوبٓٹ کے خلاف کیس کمزور رکھا، گلوبٹ کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگیں، گلوبٹ مائنڈ سیٹ ہے ہر ادارے میں ہے۔

    دیکھیں ویڈیو:

    این اے 120 میں شکست کے سوال پر شوکت بسرا نے کہا کہ 2018ء میں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنا کر دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گلو بٹ کو سزاؤں میں کمی اور معافی کے بعد 29 ماہ کی قید کاٹنے کے بعد کوٹ لکھپٹ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

  • گلو بٹ کا بھائی بلو بٹ عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گیا

    گلو بٹ کا بھائی بلو بٹ عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گیا

    لاہور : ماڈل ٹاؤن آپریشن میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے گلو بٹ کا بھائی بلو بٹ پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ گاہ پہنچ گیا اور سب کو حیران و پریشان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جلسہ گاہ میں گلوبٹ کے بھائی بلو بٹ نے انٹری دے دی، دو سال قبل سترہ جون دوہزار چودہ کو ماڈل ٹاؤن آپریشن میں گلو بٹ نے منہاج القرآن سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں کھڑی گاڑیوں کا بھرکس نکالا تھا۔


    NEWS@6 – 17th June 2016 by arynews

    آج سترہ جون دوہزار سولہ کو اس کا بھائی بلو بٹ زخموں پر مرہم رکھنے عوامی تحریک کے دھرنے میں مال روڈ پر پہنچ گیا، بلو بٹ کی جلسہ گاہ آمد پرعوامی تحریک کے کارکن پھٹ پڑے اور اسے دھرنے کے پنڈال سے نکل جانے کو کہا۔

    مشتعل کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ شہبازشریف کا آدمی ہے، ہمدردیاں سمیٹنےآیاہے، اس موقع پر بلو بٹ نے کہا کہ وہ طاہر القادری کے شہر اعتکاف میں بیٹھتا ہے ان کی تقلید میں نماز پڑھتا رہا ہے اور ان سے عقیدت بھی رکھتا ہے۔

    تاہم عوامی تحریک کے کارکنان اشتعال میں آ گئے جس پر بلو بٹ کو پنڈال سے واپس جانا پڑا۔

    یاد رہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کےدوران گلو بٹ نے علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے تھے اور اب وہ جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

     

  • لیگی کارکن گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ بھی میدان میں آگیا

    لیگی کارکن گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ بھی میدان میں آگیا

    لاہور : نواز لیگ کے جلسے میں گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ بھی میدان میں آگیا۔ مونچھوں کا تاؤ دیتا اسٹائل مارتا گلہ بٹ توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے،۔

    این اے ایک سو بائیس کے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے اور ہاتھ میں ڈنڈا لئے امونچھوں کو تاؤ دینے والا گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ میدان میں آگیا۔

    جلسہ گاہ میں ہاتھ میں پاکستانی پرچم لئے ہوئےسیلوٹ مارتا ، مونچھوں کا تاؤ دیتا اور اسٹائل میں تصویریں کھنچواتا گلہ بٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ اپنے قائد کو سپورٹ کرنے کیلئے گرین ٹی شرٹ زیب تن کئے ہوئے جلسہ گاہ میں کارکنوں کا جوش بڑھاتاہے۔

    گلہ بٹ کا کہنا تھا کہ مونچھیں اس لئے نہیں رکھیں کہ بدمعاشی کروں اور ہاتھ میں جو ڈنڈا پکڑا ہے اس پر امن کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ گلہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امن پسند شہری ہے اور قانون کا احترام کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل ٹاؤن سانحہ کے موقع پر گلو بٹ نامی شخص کو میڈیا میں وہاں کھڑی گاڑیوں پر ڈنڈے برساتے اور ان کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    جسے بعد ازاں عدالت سے قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، گلو بٹ کی اب ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ : گلوبٹ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

    لاہورہائیکورٹ : گلوبٹ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ نے مختلف اعتراضات لگائے تھے تاہم اعتراضات دور کئے جانے پر عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔

    گلو بٹ نے درخواست میں کہا کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا انصاف کے منافی ہے ۔ معمولی نوعیت کی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا ہوئی۔

    گلو بٹ نے عدالت سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے ۔

  • گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    گلو بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیخلاف معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا مگر بعد میں پولیس نے اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کر لیں جبکہ اس کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لاگو نہیں ہوسکتیں۔

    عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں اسے بری کر دیا ہے۔

    گلو بٹ کے مطابق اس نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے، جس کے فیصلے تک عدالت سزا معطل کرے اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    انسداد دہشتگردی عدالت نے گلو بٹ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  • لاہور:گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد

    لاہور:گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد

    لاہور: سانحہ ٘ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی، جس پر ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔

    گلوبٹ کی جانب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسے اقدام قتل کی دفعات میں باعزت بری کردیا تھا جبکہ اسے معمولی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا سنائی گئی جرم معمولی نوعیت کا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں ۔

    عدالت انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    گلو بٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جو واپس لے لی گئی موجودہ درخواست کے ساتھ پہلی درخواست کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی لگائی جائے۔

    گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف گلو بٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کرررکھی ہے۔

    واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے، عارف علوی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عارف علوی کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عدم استحکام کا شکار ہے لہذا اسے گھر چلے جانا چاہئیے اور تحریک ِ انصاف اس مطالبے پر قائم رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گلوبٹ چار دن سے آج بد امنی پھیلانے کے لئے تیاری کررہے تھے اور آج انہوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

    عارف علوی نے بتایا کہ جس شخص کی فائرنگ سے کارکن جاں بحق ہوئے اسے پولیس نے گھیرا لیکن رانا ثنا اللہ اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں مدعا اٹھائیں گے کہ جب تک کارکنوں کے قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پرویزرشید کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف لاشوں کی سیاست کرتی ہے لاشیں تو مسلم لیگ ن خود ہمارے کارکنوں کی گراتی ہے۔

  • وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    وکالت نامےپردستخط نہیں، گلوبٹ کی سزاکیخلاف اپیل پراعتراض عائد

    لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔لیکن وکالت نامے پر گلوکے دستخط نہ ہونے پر ہائی کورٹ آفس نےاپیل پر اعتراض لگا دیا۔

    گلو بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو وکالت نامہ بھجوایا تھا جو واپس نہیں آیا، وکالت نامہ لےکرجلد اپیل کے ساتھ لگادیا جائے گا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پرانسداد دہشت گردی عدالت نےگلوبٹ کو گیارہ سال قیداورایک لاکھ جرمانے کی سزادی تھی، گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ موقف اختیارکیاہے کہ اُسےدی گئی سزا جرم سےکہیں زیادہ ہے۔ صرف دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزاانصاف کے منافی ہے۔

  • گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور: گلوبٹ نے اپنی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گلوبٹ کو گیارہ سال قیدکی سزا سنائی تھی، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کر دہشت پھیلانے پر عدالت نےگلو بٹ کو ایک لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔

    گلو بٹ نے اپیل میں معصومانہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا جرم سے کہیں زیادہ ہے، محض دو گاڑیوں کی شیشے توڑنے پر گیارہ سال کی سزا دی گئی، جو انصاف کے منافی ہے۔