Tag: gulshan e buneer

  • گلشنِ بونیرمیں پولیس مقابلہ، جیل حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    گلشنِ بونیرمیں پولیس مقابلہ، جیل حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    کراچی: بدامنی سے متاثرہ علاقے گلشنِ بونیرمیں ہونے والے پولیس مقابلے میں جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ہونےوالی جھڑپ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی پہچان ساجد اورمتین کے نام سے ہوئی ہے اوربتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں کراچی سینٹرل جیل پر حملہ کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔

    پولیس نے بلدیہ ٹاؤن سے ملحقہ علاقے گلشنِ بونیرمیں جیل حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بناء پرچھاپہ مارا تھا۔

    ایک دہشت گرد کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ایک گھرکی دیوار پھلانگنے کی کوشش کررہا تھا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا اور گولیاں بھی چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کے سبب اندھیرا ہے اوردہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاکرنقل و حرکت کررہے ہیں۔

    اے آئی جی کراچی نے موقعٔ واردات پراضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں گلشن بونیر میں کالٰعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے علاقے سے سے بم بنانے کی فیکٹری برآمدکرلی کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گھیراتنگ کیاگلشن بونیرمیں چھپے دہشتگردوں کے گرد۔سیکیورٹی اداروں کی اچانک کارروائی پر علاقےمیں روپوش شرپسندوں فائر کھول دیا۔

    جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کاکمانڈرجواد محسودپانچ ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ایس ایس پی راؤانوارکے مطابق مارےجانے والےملزمان پولیس،رینجرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملوں میں ملوث تھے۔ٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس کے چارسو جوانوں سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران بم بنانےکی فیکٹری اور موٹرسائیکل کی سیٹیں برآمد کر لیں ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سےہوتارہا۔پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل بندکرکےمتعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا