Tag: gulshan e hadeed

  • گلشن حدید میں پرنسپل کی گرفتاری کے بعد اسکول بند

    گلشن حدید میں پرنسپل کی گرفتاری کے بعد اسکول بند

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنے والے پرنسپل کی گرفتاری کے بعد اسکول بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں اسکول پرنسپل سے خواتین کی نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد پرنسپل عرفان سموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اسکول بند کر دیا گیا ہے، آج جب کئی طالبات اسکول پہنچیں تو اسکول بند دیکھ کر افسردگی کا اظہار کر کے واپس چلی گئیں۔

    گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز قمبرانی، زید مگسی اور جاوید قاضی شامل تھے۔

    آج ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو کی سربراہی میں ٹیم اسکول پہنچی اور اسکول کا جائزہ لیا، یہ ٹیم متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

    کراچی: گلشن حدید میں ٹیچرز اور اسٹاف سے مبینہ زیادتی کرنیوالا پرنسپل گرفتار

    وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر اس معاملے کی تحقیقات تک اسکول کو سیل کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو خط لکھا تھا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ اسکول رجسٹرڈ نہیں ہے، گرفتاری کے بعد ملزم عرفان کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا، ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، جماعت اسلامی کے وفد نے بھی پرنسپل کے خلاف ملیر پولیس کو درخواست دی تھی۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں محکمہ انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جدید تکنیکی اور انٹیلی جنس ذرائع کے ذریعے ایس آر اے کا نیٹ ورک توڑا، کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کا دہشت گرد عبید اللہ لانگا گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش میں کئی انکشافات کیے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ کمانڈر انعام عباسی اور معشوق قمبرانی کے کہنے پر گجر ڈیری کے مالک پر قاتلانہ حملہ کیا، 11 اپریل کو گلشن حدید فیز 2 میں پنجابی سیٹلر اعجاز احمد و گولیاں مار کر زخمی کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • روڈ کٹنگ، کراچی میں ریڈ بس گڑھے میں‌ پھنس گئی (ویڈیو)

    روڈ کٹنگ، کراچی میں ریڈ بس گڑھے میں‌ پھنس گئی (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں ایک ریڈ بس کے پہیے بھونڈی روڈ کٹنگ کے باعث گڑھے میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رات کے اندھیرے میں روڈ کٹنگ کر کے سامنے نالے میں گٹر لائن ڈال دی گئی تھی، اور گڑھے کو مٹی ڈال کر بند کیا گیا تھا، جس کے باعث ریڈ بس اس پر سے گزرتے ہوئے پھنس گئی۔

    مبینہ طور پر شہری نے بھونڈے انداز میں روڈ کٹنگ کروائی تھی، اور کام ختم ہونے کے بعد سڑک لیول کیا گیا نہ طریقے سے بھرائی کی گئی۔

    گڑھے پر سے آج بدھ کی صبح جب ریڈ بس گزری تو اگلے ٹائر تو نکل گئے مگر پچھلے پھنس گئے، علاقہ مکینوں نے ویڈیو بنا کر وجہ کی نشان دہی بھی کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریکٹر کی مدد سے بس کو گڑھے سے نکالا گیا، گڑھے کو بھی ٹریکٹر کی مدد سے بند کر دیا گیا۔

  • کراچی : بچی اغواء کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ

    کراچی : بچی اغواء کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ

    کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بچی کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ملزم بچی کو زبردستی رکشے میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔

    اس دوران ایک شہری نے15پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابھی نشے کی حالت میں ہے۔

    اسے طبی معائنے کیلئے عباسی شہیداسپتال بھجوادیا گیا، ملزم کے خلاف بچی کےاغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں گلشن حدید میں مسلح افراد شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر پولیس اور ملزمان کےدرمیان مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ چھینا گیا سامان، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کی شناخت امین، طاہراور مناف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کو گولی مار دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    ملزمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر شیرعلی اپنی دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا، جس کے باعث جھگڑا ہوا۔

    مزید پڑھیں : مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    اطلاعات کے مطابق زخمی شیرعلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔