Tag: gulshan e hadid

  • کراچی : گلشن حدید میں چینی انجنیئر کی گاڑی پر حملہ،عینی شاہد کا بیان قلمبند

    کراچی : گلشن حدید میں چینی انجنیئر کی گاڑی پر حملہ،عینی شاہد کا بیان قلمبند

    کراچی : گلشن حدید میں چینی انجنیئر کی گاڑی پر حملے کے واقعے کے چشم دید گواہ نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس کے مطابق دھماکا پریشر ککربم سے کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چینی انجینئر کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی، دھماکا پریشر ککربم سے کیا گیا تھا جبکہ عینی شاہد کا ویڈیو بیان اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

    عینی شاہد کے مطابق ایک بڑا شاپر بیگ سڑک کے درمیان میں پڑا تھا، جسے کھولا تو اس میں پریشر ککر تھا، جس سے کئی تاریں منسلک تھیں۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ چینی انجینئر کی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ ہوگیا، دھماکے سے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: گلشن حدید دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوّث ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

    یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل ہائے وے پر گلشن حدید کے علاقے میں سڑک کے کنارے گرین بیلٹ میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکہ،چینی انجینیئر سمیت تین افراد زخمی

  • کراچی میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکارقتل

    کراچی میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکارقتل

    کراچی:شہر کے نواحی علاقے گلشنِ حدید میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکاردن دیہاڑے قتل کردیے گئے۔

    پولیس کے مطابق دہشت گرد پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد سرکاری اسلحہ بھی لے گئے۔ شہید ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری خیرپور کے علاقے پیرجی گوٹھ کے رہائشی تھے۔

    شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے پرحرکت میں آتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کےوسط میں کلفٹن کے علاقے میں اعجازخواجہ نامی ایس ایچ او کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

    کراچی میں جہاں ایک جانب ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے وہیں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اورکریکرحملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں 80 کے لگ بھگ پولیس اہلکار مختلف حملوں میں شہید ہوئے۔