Tag: gulshan e memar

  • کراچی : دو کمسن بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی : دو کمسن بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی کے علاقے گلشن معمار سعدی گوٹھ میں 2بچے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، نعشین گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارشوں کے بعد جمع پانی دو ننھی جانیں نگل گیا، اہل علاقہ کے مطابق گلشن معمار سعدی گوٹھ میں دو بچے کھیل کود میں مشغول تھے کہ اچانک غائب ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 13اور12سال کے دونوں بچے افغان پناہ گزین تھے، جو نہانے کیلئے جوہڑ میں اترے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچے نہاتے ہوئے جوہڑ سے باہر نہیں نکل سکے اور ڈوب گئے۔

    علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مافیا کی جانب سے بجری چوری ہونے کی وجہ سے یہاں بڑے بڑے گڑھے پڑجاتے ہیں ان کھڈوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔

  • لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    لیاری میں سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، گلشن معمار سے 4 مغوی بازیاب

    کراچی : گینگ وارکے سرغنہ عذیربلوچ کی گرفتاری اورنوے روز کےلئے رینجرزکو حوالگی کے بعد لیاری میں سرچ آپریشن کےدوران سات افراد کوحراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وارکےسرکردہ ملزم عذیربلوچ کی رینجرز کی حوالگی کے بعد گزشتہ رات سے لیاری میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری لیاری کے مختلف علاقوں میں پہنچی اور گھرگھرتلاشی کا عمل شروع کیا۔ سرچ آپریشن لیاری کےعلاقوں جہان آباد، شیرشاہ کباڑی مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کیاگیا۔

    ذرائع کا کہناہےکہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا۔

    ادھرگلشن معمارجنجال گوٹھ سےاغوا ہونےوالےچاروں مغویوں کوانورمیمن گوٹھ میں پولیس نے آپریشن کرکےبازیاب کرایاجبکہ اغواکارفرارہوگئے۔

  • رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےگردگھیرا تنگ کردیا گیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اکبر حسین عرف کالا نامی ملزم بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ا ایم پی اے رضاحیدر، ایم پی اے ساجد قریشی اور عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ملزم نے انتخابی کیمپوں پر حملہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا تاکہ شہریوں کی ہمدردی حاصل ہو سکے، جبکہ سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

    ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابق سیکٹرانچارج ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے ریمانڈ کے کیلئے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔