Tag: Gun attack

  • اسلام آباد : ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں  کی شہادت  کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید 2 پولیس اہلکاروں کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آرتھانہ شمس کالونی کےایس ایچ اوغلام نبی کی مدعیت میں دہشت گردی ،قتل کی دفعات کے تحت درج کی گئی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 4موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے 2اہلکار شہید ہوئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    گذشتہ رات اسلام آباد آئی جے پرنسپل روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہید پولیس اہلکاروں میں بشیر اور اشتیاق شامل تھے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    شیخ رشید نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

  • ایران: فوجی پریڈ پر حملہ، 24 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    ایران: فوجی پریڈ پر حملہ، 24 افراد جاں بحق، 30 زخمی

    تہران : ایران کے شہر احواز میں سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 30 افراد زخمی 24 جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوب مغربی شہر احواز میں پریڈ کے دوران مسلح حملہ آوروں نے بے دریغ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 30 افراد دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے 8 اہلکاروں سمیت24  افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملہ موٹر سائیکل پر سوار خاکی وردی میں ملبوس 2 دہشت گردوں نے (ایرانی وقت کے مطابق) صبح 9 بجے پریڈ پر حملہ کیا تھا، حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ دونوں مسلح دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ دو گرفتار کرلیے گئے۔

    ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں پریڈ میں موجود عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی اور اعلیٰ سیکیورٹی افسران کوگولیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور نے پریڈ کا معائنہ کرنے والے شہریوں پر عقب سے فائرنگ کی تھی جو 10 منٹ تک جاری رہی تاہم سیکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پالیا ہے۔

    ایران کے سرکاری نیوز ایجنسی کا کہناہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق سنہ 1980 میں عراقی آمر صدام حسین کی جانب سے ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے 38 برس مکمل ہونے کے حوالے سے احواز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ احواز ایران کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں گذشتہ برس عوام کی جانب سے اشیاء مہنگی ہونے پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

    ایسے حملوں کے ذمہ دار امریکی حکام ہیں، جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کے بھرتی دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

    وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ حملے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، امریکی حکام ایسے حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے تیز رفتاری سے مؤثر جواب دیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ


    پاکستان ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایرانی شہر احواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جار ی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے۔

  • امریکی طلبہ گن حملوں کا جواب پتھروں سے دیں گے

    امریکی طلبہ گن حملوں کا جواب پتھروں سے دیں گے

    ہیرس برگ: امریکی ریاست پنسلی وانیا کے ایک اسکول نے مسلح حملوں سے بچاؤ کا انوکھا طریقہ ڈھونڈلیا ہے‘ اسکول کے طلبہ خطرناک آتشیں ہتھیاروں کا مقابلہ پتھروں سے کریں گے‘ مہلک آتشیں ہتھیاروں پر قانون سازی کرنے میں امریکی انتظامیہ تاحال تذبذب کن ا شکار ہے۔

    تفصیلات کےمطابق بلیو ماؤنٹین اسکول کے ڈسٹرکٹ سپرٹنڈنٹ ڈیوڈ ہیل سل نے رواں ماہ ریاستی ماہرینِ قانون کو بتایا ہے کہ اسکولوں پر ہونے والے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر اسکولوں کے کلاس روم میں چکنے دریائی پتھروں کا انتظام کیا جارہا ہے‘جو کہ کسی بھی مسلح حملے کی صورت میں طلبہ کا آخری ہتھیار ثابت ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اس وقت پورے امریکا میں گن کلچر اور اس کے منفی اثرات پر بحث جاری ہے اور بہت سے حلقوں کی جانب سے گن پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے‘ ایسے میں کسی حملے کا یہ تدارک کسی حد تک غیر متعلقہ تصور کیا جارہا ہے۔ فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ کے اسکول میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملے میں سترہ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا میں گن کلچر کے بارے میں بحث ایک بار پھر زورو شور سے شروع ہوچکی ہے۔

    اسکول حملے میں بچ جانے والوں نے گزشتہ دنوں ’ نیشنل مارچ برائے زندگی‘ بھی کیا تھا جو کہ ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کرگیا ‘ اور امریکی دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج نے گن کلچر کے خلاف عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔ کئی مشہور و معروف شخصیات اور سیاست دانوں نے اس مارچ میں طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے مطالبے پر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ تیاری کررہی کہ ان آلات پر پابندی عائد کردے جن کی مدد سے کسی بھی سیمی آٹومیٹک رائفل کو مشین گن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔‘ اٹارنی جنرل جیف سیشنز کا کہنا تھا کہ ’’بمپ اسٹاک‘‘ نامی اس آلے پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کرنا ایک مشکل عمل ہے۔ کیونکہ اس وقت کم از کم پانچ لاکھ ایسی ڈیوائسز عوام کے پاس ہیں اور ان سے یہ واپس حاصل کرنا مشکل کام ہے۔

    دوسری جانب ڈیوڈ ہیل سل نے ریاستی ایجوکیشن کمیٹی کو بتایا ہے کہ کسی بھی ممکنہ گن حملے سے بچاؤ کے لیے ہر کلاس روم میں پانچ گیلن ( لگ بھگ ساڑھے بائیں کلو گرام) چکنے دریائی پتھر رکھیں جائیں گے۔ اگر مسلح حملہ آور کسی کلاس روم میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے اسکولوں میں بہت سے بچے ایسے ہیں جو ان پتھروں کا بہت اچھا استعمال جانتے ہیں اور ان کی مدد سے بجلی کی سی سرعت سے حملہ آور پر حملہ کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں