Tag: Gunned Down

  • معروف عراقی ماڈل تارا فریس بغداد میں قتل

    معروف عراقی ماڈل تارا فریس بغداد میں قتل

    بغداد: معروف عراقی ماڈل اور سوشل میڈیا سپراسٹار تارا فریس کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف ماڈل تارا فریس کو بغداد میں قتل کیا گیا، عراقی ماڈل نے حال ہی عراق میں سب سے مقبول سوشل میڈیا اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    عراقی وزارت دفاع کے مطابق 22 سالہ ماڈل تارا فریس کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماڈل کو داعش کے جنگجوؤں نے قتل کیا ہے۔

    عراقی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو شکست کے باوجود ابھی تک کارروائیاں کررہے ہیں، اس سے قبل رواں ماہ فیشن انڈسٹری اور خواتین کے حقوق سے وابستہ ایک اور سماجی کارکن سوعد ال علی کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عراقی ماڈل تارا فریس کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 2 ملین سے زائد فالوورز تھے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارتی تھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے تارا فریس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں ان کے لائف اسٹائل کی وجہ سے قتل کیا گیا ہو، وہ مختلف کلر کے بالوں اور نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں۔

    View this post on Instagram

    يـم دارگم 🦋🌿🍃🌱

    A post shared by Tara Fares | تاره فارس (@its.tarafares) on

    ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ بہت ہی افسردہ خبر ہے کہ ایک نوجوان ماڈل کو اس طرح قتل کردیا گیا ہے، تارا فریس زندگی سے لطف اندوز ہونے والی ماڈل تھیں۔

  • ایف سی بلوچستان  کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    سبی : ایف سی کی  بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  بلوچستان کے شمال میں سبی کےپہاڑی علاقوں میں کارروائی کی، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے  میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردمقامی افرادکوڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ  دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


    مزید پڑھیں : گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام‘ 2 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے دو روز قبل سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پرحملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    دہشت گردوں کی شناخت  محمد بشیر اور منور احمد  کے نام سے ہوئی ، جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق

    حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق

    حیدرآباد : نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکے علاقےحالی روڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے ڈاکٹر نوشاد شدید زخمی ہوئے، انھیں زخمی حالت میں سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    ڈاکٹرنوشادعرف دانش کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، حملہ آوربغیرہیلمٹ تھے، ڈاکٹر نوشاد کو پانچ گولیاں لگیں۔

    حیدرآباد پیرمحمد شاہ کاکہنا ہے ڈاکٹرنوشاد کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا،واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رکن ڈاکٹر نوشاد حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سیکٹر کے امور دیکھ رہے تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

    دوسری جانب حیدرآباد حالی روڈ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2موٹرسائیکل سواردیکھے جا سکتے ہیں، ایک نے نقاب لگایا تھا جبکہ دوسرابغیر نقاب کے تھا۔

    فاروق ستار کی ڈاکٹر نوشاد کے بہیمانہ قتل کی مذمت

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے حیدرآباد زون سیکٹر ایف کے انچارج ڈاکٹر نوشاد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف مسلسل زیادتیاں ہمیں ایک بار پھر احتجاجی سیاست کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومتِ سندھ ہمیں بتا دے کہ کیا وہ بھی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ کچھ طاقتیں تمام حربے استعمال کر کے ایم کیو ایم پاکستان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور:شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، 4ڈاکو ہلاک

    لاہور:شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ، 4ڈاکو ہلاک

    لاہور: پولیس نے شادمان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان تین گھنٹے مقابلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں چار ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی گھن گرج میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کا علاقہ شادمان ٹاؤن تین گھنٹے تک فائرنگ کی آوازوں سے گونجتا رہا، پولیس اور ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے درمیان مقابلہ ہوا ، جو ڈکیتی کے دوران پولیس کے نرغے میں آگیا۔

    ڈاکو گھر میں گھسے ہی تھے کہ 15 کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوئوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ کرنے لگے ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

    فائرنگ سے15سال کا نوجوان عبداللہ بھی زخمی ہو گیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چوری کی گاڑی میں آئے تھے، جو اسلحے سے بھری ہوئی تھی، پولیس نے فائرنگ کر کے گاڑی کے چاروں ٹائر پھاڑ دئے ۔ ڈاکو پولیس کا گھیرا توڑ کر فرارہو گئے لیکن پولیس نے انہیں بھاگنے کا موقع نہ دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چاروں ڈاکو جہنم واصل ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لاہور میں شادمان کے علاقے میں 4 ڈاکو بابر نامی شخص کے گھر میں گھس آئے۔15 کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے چھت کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابانِ شہباز میں نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    BREAKING: Karachi 2 killed, firing in DHA by arynews

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 پر واقع ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر نامعلوم کارسواروں کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے۔

    بعد ازاں دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکٹر سیمی جمال نے پولیس اہلکاروں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں پولیس اہلکاروں کی شدید زخمی حالت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی زندگیاں بچانے کی بہت کوشیشں کیں مگر دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے اعلامیے جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں اہلکاروں کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبد المجید جن کی پوسٹنگ سیکیورٹی زون میں تھی جبکہ دوسرے اہلکار اشتیاق کے نام سے ہوئی جن کی پوسٹنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھی۔

    ایس ایس ساؤتھ نے کہا کہ ’’فائرنگ کے واقعے کے موقع پر دونوں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوث اور ڈاکٹر عبد العزیز کے بنگلے کے باہر تعینات تھے تاہم وجہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجے میں پیش آیا ہے مگر تفتیش مکمل ہونے کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی‘‘۔

     

  • جائیداد کا تنازعہ، لائنزایریا میں خاتون قتل

    جائیداد کا تنازعہ، لائنزایریا میں خاتون قتل

    کراچی: جائیداد کے تنازعے پر لائنزایریا میں فائرنگ سے عقیلہ نامی خاتون جاں بحق سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے لائنزایریا میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق کی شناخت عقیلہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خاتون کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے پریڈی اسٹریٹ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ماں کے ہمراہ جانے والی بچی کے اغواء کی کوشش کررہے تھے، جس پر مقتولہ نے مزاحمت کی جس کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عقیلہ کو قتل کردیا جبکہ ماں کے ہمراہ جانے والی بچی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اور امی منے کی دوائی لے کر واپس آرہے تھے کہ دو افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے‘‘۔

    دوسری جانب ایس پی جمشید ٹاؤن طاہر نورانی نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’’اس حادثے کی تین مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جائے گی اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائےگا‘‘۔

    احتجاجی مظاہرین میں شریک ایک خاتون نے اے آر وائی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’عقیلہ اپنے بچوں کو محنت کر کے پڑھاتی تھی، اب بچوں کی پڑھائی ادھوری رہ جائے گی انہیں کون پڑھائے گا؟‘‘۔

    علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث کوریڈور 3 پر ٹریفک کی آمد ورفت روک دی گئی تھی ، جس کے باعث قریبی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درھم برہم ہوگیا اور شہریوں کی بڑی تعداد ٹریفک میں پھنس گئی‘‘۔

    پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم کردیا۔

    بعدازاں مقتولہ کے شوہر نے بریگیڈ تھانے جاکر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا جس میں اُس نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ اغواء کا نہیں بلکہ جائیداد کے تنازعے کا ہے، مقتولہ کو گولی مارنے والا شخص اُس کا اپنا بھائی تھا۔

    پولیس حکام کے سامنے بیان دیتے ہوئے مقتولہ کے شوہر نے تصدیق کی کہ ’’ہم اپنا گھر فروخت کر کے رقم لارہے تھے کہ میری اپنے بھائی اور ہمشرہ سے لڑائی ہوئی جس کے بعد میں اور میری بیوی چار لاکھ روپے لے کر روانہ ہوئے‘‘۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔