Tag: Guns

  • جرائم اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بچوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہونے لگا، مگر کیسے؟

    جرائم اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بچوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہونے لگا، مگر کیسے؟

    لیما: لاطینی امریکی ملک پیرو میں بچوں کے لیے کھیلنے کے لیے ایک ایسا پارک بنایا گیا ہے جس میں لگائے گئے جھولے خطرناک آتشیں اسلحے کو پگھلا کر بنائے گئے ہیں۔

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت سارا اسلحہ پکڑا تھا، جسے ایک اسٹیل کمپنی کے حوالے کیا گیا، جہاں یہ اسلحہ پگھلا کر اسے جھولوں کی شکل دی گئی۔

    حکام کے مطابق دارالحکومت لیما کے پارک میں 6 ہزار سے زیادہ آتشیں اسلحے کو پگھلا کر سی سا، منکی بار، جھولے اور ایکسرسائز مشینیں بنائی گئی ہیں، جن سے بچے ہنستے کھیلتے محظوظ ہوتے ہیں۔

    سی سا اور منکی بار

    مقامی حکام نے کہا کہ کھیل کا یہ میدان ایک خواب ہے، ایک ایسا خواب جو اُن بندوقوں کی بدولت شرمندہ تعبیر ہوا جو پہلے جرائم اور قتل کے لیے استعمال ہوتی تھیں، اب یہ بندوقیں بچوں کی بھلائی کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

    یہ انوکھا پارک عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مزید 2 پارکس اور بنائے جائیں گے، پیرو میں جرائم پیشہ افراد سے ایک سال کے دوروان 21 ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

  • اطالوی پولیس کی نیونازی گروپ کے خلاف کارروائی، اسلحے کی کھیپ برآمد

    اطالوی پولیس کی نیونازی گروپ کے خلاف کارروائی، اسلحے کی کھیپ برآمد

    روم : اٹلی میں نیو فاشسٹ سیاسی جماعت کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکےاسلحے کی بڑیکھیپ قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کو اطالوی حکام نے نیو فاشسٹ پارٹی فورزا نووا کے جو افراد حراست میں لیے ہیں، ان میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جسے اس سیاسی جماعت نے انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا تھا۔

    اس منظم کارروائی کے دوران ایک مکان پر بھی چھاپا مارا گیا تھا۔اسی کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے اسکارپین مشین گن، آتشین اسلحے میں استعمال ہونے والے تین سو چھ اجزاء ، بیس لمبی سنگینیں (رائفل کی نالی پر چڑھانے والی بینٹ) اور مختلف قسم کے ہتھیاروں کے لیے آٹھ سو گولیاں اپنے قبضے میں لی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قبضے میں لیے گئے تمام ہتھیار جرمنی، آسٹرین اور امریکی کے ساختہ ہیں،جس گھر پر چھاپا مارا گیا وہاں سے نیو نازی پروپیگنڈے پر مشتمل مواد بھی دستیاب ہوا ہے۔

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ایک انتہائی اچھی حالت میں فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل بھی دستیاب ہوا ہے،یہ میزائل کسی وقت قطری فوج کے زیر استعمال رہا تھا، اسی آپریشن کے دوران خود کار رائفلوں کی کھیپ بھی پکڑی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران سوئٹزرلینڈ کے بیالیس سالہ شہری اور اکاون سالہ اطالوی باشندے کو حراست میں لیا گیا ہےجن سے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ اطالوی انتہا پسندوں کے روس نواز مشرقی یوکرائنی باغیوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں شامل ہونے کے معاملے کی چھان بین بھی جاری ہے۔فی الوقت اطالوی پولیس نے دہشت گردی کے امکان پر غور نہیں کیا ہے۔

    اٹلی کے انسداد دہشت گردی کے ایک اہلکار کے مطابق بظاہر ابتدائی معلومات سے ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ تمام ہتھیار روم حکومت کے خلاف یا ملک کے اندر استعمال کرنے کے لیے جمع کیے گئے تھے۔

    پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس اسلحے کی فروخت میں تین افراد ملوث تھے اور وہ یورپی انتہا پسندوں کو رابطے میں لا کر یہ ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش میں تھے، یہ بھی بتایا گیا کہ اس بروقت کارروائی سے ان ہتھیاروں کی مزید فروخت کو روک دیا گیا ہے۔

    اطالوی پولیس نے نیو فاشسٹ پارٹی کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو ایک اہم مشن قرار دیا ہے،انتہا پسندی اطالوی سیاسی جماعت فورزا نووا پارٹی نے ان ہتھیاروں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، اسی طرح انتہائی دائیں بازو کے وزیر داخلہ اور نائب وزیراعظم ماتیو سالوینی نے بھی اس کارروائی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں دہشت گردی، حملہ آور کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟

    نیوزی لینڈ میں دہشت گردی، حملہ آور کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور سے تفتیش جاری ہے، اسلحے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے اسلحے کی خریداری سے متعلق حقائق سامنے آگئے۔

    پچاس نمازیوں کے شہید کرنے والے دہشت گرد نے آن لائن اسلحہ خریدا، حملے میں استعمال کیے گئے پانچ میں سے چار ہتھیار گن اسٹور سے آن لائن خریدے گئے تھے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کی کابینہ نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اسلحہ قوانین میں بتدیلی کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد وزیر اعظم اور کایبینہ کی جانب سے اسلحہ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلین پولیس نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کی تفتیش کے سلسلے میں دہشت گرد سے منسلک افراد کے گھروں پر چھاپہ مار کر سرچ آپریشن کیا۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا زبردست خراج تحسین

    یاد رہے کہ گذشتہ جمعے نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کرکھی ہے۔