Tag: Gurmeet Ram Rahim

  • زیادتی کیس:بھارتی مذہبی رہنما کو10سال قید کی سزا

    زیادتی کیس:بھارتی مذہبی رہنما کو10سال قید کی سزا

    نئی دہلی : بھارت میں مذہبی رہنما گرو گرومیت سنگھ کو زیادتی کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنا دی‘ سزا سنائے جانے سے قبل دنگے فسادات میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مذہبی رہنما گرومیت سنگھ کوان کے آشرم کی دو خواتین سے زیادتی کے جرم میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

    عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا تو بھارتی مذہبی رہنما گرومیت عدالت میں روروکرمعافی کی درخواست کرتا رہا، جسے عدالت نے مسترد کردیا، گرومیت رام رحیم سنگھ نے جج کے روبرو خواتین سے زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔

    استغاثہ نے گرومیت سنگھ کے لیےعمر قید کی سزاکی استدعا کی تھی، گرومیت سنگھ پردوخواتین سے زیادتی کا مقدمہ پندرہ سال زیرسماعت رہا۔

    دوسری جانب روہتک جیل کے باہرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور شرپسندوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم تھا۔


    گروگرومیت مجرم قرار، ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی


    گرومیت سنگھ کی سزا کے خلاف مظاہروں کے پیش نظرسرسا اورموگا میں کرفیونافذ کردیا گیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی جبکہ نئی دہلی، پنجاب اورہریانہ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    یاد رہے کہ گرومیت سنگھ کو 3 روز قبل سی بی آئی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، جس کے بعد پرتشدد واقعات میں 38افرادہلاک ہوئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی مذہبی رہنما پر جرم ثابت، حامیوں‌ کی ہنگامہ آرائی، 29 ہلاک،250 زخمی

    بھارتی مذہبی رہنما پر جرم ثابت، حامیوں‌ کی ہنگامہ آرائی، 29 ہلاک،250 زخمی

    نئی دہلی : بھارت کی خصوصی عدالت کی جانب سے مذہبی رہنما گرومیت رام رحیم کو خواتین سے زیادتی کا مجرم قرار دینے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد واقعات میں 28 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مذہبی رہنما گرومیت رام رحیم کو خواتین سے زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے، مجرم کو سزا دینے کا فیصلہ28 اگست کو سنایا جائے گا۔

    فیصلے کے بعد رام رحیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں روہٹک جیل لے جایا جائے گا۔ مذہبی رہنما پر جرم ثابت ہونے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

    فیصلہ سنائے جانے کے موقع پرہریانہ اورپنجاب میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، جہاں رام رحیم کے ہزاروں عقیدت مند موجود ہیں جبکہ اس موقع پر راجھستان میں انٹرنیٹ سروس اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند کرکے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی۔

    خیال رہے کہ گرومیت رام رحیم پر عقیدت مند خواتین سے زیادتی کا الزام ہے، مذہبی رہنما کیخلاف مقدمہ10سال سے زیرسماعت تھا۔

    بھارت کے مذہبی رہنما پر جرم ثابت ہونے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

    دوسری جانب بھارت کے مذہبی رہنما پر جرم ثابت ہونے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ، بھارتی مذہبی رہنما کے کارکنان مشتعل ہوگئے، ریلوے اسٹیشن،اہم شاہراہوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس اور میڈیا پر پتھراؤ کیا پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے، مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس، واٹرکینن کااستعمال بھی کیا گیا، مشتعل افراد نے ریلوےاسٹیشن اور اہم شاہراہوں پرجلاؤ گھیراؤ بھی کیا

    بھارتی فوج کی 2کمپنیاں حالات کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کردی گئی ہے جبکہ چندی گڑھ، ڈیرہ، فیروز پور، بھٹنڈا، مانسا میں کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔