Tag: Gurpatwant Singh Pannun

  • صدرٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی، سکھ  فار جسٹس

    صدرٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی، سکھ فار جسٹس

    نیو یارک (01/08/ 2025) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کی کیونکہ ٹرمپ کے خط پر میرا نام ضرور ہے مگر یہ خالصتان تحریک کے نام ہے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ مودی پوری دنیا میں ہندوتوا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تلسی گیبرڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی نے میری حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

    سکھ فار جسٹس رہنما نے کہا کہ صدرٹرمپ کا خط اس بات کا ثبوت ہے امریکی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

    پاک بھارت جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو تاریخی شکست دی، صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں بھارتی طیارے گرائے جانے کا بھی ذکر کیا، بھارت نے پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کی تو سکھ قوم پاکستان کا ساتھ دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے وزیر اعظم نہ رہنے پراسے عالمی عدالت میں لے جایا جائے گا، گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے تمام را ایجنٹس کو ملک بدرکردیا ہے، واشنگٹن اور دیگر ریاستوں سے بھارتی قونصل خانوں میں موجود را ایجنٹس نکال دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کا خط عالمی توجہ کا مرکز، امریکی صدر نے گرپتونت سنگھ کو کیا لکھا؟

    بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا سکھ فار جسٹس کے رہنما گرو پتونت سنگھ کو خط لکھنا ہے، یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا بھی ثبوت بن چکا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ کرکے مودی سرکاری کے سینے پر مونگ دل چکے ہیں۔

  • سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندہ امریکا کے حوالے

    سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندہ امریکا کے حوالے

    کینیڈا: سکھ لیڈر کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی باشندے نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ نے امریکا کے حوالے کر دیا۔

    روئٹرز کے مطابق امریکا نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی ناکام سازش میں نکھل گپتا نامی بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا، اسے جمہوریہ چیک سے امریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    نکھل گپتا چیک جمہوریہ کی تحویل میں تھا، گپتا نے گزشتہ جون میں بھارت سے پراگ کا سفر کیا تھا، جہاں اسے چیک حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ ماہ چیک کی ایک عدالت نے امریکا بھیجے جانے سے بچنے کے لیے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس سے چیک وزیر انصاف کے لیے ان کی حوالگی کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

    نکھل گپتا کینیڈا کے خالصتان نواز لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں امریکا کو مطلوب تھا۔ یہ قتل امریکی سرزمین پر کیا جانے والا تھا۔ امریکی تفتیشی اداروں کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں نکھل گپتا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ کو کرائے کے قاتل کے طور پر یہ کام سونپنا چاہتا تھا۔

    اس ایجنٹ کو جب معاملے کی سنگینی کا علم ہوا تو اُس نے امریکی خفیہ اداروں کو مطلع کیا، گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ادارے را کے ایک افسر کے ملوث ہونے کا بھی پتا چلا تھا۔ اس پر امریکی حکام نے بھارت سے وضاحت چاہی تھی۔ مودی سرکار اس بات سے انکار کرتی آئی ہے کہ بھارت کے مرکزی خفیہ ادارے را کا کوئی ایجنٹ یا افسر اس پورے معاملے میں ملوث ہے۔

    گزشتہ برس جون میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں قتل کیے جانے پر بھی کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اتنے کشید ہ ہو گئے تھے کہ دونوں نے اپنا اپنا سفارتی عملہ کم کر دیا تھا۔

  • ’’ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے‘‘

    ’’ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے‘‘

    واشنگٹن: سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں مودی کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے، مودی نے امریکا، کینیڈا، اور پاکستان میں قاتلانہ حملوں کی ذمہ داری کو تسلیم کیا ہے، بھارت پاکستان میں کشمیری اور سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-human-rights-amnesty-international/

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہم بھارت سے مسلمانوں اور سکھوں کے قتل کا بدلہ لیں گے، اور بین الاقوامی قوانین کے تحت مودی کا احتساب کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو چند ماہ قبل امریکی انٹیلیجنس نے ناکام بنایا تھا۔