Tag: guru-nanak-birth-anniversary

  • بابا گرو نانک کی سالگرہ : پاکستان نے ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے

    بابا گرو نانک کی سالگرہ : پاکستان نے ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے

    اسلام آباد : پاکستان نے بابا گرو نانک کے 552 واں یوم پیدائش کے موقع پر سکھ یاتریوں کو تقریباً3ہزار ویزے جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کو تقریباً 3ہزار ویزے جاری کردیئے ہیں۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ مذہب کے بانی کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور آنے والے زائرین کی یاترا کیلئے پُرمسرت تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    سکھ یاتری17سے26نومبر تک یوم پیدائش تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان
    سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔

    سکھ یاتریوں کوویزےمذہبی مقامات کےدوروں کےپروٹوکول کےتحت جاری کئے گئے ہیں ، پروٹوکول کےتحت تقریبات کیلئےسکھ یاتریوں کو 3ہزارویزے جاری کئے جاتے ہیں۔

    دیگرممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

  • بابا گورونانک کا 551 واں جنم دن : بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

    بابا گورونانک کا 551 واں جنم دن : بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب : بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے602 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ،سکھ یاتری جتھہ لیڈرسردارامرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچے۔

    ڈپٹی کمشنرراجامنصوراحمد نےبھارتی سکھ یاتریوں کااستقبال کیا، بھارتی سکھ یاتری کا کہنا ہے کہ بہترین سفری سہولیات پرحکومت پاکستان کےمشکور ہیں، 3روزہ تقریبات کاآغازکل سے گوردوارہ جنم استھان میں ہوگا۔

    سکھ یاتری 5روز میں 6گوردواروں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی، سکھ یاتری یکم دسمبر کو واہگہ بارڈر سے واپس بھارت جائیں گے۔

    گوردوارہ جنم استھان کے داخلی دروازے پر محکمہ صحت کے کاؤنٹرقائم کردیئے گیے ہیں، تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے اور کورونا ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    یاتریوں کو ہینڈ سینی ٹائزر اور فیس ماسک مفت فراہم کیےجا رہے ہیں جبکہ ایک کاؤنٹر پر بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے کا بھی انتظام ہے۔

    سکھ یاتری کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔