Tag: gutka

  • لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: لڈو کے شوقین حضرات ہوشیار رہیں کہ وہ جو لڈو کھا رہے ہیں اس میں سے کچھ بھی غیر متوقع نکل سکتا ہے۔

    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمّم میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے پرساد کے لیے لایا ہوا لڈو توڑا تو اس میں سے گٹکے کا ریپر نکل آیا، جس پر سب ششدر رہ گئے۔

    یہ واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا جب ڈونتو پدماوتی نامی خاتون تروملا تروپتی دیواستھانم کی زیارت کے لیے گئی ہوئی تھی، رسومات کی ادائیگی کے بعد جب اس نے رشتہ داروں کے لیے پرساد کے طور پر لائے لڈو کھولے تو ایک لڈو کے اندر سے گٹکے کا ریپر نکلا۔

    لڈو کے اندر عام طور پر کاجو، کشمش یا الائچی وغیرہ ہوتے ہیں، لیکن گٹکے کا ریپر نکلنا سب کے لیے حیرانی کے باعث تھا، کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ تبرک کے لیے تیار شدہ لڈو میں سے ریپر نکل آئے۔

    پدماوتی نے لڈو کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، واضح رہے کہ 2012 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب لڈو میں گٹکے کا ریپر ملا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ تروملا کی پہاڑیوں پر گٹکا، شراب، سگریٹ نوشی اور گوشت کا استعمال سخت ممنوع ہے، تاہم لڈو میں سے گٹکے کا ریپر نکل آنا اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ وہاں ممنوعہ چیزوں کا استعمال جاری ہے۔

  • کراچی: گٹکے کی درجنوں فیکٹریاں نوجوانوں میں موت بانٹنے میں مصروف، پولیس کی مکمل سرپرستی

    کراچی: گٹکے کی درجنوں فیکٹریاں نوجوانوں میں موت بانٹنے میں مصروف، پولیس کی مکمل سرپرستی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈیڑھ سو سے زائد گٹکا بنانے والے کارخانے فعال ہیں جو نوجوانوں میں موت بانٹ رہے ہیں، درجنوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس اسپیشل برانچ کی صوبے میں گٹکے اور ماوے کی فروخت سے متعلق رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں 151 گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے موجود ہیں، گٹکا اور ماوا بنانے والے 41 کارخانوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 733 گٹکا فروش موجود ہیں جن میں سے 103 کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    حیدر آباد میں گٹکے کے 253 کارخانے موجود ہیں جن میں سے 74 کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے، میرپور خاص میں 102، سکھر میں 35، لاڑکانہ میں 34 اور شہید بے نظیر آباد میں 84 کارخانے موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گٹگا ماوا کی فروخت میں سیاسی اور اہم شخصیات ملوث ہیں۔

  • گھر میں قائم گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

    گھر میں قائم گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کچی آبادی کے ایک گھر سے گٹکا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے کراچی کے علاقے سچل میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران گھر میں گٹکا بنانے والا چھوٹا کارخانہ پکڑا گیا۔

    کارخانے سے 25 من گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے متن کے مطابق حاجی رمضان گبول گوٹھ کی کچی آبادی میں منظم کام کیا جا رہا تھا، گٹکے میں نشہ آور کیمیکل کا استعمال کیا جارہا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر 3 اہم ملزمان سمیت 8 فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ گٹکے کا منظم کاروبار طاہر برفت نامی ملزم کر رہا تھا، مفرور طاہر برفت سمیت 3 ملزمان کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے۔

    گرفتار ملزم کے مطابق طاہر برفت کے ساتھی زبیر، نور نبی، جہانزیب، مہتاب بلادی، غلام حسین بلادی اور ندیم عباسی عابد عرف مارشل منظم کاروبار میں شامل ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی میں پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، درجنوں ٹن گٹکا برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 30 ٹن سے زائد گٹکا اور اس کی تیاری کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کی ایک فیکٹری پر پاک کالونی پولیس نے ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بھاری مالیت کا 30 ٹن سے زائد گٹکا اور دیگر اجزا برآمد کرلیے گئے جبکہ منظم گروہ کے 3 ملزمان بلال علی، حسین اور باسط کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گٹکے کا کارخانہ منگھو پیر روڈ پر واقع تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق کارخانے سے بڑی مقدار میں دیگر مضر صحت اجزا بھی برآمد ہوئے، برآمد سامان میں 21 سو 90 کلو چھالیہ کے 97 کٹے، 400 کلو چونا، 23 کٹے پتی، 32 گٹکے پیکنگ کے ریپر برآمد، چار کٹے پاؤڈر، 1 کٹا ربڑ بینڈ اور 52 بڑے ٹب برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے روزانہ لاکھوں مالیت کا گٹکا تیار ہو رہا تھا، ملزمان چوری چھپے اپنا کام کر کے گٹکا سپلائی کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • گٹکے کے شوقین مسافر نے جہاز کی دیوار پر پچکاری مار دی

    گٹکے اور پان کی پیکیں کراچی میں تو ہر دیوار پر دیکھنے کو ملتی ہیں تاہم بھارت میں ایک شخص نے ہوائی جہاز کو بھی نہ بخشا اور وہاں بھی گٹکے کی پچکاری کے نشان چھوڑ گیا۔

    گٹکا، سپاری اور مین پوری کھانے والے جہاں جاتے ہیں، سرخ پچکاری پھینک کر اپنی شناخت چھوڑ جاتے ہیں۔

    اس حوالے سے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر اونیش شرن کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

    انہوں نے ٹویٹر پر ہوائی جہاز کے اندر کھڑکی کے ساتھ والی ایک سیٹ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طنزیہ انداز میں لکھا، کسی نے اپنی شناخت چھوڑ دی۔

    جہاز کی دیوار پر گٹکے کی سرخ پیک کے نشان واضح ہیں۔

    یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے لیکن اب دوبارہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

  • گٹکا اور مین پوری کھانے والوں کے خلاف رینجرز کارروائی کرے، سندھ ہائی کورٹ

    گٹکا اور مین پوری کھانے والوں کے خلاف رینجرز کارروائی کرے، سندھ ہائی کورٹ

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو گٹکا اور مین پوری کھانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کے ملوث ہوئے بغیر کراچی میں گٹکا فروخت نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق گٹکا اور مین پوری کھانے والوں کے خلاف رینجرز کریک ڈاؤن کرے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت جاری کردی۔ عدالت نے چھالیہ پر پابندی کے لئے سندھ حکومت کو قانون سازی پر جائزے کا حکم دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ پولیس اور اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کے ملوث ہوئے بغیر کراچی میں گٹکا فروخت نہیں ہوسکتا۔

    پولیس کو معلوم ہوتا ہے کہ گٹکا کون اور کہاں بنارہا ہے، آئی جی کو شیئر نہیں ملتا تو کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ عدالت کو بتایا گیا کہ جناح اسپتال میں منہ کے کینسر میں مبتلا ایک ہزار سے زیادہ مریض لآئے گئے۔

    جسٹس صلاح الدین نے ریمارکس دیئے کہ ایک اسپتال میں یہ حال ہے تو پورے صوبے کا کیا حال ہوگا۔ آئی جی سندھ گٹکے کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کریں۔

    گٹکا بنانے والوں سےماہانہ وصولی کرنے والے اہلکاروں کو بھی پکڑا جائے، ایس ایس پیز کے اثاثوں کی تحقیقات کرائیں سب پتاچل جائے گا۔ ان کے اثاثوں کی بھی چھان بین ہونی چاہئے۔

  • جمشید ٹاؤن : کارخانے سے لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    جمشید ٹاؤن : کارخانے سے لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    کراچی : پولیس نے جمشید کوارٹر میں چھاپہ مارکر تین ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد کرلیا، علاقہ ایس ایچ او کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی جمشید ٹاؤن شمائل ریاض نے شہر قائد میں پولیس کی مختلف کارروائیوں سے متعلق پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ پولیس نے جمشید کوارٹر میں خفیہ طور پر قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارا، کارروائی میں3ملزمان گرفتار اور لاکھوں روپے مالیت کا گٹکابرآمد ہوا۔

    اس کے علاوہ کارخانے سے بڑی مقدار میں گٹکے میں استعمال ہونے والا بیٹری کا تیزاب بھی برآمد ہوا ہے، ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کچھ دیر قبل کے ڈی اے ملازم کو قتل کیا گیا ہے، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کےکچھ کاروباری معاملات تھے، واقعے کے حقائق تک پہنچنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کررہے ہیں اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ایس پی جمشید ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز سولجر بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں بھی پیشرفت ہوئی ہے، ٹریفک پولیس اہلکار کو ذاتی رنجش کی بناء پر قتل کیا گیا، ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں متعدد گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

  • سندھ پولیس نے گٹکا کھانے والوں کی بھرتی پرپابندی عائد کردی

    سندھ پولیس نے گٹکا کھانے والوں کی بھرتی پرپابندی عائد کردی

    کراچی: سندھ پولیس نے اہلکاروں کی بھرتی کے لیے طے شدہ قوائد وضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے افراد کو محکمے میں بھرتی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل سندھ آفس کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں تمام متعلقہ افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گٹکایا کسی بھی قسم کی نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والے افراد پولیس میں بھرتی نہیں ہوں گے۔

    آئی جی آفس کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں ایڈیشنل آئی جی پولیس‘ انسدادِ دہشت گردی سندھ کراچی‘ ڈپٹی آئی جی برائے حیدرآباد‘ میر پور خاص‘ سکھر ‘ لاڑکانہ اور ایس بی اے رینجز کو مخاطب کیا گیا ہے۔

    مذکورہ بالا افسران کو کہا گیا ہے کہ اس حکم نامے کے بموجب سندھ پولیس میں بھرتی کے لیے شائع کیے جانے والے اشتہارات میں واضح کیا جائے کہ گٹکا یا دیگر نشہ آور اشیا ء استعمال کرنے والے افراد بھرتی نہیں کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ سندھ پولیس میں پہلے سے موجود اہلکار وں اور افسران کو بھی ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت اس علت سے چھٹکارہ حاصل کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی ہوگی‘ تاہم نوٹس میں اس بات کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

    نوٹس میں یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا سندھ پولیس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کی جانچ سائنسی بنیادوں پر کی جائے گی یا ا س کے لیے کوئی اور طریقہ کار وضع کیا جائے گا کہ آیا وہ گٹکا یا کسی اور نشہ آور اشیا کی علت میں مبتلا تو نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ سال دسمبر میں کراچی پولیس کے ایک اہلکار کی نشاندہی کی تھی جو کہ آن ڈیوٹی گٹکا خوری میں مشغول تھا‘ اور اسی سبب بات کرنے سے بھی قاصرتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 150 من گٹکا برآمد

    کراچی: ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 150 من گٹکا برآمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 گٹکا بر آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں 150 من گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

    چھاپے مار کارروائی کے دوران فیکٹری سے جانوروں کے خون سے بھرے درجنوں ڈرم بھی برآمد کیے گئے۔

    پولیس کے مطابق برآمد شدہ گٹکے کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    واضح رہے کہ گٹکے میں جانوروں کے خون کے علاوہ نشہ آور اشیا بھی ملائی جاتی ہیں جو اندرونی جسمانی نظام کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے کینسر کا سبب بھی بنتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب : 29 ہزارکلو گٹکا قبضے میں لے لیا، 43 وئیرہاؤس سیل

    پنجاب : 29 ہزارکلو گٹکا قبضے میں لے لیا، 43 وئیرہاؤس سیل

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران گٹکے کے تینتالیس وئیرہاؤس سیل کرکے انتیس ہزار کلو گٹکا قبضے میں لےلیا گیا۔ سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی گٹکا مافیا نے اپنے قدم جمالیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں گٹکے کی فروخت پرایکشن لے لیا، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے حکم پر گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکے کے تینتالیس وئیر ہاؤس سیل کردیئے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک انیتس ہزار کلو گرام گٹکا قبضے میں لیا جا چکا ہے، قوانین کے مطابق گٹکے کی فروخت غیر قانونی ہے۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گٹکا منہ کے کینسر کی بڑی وجہ ہے،اس کیخلاف مؤثر کارروائی کرکے اس کی فروخت مکمل طور پر بند کروا رہے ہیں۔