Tag: gutter ki siyasat

  • مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    کراچی: ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکہتے ہیں مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے نہ تو وہ سیاستدان ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کوئی تجربہ ہے،عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نہ سیاستدان رہے ہیں نہ ماضی میں ان کا کوئی سیاسی تجربہ ہے، یہ دونوں افراد نہ تو سیاستدان ہیں اورنہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے، اگر وہ پاکستان آنے سے پہلے مشورہ کرتے تو ضروردیتے لیکن اب یہ دونوں پارٹی سے نکل گئے ہیں
    ۔
    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی، شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، اس وقت وہ خود مشیر بلدیات تھے، پرویز مشرف کے زمانے میں وسائل فراہم کئے جارہے تھے، اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کام کرتا۔

  • پیپلزپارٹی نے شہر کے گٹربند کئے،لائنیں توڑیں، وسیم اختر

    پیپلزپارٹی نے شہر کے گٹربند کئے،لائنیں توڑیں، وسیم اختر

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کے گٹربند کرنا اورپائپ لائنیں توڑنا پیپلزپارٹی کاکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مقامی حکومتیں بنی نہیں گٹرلائنوں پرسیاست شروع ہوگئی۔ کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر ایم کیو ایم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جان بوجھ کر شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم تباہ کر رہی ہے.

    وسیم اخترنے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اختیارات نہ دینے والوں کے اختیارات بھی چھین سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اختیارات میں تاخیر کی ذمہ دارالیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہے.

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بلدیاتی انتخابات کی حامی نہیں رہی، ایم کیو ایم کے دھرنے میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

  • بند ہونےوالےگٹروں سےبوریاں ملی ہیں، صوبائی وزیربلدیات

    بند ہونےوالےگٹروں سےبوریاں ملی ہیں، صوبائی وزیربلدیات

    کراچی : سندھ کے وزیربلدیات جام خان شورو نےالزام لگایا ہے کہ گٹربند کرنےکےلئے لائنوں میں بوریاں ڈالی گئیں، انہوں نے ویڈیوبنانےکاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کراچی آپریشن اور اختیارات کی منتقلی کے بعد اب گٹروں پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ سائیں سرکارکو کراچی میں ابلتے گٹروں میں بھی سازش نظر آگئی۔

    صوبائی وزیربلدیات نے الزام لگایا ہے کہ بند ہونے والے گٹروں سے بوریاں ملی ہیں تحقیقات ہوگی کس نے بوریاں ڈالیں؟

    کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب جہاں گٹر ابلنے پرشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ وہیں کئی سڑکوں پر ابلتے گٹر سائیں سرکار کی قیادت میں سرکاری اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔

    تبت سینٹر کے قریب ابلنے والے گٹر نے نہ صرف شہری بلکہ سیاسی ماحول بھی پراگندہ کردیا۔ عر صہ دراز سے اولڈ ایریا، گلبہار، نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل، ملیر اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔

    گندگی کے ڈھیروں سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے ایک طرف شہری ان مسائل سےلڑ رہے ہیں تو دوسری طرف اہم سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہیں۔

    ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ عوامی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ بوسیدہ لائنیں ہیں یا پھر کوئی سازش ۔اس کا فیصلہ بھی تحقیقات کے بعد ہوہی جائے گا،لیکن تب تک عوام صرف سیاسی تماشا دیکھیں اور گندے پانی کو عبور کرنے کی مشقیں کریں۔