Tag: Gwadar attack

  • ‘گوادر حملہ چین اور پاکستان کے معاشی وژن کیخلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے، فواد چوہدری

    ‘گوادر حملہ چین اور پاکستان کے معاشی وژن کیخلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، دشمن ہمارےعزم کوکمزورنہیں کرسکتا، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

    گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا ‏ تھا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بےایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، ‏قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ‏نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔

  • چین کی گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت، بروقت کارروائی پر پاکستان فوج کی تعریف

    چین کی گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت، بروقت کارروائی پر پاکستان فوج کی تعریف

    بیجنگ : چین نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا،گوادر اور چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پرشکرگزارہیں، انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوآنگ نے میڈیا بریفنگ میں گوادر میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افرادسےتعزیت اورہمدری کااظہار کیا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کی فوج،حکومت ملک سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ترجمان نے فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا،گوادراورچینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے پرشکرگزارہیں۔چین پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ 11 مئی کو پی سی ہوٹل گوادر میں تین دہشت گردوں نے گھس کر فائرنگ کی، اس موقع پر سیکورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کر کے انھیں روکا۔

    مزید پڑھیں:  پی سی گوادر میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    دہشت گردوں نے ہوٹل کے مرکزی زینے پر پہنچ کر فائرنگ کی، ان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈز سمیت ہوٹل کے تین ملازمین بھی شہید ہوئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، بحریہ، پولیس کی کیو آر ایف ٹیمز فوراً ہوٹل پہنچیں، اور بر وقت کارروائی سے دہشت گردوں کو چوتھی منزل کے کوریڈور تک محدود کر دیا۔

    بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تینوں دہشت گردوں کو مار دیا، آپریشن میں پاک بحریہ کا ایک جوان شہید ہو گیا، جب کہ پاک فوج کے 2 کیپٹن، پاک بحریہ کے 2 جوان، اور 2 ہوٹل ملازمین زخمی ہوئے۔

  • گوادر سانحے میں پاک بحریہ کے شہید کمانڈو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

    گوادر سانحے میں پاک بحریہ کے شہید کمانڈو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

    کراچی : پی سی ہوٹل گوادر میں انسداد ِدہشت گردی آپریشن میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے شہید کمانڈو محمد عباس خان کو پورے عسکری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، پاک بحریہ کے دستے نے شہید کو اعزازی سلامی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل گوادر میں انسداد ِدہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈو محمد عباس خان کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ آخری رسومات اْن کے آبائی گاوں ہری پور میں ادا کی گئیں۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قومی دفاع کو مستحکم کرنے اور ملک میں دہشت گردی کو روکنے میں شہداء کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔

    کراچی میں نماز ِجنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ ، کمانڈر کراچی ، کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر لاجسٹکس شامل تھے ، نے شرکت کی۔

    اسپیشل سروس گروپ (نیوی )کے شہید عباس خان کی آخری رسومات ان کے آبائی گاوں میں ادا کی گئیں اور ان کو پورے عسکری اعزازکے ساتھ سپر د خاک کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ شہید کی آخری رسومات میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور نارتھ کمانڈ کے اعلیٰ آفیسرز نے شرکت کی۔

  • را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی را اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے۔

    حمال خان جس کا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دہشت گرد نکلا، را اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر رحمان ملک نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را ہمیشہ بی ایل اے کا ماسٹر مائنڈ رہی ہے۔

    وزیراعظم مودی پہلے ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی معاونت کا سرعام اقرار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں نے بھی تربیت بھارت سے حاصل کی تھی۔ ی

    ہ اب واضح ہوچکا ہے کہ کیسے بھارت ہمسایہ ممالک میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ادھر مِسنگ لسٹ میں نام تھا ادھر حمال خان را سے دہشت گردی کی تربیت لے رہا تھا۔

  • گوادر حملہ، تمام افراد کو ہوٹل سے بہ حفاظت نکال لیا گیا، کلیئرنس آپریشن جاری: آئی ایس پی آر

    گوادر حملہ، تمام افراد کو ہوٹل سے بہ حفاظت نکال لیا گیا، کلیئرنس آپریشن جاری: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آج شام تین دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل گوادرمیں گھسنےکی کوشش کی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں نے گوادر کے پی سی ہوٹل کو نشانہ بنایا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی گارڈزاور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا.

    سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرےمیں لے لیا ہے، جب کہ ہوٹل میں موجود تمام افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو فورسز نے ایک جگہ پرمحدود کردیا ہے، کلیئرنس آپریشن جاری ہے.

    مزید پڑھیں: گوادر: پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

    خیال رہے کہ وزیر اطلاعات بلوچستان ظہوربلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہوٹل میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہوٹل کوگھیرےمیں لیا، 3 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، تمام افرادحفاظت سےہیں،ہوٹل سےباہر نکال لیاگیا۔