Tag: Gwadar International Airport

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم خبر

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اہم خبر

    کراچی: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئندہ سال 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس میں ایئرپورٹ کو عالمی سطح کے کیٹیگری سی کا ایئر پورٹ سرٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

    سی اے اے کے مطابق ابتدائی طور 2 سال کے لیے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایروڈروم کیٹیگری سی ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

    سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر کسی بھی موسم میں طیارے لینڈ کر سکتے ہیں، جب کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر دنیا کا جدید لینڈنگ نظام نصب کیا گیا ہے، سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 کیٹیگری کے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

    سی اے اے کے مطابق جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ نظام کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر طرح کے موسم میں طیارے لیند کر سکیں گے، سی اے اے نے جنوری 2025 تک کے لیے ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم جاری کیا ہے۔

  • 230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری

    230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش رفت ہوئی ہے۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مرکزی ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھت اور اندرونی حصے کی تعمیر اور الیکٹرو میکنیکل آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

  • گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ  تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر،عاصم سلیم باجوہ تمام منصوبے مکمل اورلانچ کرنے کیلئے پُرعزم

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں، میگاایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کیلئے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔

    اس سے قبل چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کوسی پیک منصوبوں پربریفنگ دی گئی، انھوں نے سی پیک کےتمام منصوبوں کی تکمیل جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی منصوبوں کےثمرات عام پاکستانی تک پہنچائیں، سی پیک منصوبہ پاک چین آہنی دوستی کا مظہر ہے اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے، اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے۔