Tag: Gwadar

  • گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں اور اس کے مضافات میں تاحال ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، گزشتہ روز کے طوفان کے باعث منقطع ہونے والی بجلی 36 گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔

    ایکسیئن واپڈا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں، گرنے والے پولز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ آنکاڈہ ڈیم میں ایک سال کے لئیے پانی جمع ہوگیا، سوڑ اور شادی کور ڈیموں میں بھی وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

  • گوادر دھماکے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

    گوادر دھماکے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

    گوادر: بلوچستان کے شہر گوادر میں خود کش دھماکے میں زخمی ایک بچہ دم توڑ گیا، جس سے دھماکے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے گوادر خود کش دھماکے میں ایک اور بچے کی موت کی تصدیق کر دی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں میں دہشت گردوں کے خلاف غصہ اور بے چینی ہے، کچھ نوجوانوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں چینی قافلے کے قریب خود کش حملے میں 2 بچے شہید اور چینی شہری سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے، وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور چینی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا، گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پر سیکیورٹی اہل کاروں نے دہشت گرد کو روکا مگر اس نے پندرہ بیس میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    گوادر میں دہشت گرد حملہ، چین کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    چینی سفارت خانے کی جانب سے گوادر میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے، چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج، حملے کی مکمل تحقیقات اور واقعے میں ملوث قصور واروں کو سخت سزا دے، اور آئندہ اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے مضبوط حفاظتی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال خراب رہی ہے، پے در پے کئی دہشت گرد حملوں میں متعدد چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں، چینی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود چینی باشندوں کو محتاط رہنے، حفاظتی احتیاطی تدابیر اپنانے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی بھی اپیل کی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادرپہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادرپہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گوادرپہنچ گئے، جہاں وہ گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گوادر پہنچ گئے ، وفاقی وزرا سمیت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں ، دورے کے دوران وزیراعظم گوادرمیں مختلف ترقیاتی منصبوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کوتاریخی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح کریں گے ، تقریب میں سولرآئزیشن ،ڈی سیلینیشن پلانٹ کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں،چینی ورکرز سمیت مقامی عمائدین،طلبااور کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔

    وزیر اعظم کےدورہ کےحوالے سےچیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرپورٹ دیگرعلاقوں سےملاناترجیح ہے، بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل سے باہتر سال کے گلے شکوے دور ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ، خطے اور ملک کے شمالی حصے کے ساتھ گوادربندرگاہ کو منسلک کرنے کیلئے شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تعمیراتی کام میں تیزی لائی گئی ہے۔

  • گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال،  غیر ملکی بحری جہاز لنگر انداز

    گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال، غیر ملکی بحری جہاز لنگر انداز

    کراچی : گوادر پر بیرونی بحری جہازوں کی آمد اور اشیا کی ترسیل کا عمل شروع ہونے کے بعد بندر گاہ مکمل طور پر فعال ہوگئی ، آسٹریلیا سے بحری جہاز21ہزارٹن یوریا کھاد لے کر گوادر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے ایک بحری جہاز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت گوادر بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ، جس کے بعد گوادر بندر گاہ مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا سے بحری جہازMV-KEN SEA کی آمد سے گوادر بندر گاہ پر بیرونی بحری جہازوں کی آمد اور اشیاء کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے، بحری جہاز21ٹن یوریاکھاد لیکر گوادر پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز 2020ء میں شروع ہوگیا تھا اور افغان ٹرانزٹ کے تحت گوادر پورٹ سے اب تک لاکھوں یوریا کھاد لائی جاچکی ہے۔

    افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں باقاعدگی اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت سے گوادر بندر گاہ سے بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کے تیزہونے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا اور ایکو سسٹم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • گوادر میں یوم دفاع، تیز رفتار بوٹس، جوڈو کراٹے کے شان دار مظاہرے

    گوادر میں یوم دفاع، تیز رفتار بوٹس، جوڈو کراٹے کے شان دار مظاہرے

    گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے جوانوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا شان دار مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں یوم دفاع کی تقریبات کے موقع پر بحریہ کے اہل کاروں نے تیز رفتار بوٹس دوڑائیں اور جوڈو کراٹے میں اپنی مہارت دکھائی۔

    یوم دفاع پاکستان پر پاک بحریہ کے کڑیل جوانوں کا گوادرکے ساحل پر سپر ایکشن دیکھنے میں آیا، اسپیڈ بوٹ ریلی میں بحریہ کے جاں بازوں نے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ درجنوں تیز رفتار بوٹس پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو زیر کرنے، اسلحہ چھیننے کا فن بھی پیش کیا، پاک بحریہ کے جوانوں کے بدن فولاد سے کم نہیں، نوکیلے کیلوں پر لیٹے اور بھاری پتھروں پر لیٹ کر سینے پر ہتھوڑے کے وار برداشت کیے، ساتھ ہی ٹائلوں کی ضربوں کو بھی جسم پر برداشت کیا۔

    پاک بحریہ کے جوانوں نے جوڈو کراٹے میں بھی اپنی مہارت پیش کی، جوانوں نے ناریل اور ٹائلیں اسٹائلش انداز میں توڑیں، مقامی افراد اور پاک بحریہ کے جوانوں کے درمیان رسہ کشی کا شان دار میچ بھی کھیلا گیا۔

    6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے: سربراہ پاک بحریہ

    اس موقع پر ساحل پر پاکستان زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی، جس میں پاک بحریہ کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی، اور گوادر کا ساحل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

  • گوادر ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان لے جانے کا طریقہ دیکھ کر غیر ملکی حیران

    گوادر ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان لے جانے کا طریقہ دیکھ کر غیر ملکی حیران

    گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے ایئر پورٹ پر مسافروں کا سامان لے جانے کا طریقہ دیکھ کر غیر ملکی حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر ائیر پورٹ پر مسافروں کا سامان ہاتھ گاڑی کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، غیر ملکی اس دیسی طریقے سے سامان کی منتقلی دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔

    ہاتھ گاڑی کے ذریعے سامان منتقلی کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی، جس میں سخت سردی میں ایک شخص کو ہاتھ گاڑی کھینچتے دیکھا جا سکتا ہے، ائیر پورٹ عملے کے دو ملازم ہاتھ گاڑی کو پیچھے سے دھکا دیتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

    ننھی عنایا اکبر کی موت کے بعد ایئرپورٹ کے برقی زینے محفوظ بنانے کے احکامات

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ایئر پورٹ پر ہاتھ گاڑی کا استعمال بین الاقوامی لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تربت اور پنجگور ایئر پورٹ پر بھی ہا تھ گاڑی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سامان کراچی سے گوادر پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 504 میں منتقل کیا جا رہا تھا، خیال رہے کہ لگیج اَن لوڈنگ اور لوڈنگ کی ذمہ داری ائیر لائن اور سول ایوی ایشن کی ہوتی ہے، دونوں ادارے پابند ہوتے ہیں کہ جدید کارگو گاڑیاں استعمال کی جائیں۔

    ائیر پورٹ پر ہاتھ گاڑی چلتے دیکھ کر چینی مسافر نے بھی تمسخرانہ انداز اپنایا، واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر ہاتھ گاڑی کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔

  • گوادر: پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

    گوادر: پی سی ہوٹل پر دہشت گرد حملہ، تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

    گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 حملہ آوروں کے داخل ہونے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں 3 حملہ آور داخل ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔

    فورسز کی بھاری نفری نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے، فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ بھی جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی ہیں۔

    وزیر اطلاعات بلوچستان


    وزیر اطلاعات بلوچستان ظہوربلیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوٹل میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ 

    انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہوٹل کوگھیرےمیں لیا، 3 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، تمام افرادحفاظت سےہیں،ہوٹل سےباہر نکال لیاگیا۔

    وزیر اطلاعات بلوچستان گوادرکے پی سی ہوٹل میں3 دہشت گردداخل ہوئے، ہوٹل پرحملےسےمتعلق کوئی تھریٹ الرٹ نہیں تھا، فورسز نے بروقت کارروائی کی۔

  • آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا: وزیر اعظم

    آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا: وزیر اعظم

    گوادر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مجھے گوادر  آ کر  بہت خوشی ہوئی، چینی حکومت اور چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گوادر کی ترقی سے پوری دنیا استفادہ کرے گی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے مچھیروں کے لئے برجز بنائیں گے، ان کے لیے ایکسریس وے رکاوٹ نہیں بنے گا، ترقی وہ ہوتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہو، ماضی میں بلوچستان کی ترقی سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، گوادر میں وفاقی حکومت انصاف ہیلتھ کارڈ جاری کرے گی.

    [bs-quote quote=” نئے پاکستان میں قدرتی وسائل کا فائدہ پہلے مقامی لوگوں کو ملے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ گوادر کے عوام کو انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار فی خاندان کو ملے گا، گوادر، مغربی کوسٹ لائن کا کنکشن نیشنل گرڈ سے کررہے ہیں، ماضی میں سوئی سے گیس نکلی، افسوس مقامی افراد کو فائدہ نہیں ملا، نئے پاکستان میں قدرتی وسائل کا فائدہ پہلے مقامی لوگوں کو ملے گا، پورٹ اتھارٹیز نے پورے گوادر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، گوادر کےپورے علاقے کو بجلی کےنیشنل گرڈ سے منسلک کریں گے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم کے مطابق گوادر سے کوئٹہ تک ٹرین کی سہولت فراہم کریں گے، شیخ رشید ریلوے کے منصوبے کے لئے گوادر آئے ہیں، ریلوے کی ٹیکنالوجی میں چین دنیا میں سب سے آگے ہے، کراچی سے لاہور اگر چین کی ٹرین ہو 4 گھنٹے میں پہنچ جائیں گے، چین کے تعاون سے ریلوے کی جدید ٹیکنالوجی پاکستان لائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اب تک مغربی روٹ کتابوں میں تھا، آج حقیقت بن گیا ہے، پورے پاکستان کی ترقی اب گوادر سے شروع ہوگی، گوادر سے کراچی تک کارگو اور پسنچر فیری سروس شروع ہونے والی ہے، کارگو اور پسنچر فیری سروس گوادر سےکراچی اورپھر قطر تک جائے گی.

  • گوادر   پاکستا ن ، چین  اور سعودی عرب کی  دوستی کی مثال بنےگا ، سعودی وزیر پیٹرولیم اورتوانائی

    گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا ، سعودی وزیر پیٹرولیم اورتوانائی

    گوادر: سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح کا کہنا ہے کہ گوادر میں سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم اورتوانائی خالد بن عبدالعزیز الفاح وفد کے ہمراہ گوادر پہنچے ، جہاں وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے ان کا استقبال کیا۔

    سعودی وزیر نے کہاگوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، سعودی عرب کی سب سےزیادہ سرمایہ کاری گوادر میں ہوگی اور گوادر پاکستا ن ، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنےگا۔

    خالد بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب خطے میں امن کےلیے بہت اہم ہے۔

    سعودی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی، غلام سرور


    دوسری جانب وزیرپٹرولیم غلام سرور نے کہا سعودی شمولیت سے سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی ، ایگری کلچرل کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، سعودی عرب ایگری کلچرل کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے۔

    غلام سرور کا کہنا تھا کہ گوادرمیں آئل سٹی کےقیام کے لیے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

    خیال رہے  اس سے قبل وزیرپٹرولیم نے کہا تھا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آرہے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

    واضح رہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں‌ گے، دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیرکیا جائے گا اور آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

  • سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنےگوادر پہنچ گئے

    سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنےگوادر پہنچ گئے

    گوادر : سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی خالد بن عبد العزيز الفالح  آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنےگوادر پہنچ گئے ، سعودی وزیراور وفدگوادر پورٹ کا دورہ کرے گا، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی اپنے وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، وفاقی وزرا غلام سرور اور علی زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اسکول کےبچوں نے سعودی مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔

    وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، وزراء بھی ایئرپورٹ پر موجود ہے، سعودی وزیراور وفدگوادر پورٹ کا دورہ کرے گا۔

    سعودی وزیر پٹرولیم وتوانائی کی آمد سے قبل وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرگوادر میں آئل ریفائنری کی جگہ دیکھنے آ رہے ہیں ، عنقریب گوادرمیں اسٹیٹ آف آرٹ ریفائنری بنائی جائے گی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

    وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا تھا کہ آئندہ ماہ سعودی شہزادےکی آمد پردستخط متوقع ہیں، پاکستان کے سعودی عرب سےخصوصی تعلقات ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع

    خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں‌ گے، دورے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 15ارب ڈالر تک کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیرکیا جائے گا اور آئل ریفائنری بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہوگی۔

    یاد رہے یکم جنوری کو وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور نواف المالکی نے سعودی قیادت کا خصوصی پیغام بھی وزیرِ اعظم کو پہنچایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق مسلسل رابطے جاری ہیں، سعودی قیادت پاکستانی حکومت کو پہلے بھی پیغامات بھجوا چکی ہے، سعودی عرب کی جانب سے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں :  گوادر آئل سٹی کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں 10 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج طے

    واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی تھی، جس کے بعد سعودی عرب پاکستان کو پہلے ہی 3 ارب ڈالرمیں سے 2 ارب ڈالرفراہم کر چکا ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان دس ارب ڈالر کا ایک اقتصادی پیکج طے ہو ا تھا، جس کے تحت گوادر میں آئل سٹی بنایا جائے گا جو سی پیک کا حصہ ہوگا۔