Tag: habib bank

  • امریکہ کی جانب سے حبیب بینک پرجرمانے میں کمی

    امریکہ کی جانب سے حبیب بینک پرجرمانے میں کمی

    نیویارک : امریکی محکمہ برائے مالیاتی امور نے حبیب بینک لمیٹڈ پر عائد جرمانے میں کمی کردی ، حبیب بینک کواب بائیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کاجرمانہ ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالیاتی امورکنٹرول کرنے کے امریکی محکمے نے ایچ بی ایل پرعائد جرمانے میں کمی کردی، امریکی بینکنگ ریگولیٹری کے مطابق اب حبیب بینک کوچودہ دنوں میں ساڑھے بائیس کروڑ ڈالرجرمانہ ادا کرنا ہے۔

    نیویارک کے ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے حبیب بینک کو نیویارک میں برانچ بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

    خیال رہے کہ حبیب بینک پہلے ہی اپنی برانچ بند کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے، بینک کے مطابق بینک کے بزنس اورسروسسز پر اسکے اثرات مرتب نہیں ہونگے، تاہم ڈیویڈنٹ اوراسٹاف بونسسز کے بارے میں بورڈ فیصلہ کرے گا۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے حبیب بینک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا


    اس فیصلے کے بعد ایچ بی ایل کیلئے امریکی مارکیٹ بند ہوگئی۔

    واضح رہے کہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروس کی جانب سے حبیب بینک پرتریسٹھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، حبیب بینک پر پیشہ وارانہ غفلت خلاف ورزی کرنے اور اسکریننگ کیے بغیر بعض افراد کو کروڑوں ڈالر ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

    حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

     کراچی : حبیب بینک کےحکومتی حصص صرف ایک سو اڑسٹھ روپےفی شئیر میں فروخت کرنےکی منظوری دیدی گئی ۔مارکیٹ میں حبیب بینک کے ایک شیئر کی قیمت اس سےکہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز تک کراچی اسٹاک مارکیٹس میں حبیب کےحصص کی فروخت کیلئےبک بلڈنگ کا عمل جاری رہا اورچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر نےہفتے کونیوز کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔ لیکن جس قیمت پر ایچ بی ایل کا شئیر بیچاگیا وہ توکچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے۔

    حکومت نےحبیب بینک میں اپنےبیالیس فیصد حصص بیچنے کا فیصلہ کیا۔۔جن کی تعداد 60 کروڑ 90 لاکھ شئیرز بنتی ہے۔ایچ بی ایل کا ایک شئیر 168روپےمیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اس فیصلےکی منظوری دی۔۔168 روپےفی حصص کی یہ قیمت اسٹاک مارکیٹ میں حبیب بینک کی موجودہ قیمت سے 16روپےنیچے ہے۔

    جبکہ ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں حبیب بینک کا شئیرگذشتہ دنوں 220 روپےتک بھی فروخت ہوتےدیکھاگیا۔اس کےعلاوہ اس ٹرانزیکشن سےقبل حکومت نے ایچ بی ایل کی فلور پرائس 166 روپےفی شیئر رکھی تھی۔

    جس سےصرف دو روپے اُوپر حبیب بینک کا شئیر فروخت کردیاگیا جو ڈیمانڈ سےزیادہ پیشکشیں ملنےکےحکومتی دعوی کےبرخلاف دکھائی دیتا ہے۔

    حبیب بینک کے60کروڑ90لاکھ شیئرز فروخت کئےجارہےہیں جس سےحکومت کو ایک ارب60کروڑڈالرکی رقم حاصل ہوگی۔یہ ملکی تاریخ کی سب سےبڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہے۔

  • حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل شروع کرنے کا اعلان

    حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: حبیب بینک کےحصص کی فروخت کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، شئیر کی کم از کم قیمت ایک سو چھیاسٹھ روپے مقرر کردی گئی۔

    وزارتِ خزانہ نے حبیب بینک میں حکومتی حصص کی فروخت کاعمل منگل کی صبح سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو حبیب بینک کے پچیس کروڑ شئیرز ملکی اسٹاک مارکیٹوں کےذریعے فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

    جس کیلئے سات سے دس اپریل تک اسٹاک مارکیٹس میں بک بلڈنگ کا عمل ہوگا، اس کےعلاوہ ترقیاتی مالی اداروں اور بینکوں کیلئے ایچ بی ایل کے تقریباً چھتیس کروڑ شئیرز فروخت کرنےکا اضافی آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

    حبیب بینک کے شئیر کی کم از کم قیمت ایک سو چھیاسٹھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : یونائٹیڈ بینک اورالائیڈ بینک کی نجکاری کے بعد حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ حکومت ایچ بی ایل کے ساڑھےاکتالیس فیصد شیئرز فروخت کرے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں حبیب بینک کے پچیس کروڑ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جب کہ پینتیس کروڑ تیرانوےلاکھ شیئرز بڑے سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت کے لئےکریڈٹ سیویز، ڈوئچے بینک، عارف حبیب اور ایلگزر سیکیورٹیز مالیاتی مشیر ہیں۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کو فی الحال مؤخرکردیا ہے۔