Tag: habib jan

  • پیپلزپارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے ملاقاتوں کے ثبوت ، حبیب جان  کا بڑا اعلان

    پیپلزپارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے ملاقاتوں کے ثبوت ، حبیب جان کا بڑا اعلان

    کراچی : حبیب جان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے مزید ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ پیپلزپارٹی کے  لوگ پہلی ملاقات سے انکار کررہے ہیں میں دوسری اور تیسری ملاقات کا بھی جلد انکشاف کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے گفتگو میں کہا ہے کہ زیدی کا پہلے بھی مشکورتھا آج بھی ہوں، شکرہےآپ لوگ لیاری کے حوالے سے لوگوں کو بے نقاب کررہےہیں۔

    حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سےانکارکررہےہیں میں دوسری اورتیسری ملاقات کا بھی انکشاف بھی کروں گا اور ضروت پڑی تو ان ملاقاتوں کا ثبوت دوں گا، ظفربلوچ کی سربراہی میں ان کی آصف زرداری سےملاقت ہوئی تھی ، لیاری، ملیراور دیگر مضافاتی علاقوں پرعزیربلوچ کی کمانڈاچھی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول سےپوچھیں وہ ایم این اے ہونے بعد لیاری میں داخل کیوں نہ ہوسکے، ارشدپپو کاقتل ہواتوصورتحال بہتررکھی جاسکتی تھی۔

    ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی نے مزید کہا کہ میرےخلاف جھوٹےمقدمات کوقائم رکھاگیا اور دیگرلوگوں کے خلاف مقدمات کوختم کیا گیا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں عزیر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں حبیب جان نے کہا تھا کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، اور اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیے گئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

    حبیب جان نے ویڈیو میں بتایا کہ جب عزیر بلوچ واپس آیا تو قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال بھی عزیر سے ملنے گئیں، اس کے بعد میرے دفتر پر حملہ ہوا اور میرا بھائی زخمی ہوا، جو بعد میں شہید ہوا۔ لیکن بقول چوہدری اسلم اور رحمان ملک کے سب معاملات کا سرغنہ وہ مجھے گردانتے تھے۔

  • عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا

    عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا

    کراچی : پیپلز پارٹی لیاری کے باغی رہنما اور عزیرجان بلوچ کاقریبی ساتھی حبیب جان لندن سے کراچی پہنچ گیا،حبیب جان بلوچ کا کہنا ہے کہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کراچی آيا ہوں، میں اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عزیرجان بلوچ کا قریبی ساتھی اور پی پی لیاری کے باغی رہنما حبیب جان نجی ائر لائن کے ذریعے لندن سے کراچی پہنچے، ایف آئی اے حکام نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی اور حبیب جان بلوچ کلیئرنس ملنے کے بعد باہر آنے کی اجازت دی گئی۔

    کراچی ائير پورٹ پر میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ کل ميں چلا گيا تھا کيونکہ مجھ کو عدالت پر بھروسہ نہيں تھا آج عدالتيں اچھا کام کر رہی ہيں ، برطانیہ کی نیشنیلٹی چھوڑ کر وطن آیا ہوں، عدالتوں پر اعتبار ہے ، اس لیے واپس آیا ہوں، میں اپنےخلاف قائم مقدمات کا سامنا کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنے ان کاانصاف کیا جائے،،ظفربلوچ لیاری کو بدلناچاہتا تھا جبکہ جتنے کام عزیربلوچ نے کرائے ان کا اندازہ کرلیں، لیاری میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔

    حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کراچی آيا ہوں، جب تک زرداری صاحب ہیں میں پی پی پی میں نہیں جاؤں گا، پی ایس پی،تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں سے بھی ملوں گا،کراچی کو نقصان پہنچانے والی پارٹی سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔

    عزیر بلوچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عزير بلوچ کا کيس ميں نہيں لڑوں گا تو کون لڑے گا، عزیربلوچ میرا دوست نہیں، میرا بھائی ہے، مصطفی کمال ہمارے دعاوں کا نتیجہ ہے۔

    یاد رہے کہ حبیب جان بلوچ پانچ سال قبل لیاری آپریشن کے دوران لندن فرار ہوگیا تھا اور انتخابات میں حصہ لیا تھا جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    کراچی :لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی کو قتل کردیاگیا ، اورنگی ٹاؤن سے ایک بچے کی لاش برآمدہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی  35 سالہ مجاہد بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مجاہد بلوچ کا موبائل ٹاور پر کچھ افراد سے تنازعہ تھا ، مجاہد بلوچ کے لواحقین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش اور ایک بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیاہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔