Tag: hadiqa kiani

  • حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    ملک کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر جاری کردیا۔

    معروف گلوکارہ کے مداح نئے گانے ”باری تھانی“کے ریلیز ہوتے ہی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، جبکہ گلوکارہ کے نئے گانے کو یوٹیوب پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، معروف گلوکارہ کے مداح بہت وقت سے ان کے نئے گانے کا انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوا۔

    ان کی خوبصورت انداز اور سریلی آواز کی بدولت جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔ گلوکارہ پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستان میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی نے 12 سال پرانی یادوں کوتازہ کردیا تھا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے ہمراہ میوزک انڈسٹری کے اسٹارز عاطف اسلم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو عاطف اسلم کے ساتھ 12 سال بعد اپنا مقبول ترین گانا‘ہونا تھا پیار‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مواحوں نے عاطف اور حدیقہ کے ری یونین کو بے حد سراہا اور اس ویڈیو پر اپنی محبت کی برسات کرتے بھی دکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ‘ہونا تھا پیار’پاکستان کا مقبول ترین گانا ہے جسے حدیقہ کیانی اور عاطف اسلم نے گایا تھا۔

  • ’اس گھر میں سب اکیلے ہیں کوئی کسی کے ساتھ نہیں‘

    ’اس گھر میں سب اکیلے ہیں کوئی کسی کے ساتھ نہیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ کی گیارہویں قسط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    ’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی (خدیجہ فاطمہ)، عمیر رانا (جاوید رحمان)، فرقان قریشی، سنیتا مارشل (وجیہا)، عاشر وجاہت (اذان)، زوہاب خان (فردان)، عینا آصف (ابیر)، احمد عثمان (ابان)، ایمان خان (دعا)، فریحہ جبین ودیگر شامل ہیں۔

    پنجرا کے پروڈیوسرز شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف ہیں جبکہ اس کی منفرد کہانی اسما نبیل نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کے ڈائریکٹر نجف بلگرامی ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ تیسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

    مزید پڑھیں:  ’اپنے بچوں کو سمجھیں‘

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ (عمر) کی موت ہوگئی جس کے جرم میں ابان کو جیل ہوگئی، خدیجہ چھوٹے بیٹے ابان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جائیں گے آپ مجھ پر بھروسہ کریں اب آپ یہاں زیادہ دیر نہیں رہیں گے۔‘

    ’ادھر والد جاوید رحمان کی جانب سے ابان کو ڈانٹے کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’اس سے یہ نہیں پوچھو کیسا ہے بلکہ یہ بتاؤ کہ اس نے کیا کیا ہے۔‘

    دوسری جانب گھر میں درپیش مشکلات پر ’ابیر بڑے بھائی اذان سے کہتی ہیں کہ ’اس گھر میں ہم سب اکیلے ہیں اگر بابا ماما کو یونہی اکیلا چھوڑ سکتے ہیں تو ہم سب بھی اکیلے ہی ہوئے۔‘

    اذان والد کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’وہ پریشان تھے۔‘ ابیر کہتی ہیں ’تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سارا الزام ماما پر ڈال دیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’بالکل بھی نہیں ہے۔‘ ابیر کہتی ہیں کہ ’پھر وہ یہ کررہے ہیں، اتنی پریشانی کے میں نے جھوٹ بولا اور میں اپنے جھوٹ پر جواز پیش نہیں کررہی۔‘

    اذان کہتے ہیں کہ ’اس وقت ماما سے معافی مانگ لو وہ بہت پریشان ہیں، بس مجھے اس وقت ابان کو گھر لانا ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ تم ابان سے مل لو وہ اکیلا ہے۔‘

    کیا جاوید رحمان کا تلخ رویہ ابان کی جان لے لے گا؟ کیا خدیجہ شوہر کو چھوٹے بیٹے کی حمایت میں قائل کرپائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے پنجرا کی 12ویں قسط دیکھیں۔

  • پاوری گرل اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    پاوری گرل اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    مشہور سوشل میڈیا سلیبریٹی دنانیر مبین کمال کی سنگر نکلی، معروف پاکستانی سنگر حدیقہ کیانی کے ساتھ مل کر پشتو گانا گایا تو سننے والے ان کی آواز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    دونوں ستاروں نے اپنے مداحوں کو اس وقت مسحور کیا جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں نے پُرجوش اندار میں پشتو کا مقبول گانا ‘جانان’ گایا۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاوری گرل سے مشہور دنا نیر نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جو ممکن ہو کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ ہو جس میں حدیقہ کیانی اور دنانیر ساتھ کام کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: صنف آہن: ’میں یہ نہیں کرسکتی‘ دنانیر مبین کی ویڈیو وائرل

    اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا کہ ‘یہ گانا سن کر بڑی ہوئی’ اور آج اسے حدیقہ کیانی کے ساتھ گانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنانیر مبین کرسی پر بیٹھی ہیں جبکہ حدیقہ کیانی ان کے پیچھے کھڑی ہیں، دونوں ملکر مشہور گانا”جاناں“گا رہی ہیں، گانے کے دوران دونوں اچانک ڈانس شروع کردیتی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو کو سوشل صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اب تک ویڈیو کو ڈیرھ لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’پاوری گرل‘ کے نام سے مشہور دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں (سیدہ سدرہ) نامی لڑکی کے مزاحیہ کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

     

  • ماں کی خدمت کے لیے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بڑا فیصلہ

    ماں کی خدمت کے لیے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا بڑا فیصلہ

    راولپنڈی: پاکستانی گلوکارہ اور گٹارسٹ حدیقہ کیانی نے ماں کے لیے سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی نے اپنی ماں کی خدمت کرنے اور انھیں اپنا پورا وقت دینے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔

    حدیقہ کیانی کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں مداحوں کو حدیقہ کے اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ حدیقہ اپنا پورا وقت والدہ کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

    خیال رہے کہ حدیقہ کیانی کی ماں مشہور شاعرہ خاور کیانی ہیں، جن کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز ہے، انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کی ماں کے لیے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    حدیقہ کیانی نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں، انھوں نے اردو، پنجابی کے علاوہ پشتو میں بھی گانے گائے، وہ اداکاری بھی کرتی ہیں، سوشل میڈیا سے دوری پر ان کے اکاؤنٹس ان کی ٹیم دیکھے گی۔

    انھوں نے حال ہی میں ڈراما سیریل رقیب سے میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے، اور اب ایک اور ڈراما سیریل دوبارہ میں وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

  • گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کی عوام سے دعا کی اپیل

    لاہور : خوش شکل اور خوش لباس حدیقہ کیانی کا شمار پاکستان میں پاپ موسیقی کی کامیاب گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہم عصر مرد گلوکاروں کو فن کے میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی والدہ کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے، گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ دُعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    حدیقہ کیانی نے دُعاؤں کی اپیل کردی

    اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دُعا کریں تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی والدہ کو آخر کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی والدہ 2006ء سے فالج کی مریضہ ہیں اس لیے وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں اور ان کی خدمت میں جتی رہتی ہیں۔

    سال 2005ء کے خوفناک زلزلے کے دوران انہوں نے ایدھی فائونڈیشن سے ایک بچہ گود لیا تھا جس کا نام انہوں نے ناد علی رکھا انہوں نے نادعلی کی پرورش میں کوئی کسر نہیں اٴْٹھا رکھی۔

  • پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ نے ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش کیوں ٹھکرائی؟

    پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ نے ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش کیوں ٹھکرائی؟

    کراچی: پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک انٹرویو میں پی ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامے ’الفا، براوو، چارلی‘ میں اداکاری کی پیش کش ٹھکرانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکاری کی دنیا میں شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ’بوہے باریاں‘ گلوکارہ نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی بار پیش کش ہوئی، معروف ڈرامے ’الفا براوو چارلی‘ کے لیے بھی شعیب منصور نے اداکاری کی پیش کش کی تھی۔

    حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ شعیب منصور کو انکار نہیں کیا جا سکتا تھا، لیکن یہ پیش کش ایک ایسے وقت میں ہوئی جب وہ برطانیہ میں تھیں اور ایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا، اسی لیے انھوں نے انکار کر دیا۔

    حدیقہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے بعد بھی کئی بار پیش کش ہوئی، تاہم دل نہیں مانا، دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد حدیقہ نے اپنے کئی انٹرویوز میں یہ کہا کہ انھیں اداکاری نہیں آتی اور نہ ہی کرنی ہے۔

    خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے ڈرامے ’رقیب سے‘ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اور چھوٹی اسکرین کے شائقین کو اپنی بھرپور اداکاری کی صلاحیتوں سے حیران کر دیا۔ انھوں نے کہا گلوکاری کرتے ہوئے انھیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت بعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لیے موقع بنایا۔

    اپنے انٹرویو میں پاپ گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے، ہمیشہ ان کی کوشش رہی کہ جذبات قابو میں رہیں، اور کسی کو ان کے دکھی ہونے کا پتا نہ چلے۔

  • گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    گلوکارہ حدیقہ کیانی کا اپنے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیٹے ناد علی کی بچپن اور حالیہ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے مبارکباد دی۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ آج سے 15سال قبل اللہ نے مجھے پیارے سے بیٹے سے نوازا تھا، آج وہ چھوٹا سا بچہ جوان

    ہوکر ایک نرم دل، انسانیت سے محبت کرنے والا انسان بن گیا ہے جس کے دل میں ہمارے لیے بہت احترام ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ ناد علی تمھیں سالگرہ مبارک ہو اپنی ماما کو فخر محسوس کرواتے رہو۔

    واضح رہے کہ آج سے 15 سال قبل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالاکوٹ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد یتیم ہونے والے بچے کو گود لے کرانسانیت کی مثال قائم کی تھی۔

    یہ بچہ ناد علی تھا جو اس خوفناک زلزلے سے صرف چار روز قبل پیدا ہوا اور دنیا میں آنے کے محض چار روز بعد ہی اس نے اپنے والدین کو کھو دیا تھا، گزشتہ روز یہ ننھا بچہ پورے 15 برس کا ہوگیا۔

  • اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    اشنا شاہ اور حدیقہ کیانی کی لفظی جھڑپ کیسے ختم ہوئی؟

    معروف اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جھڑپ ہوئی تاہم جلد ہی اس کا اختتام ہوگیا۔

    معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہمارے پاس آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی اچھی خواتین گلوکارائیں ہیں، ان دونوں کے علاوہ باقی گلوکارائیں اوسط درجے کی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک ڈرامے کے ٹائٹل سانگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جسے حدیقہ کیانی نے گایا ہے۔

    اشنا کے اس ٹویٹ پر معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیوں نہ اشنا کی معلومات میں کچھ اضافہ کیا جائے۔

    انہوں نے لکھا کہ خواتین کو خواتین کی مدد کرنی چاہیئے چنانچہ میں اشنا کو پاکستان کی بہترین گلوکاراؤں کے گانے سنواؤں گی۔

    حدیقہ نے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکاراؤں کی فہرست بنا رہی ہیں اور مداح اس فہرست میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد حدیقہ نے جو فہرست تیار کی اس میں عابدہ پروین کا نام سرفہرست تھا، اس فہرست میں فریدہ خانم، نازیہ حسن، روشن آرا بیگم، میڈم نور جہاں، حمیرا ارشد اور فریحہ پرویز سمیت متعدد گلوکاراؤں کے نام درج تھے۔

    حدیقہ کے اس جواب کے بعد اشنا نے ان سے معذرت کی اور کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق دعا کی کہ میں پھر کبھی رات کے آخری پہر ٹویٹر استعمال نہ کروں۔

    اشنا شاہ کی معذرت کے باوجود مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ کتنا اچھا ہو اگر آپ دوسروں کے بارے میں باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

  • حدیقہ کیانی کا ’چھاپ تلک‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کا ’چھاپ تلک‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    حدیقہ کیانی کے نئے البم وجد کا نیا گانا چھاپ تلک‘ ریلیز کردیا گیا‘ چھاپ تلک امیر خسرو نے برج بھاشا میں لکھا تھااور صوفیانہ موسیقی کے حلقوں میں اسے نمائندہ حیثیت حاصل ہے۔

    حدیقہ کیا نی ان دنوں اپنے میوزک البم ’وجد – والیم ۱‘کے گانوں کی پروموشن میں مشغول ہیں اور چھاپ تلک اس سلسلے کا پانچواں گانا ہے‘ البم کل آٹھ گانوں پر مشتمل ہے‘ گانے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے اور اب تک چار ہزار افراد اسے شیئر کرچکے ہیں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد سے دیکھ چکے ہیں اور 14 ہزار نے اسے پسند کیا ہے۔

    گانے کی اصلی طرز امیر خسرو کی تیار کردہ ہے تاہم اس کی طرز میں عرفان کیانی نے اس میں مختلف ترامیم کی ہیں۔

    موسیقی میں ستار کے فرائض استاد نفیس احمد نے انجام دیے ہیں جبکہ ڈھولک پر راج ویر اور ہارمونیم پر موسیقی عرفان کیانی نے دی ہے۔ پسِ پردہ آواز عرفان‘ عمران‘ شرافت‘ سخاوت اور بادشاہ کی ہے۔

    گانے کی میوزک ویڈیو’ میاں سلی حویلی بارود خانہ روڈ لاہور میں شوٹ کی گئی ہے اور ویڈیو کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں جبکہ اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے۔


    حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار


     وجد البم کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، میوزک البم کے اب تک پانچ گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔

    مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام ’رنگ‘ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

    حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار

    حدیقہ کیانی کا نیا البم’وجد‘ لانچ کے لیے تیار

    کراچی: پاکستانی مشہور سنگرحدیقہ کیانی نئی میوزک البم لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں‘ ان کا یہ نیا البم پاکستان کلاسیکل اورلوک موسیقی کے احیاء میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی ایک پھر میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچانے کے لیے ایک نئے میوزک البم کے ساتھ واپسی آرہی ہیں، اس البم کا پہلا والیم آٹھ ساؤنڈ ٹریکس پرمشتمل ہے ۔

    اس میوزک البم کوحدیقہ کے بھائی عرفان کیانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وجد نامی مشرقی موسیقی پر مشتمل اس البم کی ہدایت کاری کے فرائض عبداللہ حارث نے انجام دیے ہیں۔

    wajd-post-1

    وجد البم کے ریلیز ہونے سے کلاسیکل اور فوک موسیقی جو کہیں کھو سی گئی تھی اس کو واپس لانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا، میوزک البم کا پہلا فیز رواں ماں ریلیز کردیا جائے گا،

    اس سے قبل حدیقہ کیانی کے متعدد البم ریلیز کئے جاچکے ہیں جن میں آسمان، راز، روشنی، رنگ ودیگر نمایاں ہیں، جبکہ پسِ پردہ گلوکاری میں حدیقہ کیانی نے متعدد ڈراموں کے لیے گانے گئے ہیں۔

    wajd-post-2

    مئی 2012میں حدیقہ کیانی نے کوک اسٹوڈیو سیزن فائیو میں امیر خسرو کا مقبول ترین کلام ’رنگ‘ گایا تھا جسے شائقین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

    حدیقہ کیانی کوان کی بہترین گلوکاری پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں تمغہ امتیاز برائے موسیقی، نگار، پاکستان میوزک انڈسٹری ، پی ٹی وی، ویمن ایکسیلینس ، وحید مراد ایوارڈز ودیگر نمایاں ہیں ۔

    حدیقہ کیانی کی گرفتاری کی جھوٹی خبریں

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لندن کی کچھ ویب سائٹس نے خبر جاری کی تھی کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کوکین لے جانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم کچھ دیربعد  یہ خبریں ہٹا دی گئیں تھیں۔