Tag: hadsa

  • یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، دو بچوں سمیت چھ طلباء زخمی

    یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، دو بچوں سمیت چھ طلباء زخمی

    لاہور : نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس سے ٹکرا گئی،چھ طلباءشدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس کی چھت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔

    نجی یونیورسٹی کی بس کو ڈرائیور نے شادمان انڈر پاس کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی، اس دوران بس کی چھت انڈر پاس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور حبیب اللہ اور بس کو تھانہ ریس کورس کی تحویل میں دے دیا۔

  • شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود  کراچی میں گرفتار

    شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود کراچی میں گرفتار

    کراچی: ڈیفنس سے شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، عصمت محمود کی گرفتاری کو ان کے اہلخانہ نے بلاجواز قراردیا ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور میں شاہین ایئرلائن حادثے کے مبینہ ذمہ دار عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا، جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،و اضح رہے کہ عصمت محمود پر شراب نوشی کی حالت میں جہاز چلانے کا الزام ہے ۔ اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر کپٹن ممتاوز نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، اور اسی دوران عصمت محمود کو پنجاب پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانا بلاجواز ہے ، لاہور واقعے کی ذمہ دار شاہین ایئرلائن کی انتظامیہ ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران شاہین ایئرلائن کے جہاز میں فنی خرابی کے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں اس معاملے میں جان بوجھ کو عصمت محمود کو پھنسایا جارہا ہے۔

    عصمت محمود کے رشتے داروں کاکہنا تھا کہ گذشتہ شب دس سے پندرہ افراد جوکہ جن میں سے کچھ وردی اور کچھ سادہ لباس اہلکار تھے ، عصمت محمود کے گھر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے ، گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی، اور گھر کے ملازم کو بھی زدوکوب کیا، اور اس حوالے سے درخشاں تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے ہیں۔ تاہم پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

    اہلخانہ کاکہنا تھا کہ عصمت محمود بے گناہ ہیں، اور وہ شراب نوشی کے عادی بھی نہیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عصمت محمود کیس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کا یقینی بنایا جائے ۔

  • ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    ٹریفک پولیس افسر اپنی گاڑی سے چار افراد کو کچل کر با آسانی فرار

    چنیوٹ : چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے خاتون سمیت چار افراد کو کچل ڈالا،حادثے کے بعد مذکورہ سرکاری افسر اپنے عملے کے ساتھ فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں چیف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی گاڑی نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو روند ڈالا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ حادثہ سرکاری گاڑی سے پیش آیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ایک سرکاری گاڑی تیز رفتاری سے دوسری گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے خاتون اور موٹرسائیکل سواروں اور فروٹ کی ریڑھی پر چڑھ گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر رانا معصوم اور ان کا عملہ سوار تھا، جو حادثے کے بعد اپنی ذمہ داری اور فرض نبھانے کے بجائے گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔

    زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔

  • لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، شاہین ائیرلائن کی پرواز نے گزشتہ شب کراچی سے لاہور کے لئے اڑان بھری تھی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کےدوران طیارے کی کھڑکی ٹوٹ کرباہر نکل آئی۔جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیااورانہوں نے جہاز کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

    اے آروائی نیوز پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹنے کا ایکسکلوزییو فوٹیج اور خبر نشر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔کیونکہ دوران پرواز کسی بھی طیارے کی کھڑکی ٹوٹنا بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

  • نواب شاہ:کاراورٹرالرمیں تصادم، 3 بھائی چل بسے

    نواب شاہ:کاراورٹرالرمیں تصادم، 3 بھائی چل بسے

    نواب شاہ: سکرنڈ بائی پاس نواب شاہ پرکاراورٹرالر کے تصادم میں تین بھائی موت کاشکار ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تینوں افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

    تینوٓں جاں بحق افراد کار میں سوارتھے ۔ متوفیان کو اکبر شاہ، باقر شاہ اورعابد شاہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ تینوں بھائی کراچی سے نصیرآباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

    مزید دو افراد اظہراورجمال شدید زخمی ہیں۔ انھیں طبی امداد کیلئے پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی اسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان حالت نازک بتائی جاتی ہے،

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔