Tag: Hafeez centre Fire

  • لاہور آتشزدگی، نوجوان نے جان کی پرواہ کیے بغیر7 افراد کو بچالیا

    لاہور آتشزدگی، نوجوان نے جان کی پرواہ کیے بغیر7 افراد کو بچالیا

    لاہور: لاہور کے بہادر نوجوان حفیظ سینٹر میں بھڑکتے شعلوں کی پرواہ کیے بغیر 7 افراد کو بچالیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بہادر نوجوان نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر تیسرے فلور پر پھنسے 7 افراد کو بچالیا، بھڑکتے شعلوں سے لوگوں کو بچانے کے دوران نوجوان بھی زخمی ہوگیا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے ایک شخص کے پاس لاکھوں روپے موجود تھے، شٹر گرنے کے باعث لوگ نہیں نکل سکتے تھے، تیسرے فلور پر پہنچا تو دکان میں پھنسا شخص رو رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، فائر بریگیڈ کی 2 اسنارکلز 20 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

    آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد حفیظ سینٹر پہنچی، جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان نکالنا شروع کیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کئی تاجر اپنا کروڑوں کا سامان جلتا دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

  • لاہور کے شاپنگ سینٹر میں خوف ناک آتش زدگی، کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

    لاہور کے شاپنگ سینٹر میں خوف ناک آتش زدگی، کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

    لاہور: گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے، فائر بریگیڈ کی 2 اسنارکلز 20 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں حفیظ سینٹر کی دوسری منزل پر آج صبح 6 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں پلازے میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

    آتش زدگی کی اطلاع ملنے پر تاجروں کی بڑی تعداد حفیظ سینٹر پہنچی، جنھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا قیمتی سامان نکالنا شروع کیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، کئی تاجر اپنا کروڑوں کا سامان جلتا دیکھ کر آب دیدہ ہوگئے، متاثرہ عمارت میں بڑی تعداد میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک اشیا کی دوکانیں ہیں۔

    فائر بریگیڈ کی دو اسنارکلز، بیس گاڑیاں اور ستر سے زائد اہل کار آگ بجھانے میں تاحال مصروف ہیں، تاہم آلات کی کمی کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے، اس کے علاوہ رینجرز کی بھی معاونت حاصل کی جا چکی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس نے حفیظ سینٹر میں خوف ناک آتش زدگی کے باعث لاہور کے شہریوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آتش زدگی کے باعث فضا میں زہریلا دھواں پھیل گیا ہے، لہٰذا اپنے بچوں کو کمروں میں رکھیں جب کہ بزرگوں کا خیال رکھتے ہوئے انھیں بھی محفوظ جگہ پر رکھیں۔

    عمر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں، تمام انتظامیہ مل کر آتش زدگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈی سی لاہور کی طرف سے اسپتالوں میں انتظامات کر دیےگئے ہیں۔