Tag: Hafeez Sheikh

  • بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ، مشیرخزانہ خفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے حوالے سے کہا حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف کیاگیا اور پاکستان کاروبارکرنے کی آسانیوں کے 10سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رینکنگ میں 28درجے بہتری آئی ہے اور 136 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کو سراہا۔

    یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزاربیس جاری کردی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں اٹھائس درجےکے بہتری ہوئی اور پاکستان کارپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

    پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کردیئے

    وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کردیئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے اور حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےمشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کرتے ہوئے ریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے لیا اور حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان دے دیاگیا۔

    حفیظ شیخ کے ریونیوڈویژن قلمدان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جہاں صدر مملکت نے منظور کیا۔

    اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے ریونیو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

    خیال رہے وزیراعظم قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماد اظہر نے خود کو وفاقی وزیر کے لیے اہل ٹھہرایا ہے، مراد سعید سمیت وزرا کو ایوان میں تقاریر پر خر اج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

    ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔

  • بجٹ میں ٹیکس کا بوجھ کم کرنےکی کوشش کریں گے، وزیرخزانہ

    بجٹ میں ٹیکس کا بوجھ کم کرنےکی کوشش کریں گے، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں، بجٹ عوامی مشکلات دور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہناہے کہ غیرملکی ذخائر10ملین ڈالرسےبھی کم ہوچکےہیں، ورلڈبینک اورایشین بینک ہمیں دوسےتین ارب قرض دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانامشکل فیصلےکی ایک کڑی ہے،معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں، جس کے لیے ہم روزگارکےمواقع اورآمدن میں اضافےکی کوشش کررہےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرح نموکم اورمہنگائی بڑھ رہی ہے۔

    مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے لیکن300یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنےوالوں پرکوئی اثرنہیں پڑےگا جبکہ گیس کی قیمتیں بڑھنےسے40فیصدصارفین پراثرنہیں پڑےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تھی توقرض31000ارب روپےتھا ۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ تاجروں سےبجٹ سےمتعلق گفتگوہوئی ہے،قومی ترقیاتی پروگرام 800ارب روپےکیاجارہاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کمزورطبقےکوساتھ لےکرچلاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ جانتےہیں کہ حکومت کی نیت کیاہے،سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےنئےپروگرام لائےجارہےہیں اوراخراجات کم کرکےخسارہ کم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹررضاباقردنیاکےمانےجانےآدمی ہیں جبکہ شبرزیدی کوچیئرمین ایف بی آربنایاگیاہے۔ اس حکومت نے کمزور طبقےکوساتھ لے کر چلنے کے لیے احساس پروگرام شروع کیاگیا۔بجٹ عوامی مشکلات کودور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے،اخراجات کم کریں گے اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنےکی کوشش کریں گے۔