Tag: hafiz naeem ur rehman

  • ہڑتال میں دکانیں زبردستی بند کروانے کا الزام، یہ ہمارا شیوہ نہیں، جماعت اسلامی کا جواب

    ہڑتال میں دکانیں زبردستی بند کروانے کا الزام، یہ ہمارا شیوہ نہیں، جماعت اسلامی کا جواب

    کراچی : جماعت اسلامی کے کارکنان نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہڑتال کامیاب بنا نے کیلئے دکانیں زبردستی بند کروائیں، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہڑتال پرامن تھی، یہ ہمارا طریقہ کار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال کی کال کی تھی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر دکانیں اور بازار بند تھے۔

    جگہ جگہ بند سڑکوں اور رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو دفاتر، اسکول، کالجز جانے اور ایمبولینسوں کو راستے نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملیر کالا بورڈ، یونیورسٹی روڈ، لیاری، کیماڑی، شاہ فیصل کالونی، بنارس، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے زبردستی بھی دکانیں بند کروائیں، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرام باغ کے قریب جماعت اسلامی کے کارکنان دکانداروں کو دھمکیاں دے کر زبردستی دکانیں بند کرارہے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کےالیکٹرک کےخلاف ہڑتال مکمل طور پرامن تھی، کہیں کوئی تشدد ہوا نہ جلاؤ گھیراؤ حتیٰ کہ کسی کی نکسیر تک نہیں پھوٹی۔

    مزید پڑھیں: کراچی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کےخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال

    اس کے برعکس ماضی میں اپنے مفادات کیلئےہڑتالیں ہوا کرتی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی، ویڈیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ زبردستی دکانیں بند کرانا جماعت اسلامی کا طریقہ کار نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹیٹ بینک کے شعبوں کی منتقلی کیخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی

    اسٹیٹ بینک کے شعبوں کی منتقلی کیخلاف جماعت اسلامی نے کمر کس لی

    کراچی : جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کو کراچی سے منتقل کر نے کے خلاف بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا، حکمتِ عملی مرتب کر نے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کو کراچی سے لاہور منتقل کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

    اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تاجروں اور صنعتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم اور آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس اہم معاملے پر مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے منصوبہ بندی کرے گی ۔

    کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے شادی کے موقع پر ون ڈش کی پابندی اور شادی ہال رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کیا گیا۔

    انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسٹیٹ بنک کے شعبہ جات کی لاہور منتقلی کے فیصلے سے باز رہے، اگر مذکورہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

     

  • کراچی میں حافظ نعیم اورعلی زیدی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی میں حافظ نعیم اورعلی زیدی کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے جمشید کوارٹرتھانے میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے رہنماوٗں کے خلاف جمشید کوارٹرپولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 375/15 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کو نامزد کیا گیا ہے اورپولیس کاموقف ہے کہ مقدمہ لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پردرج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بغیر اجازت لاوٗڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور کسی بھی مذہبی یا سیاسی تقریب کے انعقاد کے لئے مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔