Tag: Hafiz Saeed

  • مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    مودی کے بیان پر بھارت سے تعلقات ختم کئے جائیں، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے بعد بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

     لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اعتراف جرم کرلیا کہ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث رہا، اب بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں ۔

    حافظ سعید نے کہا کہ ہر بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کی طرف سے ہی بیان سامنے آتا ہے ، وزیراعظم کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔

    امیر جماعت الدعوة نے حکومت سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کیلئے بھی آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا، بھارتی جارحیت کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال بھی دے دی گئی ہے ۔

    جماعت الدعوة ۃکے امیر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وزیر نواز شریف کو بھی مودی کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا، مودی نے اعتراف کرلیا کہ سرحد پار دہشت گردی کی بنیاد بھارت نے ہی رکھی ہے۔

  • برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    لاہور : امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم سے او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور میں برما کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے واقعات میں امت مسلمہ کا کشتی بان رہا ہے۔

    برما میں ہونے والے واقعات پر خاموش کیوں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی اور کشمیریوں کی مدد کی ہے، بدھ مت مذہب کے دہشت گرد مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

    پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلائے اور مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جائے، حافظ سعید نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ برما میں ہونے والے مظالم پر مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، سوائے ترکی اور انڈونیشیا کے کسی مسلم ملک نے برما کے مسلمانوں کی مدد نہیں کی ۔

    حافظ سعید نے کشمیریوں کو بھی اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرا کرمظلوم کشمیری عوام نے کلمہ طیبہ پر قائم رشتے کا اظہار کردیاہے، انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی ان کی آزادی کی جدود جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

  • مودی سرکار پاکستان سے بہتر تعلقات نہیں چاہتی، حافظ سعید احمد

    مودی سرکار پاکستان سے بہتر تعلقات نہیں چاہتی، حافظ سعید احمد

    نوابشاہ: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مجاہدین کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوا ہے، نریندر مودی کی حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ پاکستان سے تعلقات اچھے ہوں۔

    نواب شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹم بم کافروں کے دلوں میں کھٹکٹا ہے۔

    را پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہا ہے جسے توڑنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ناسور بن چکی ہے جسے جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آتی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لا الا اللہ والا۔ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں سربجیت سنگھ کو ہمارے حکمرانوں نے عزت کے ساتھہ رہا کیا جو آج را کا اہم عہدیدار ہے۔

  • خیبر اجنسی: شدت پسند کمانڈرحافظ سعید دھماکے میں ہلاک

    خیبر اجنسی: شدت پسند کمانڈرحافظ سعید دھماکے میں ہلاک

    پشاور:پاکستان کے قبائلی علاقے میں ہوانے والے دھماکے میں اہم شدت پسند کمنڈرساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقےتوردرہ میں ہونے والےدھماکے میں شدت پسند کمانڈرحافظ سعید مارا گیا۔

    دھماکے میں حافظ سعید کے ہمراہ اس کے تین ساتھی بھی مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق 42 سالہ سعید خان کا تعلق تحریکِ طالبان سے تھا لیکن بعد ازاں مبینہ طور پراس نے دولت اسلامیہ المعروف داعش نامی دہشت گرد تنظیم کے لئے کام کرنا شروع کردیا تھا۔

    داعش میں شمولیت اختیار کرکے اس اپنے گروہ کا نام دولتِ اسلامیہ خراساب رکھا تھا اور اس کا دائرہ کار پاکستان، افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور وسطی ایشیا کے چند حصوں تک پھیلادیا تھا۔

    تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے جس کے نتیجے میں حافظ سعید مارا گیا ہے۔

  • حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    اسلام آباد: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس معاملہ پر ہونےوالا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہونا چاہیے تھا، حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ 15اپریل سے سعودی عرب کے حق میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، 15اپریل گوجرانوالہ، 16اپریل لاہور، 17اپریل فیصل آباد، 18اپریل ایبٹ آباد جبکہ 19اپریل کو پشاور میں سعودی عرب کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں جمیعت مشائخ پاکستان کے صدر پیر سیف اللہ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمیعت علما اسلام کے مولانا سیف الدین سیف اور ابتسام الہی ظہیر نے شرکت کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کسی بھی طرح کی مدد طلب کر ے وہ چاہے فوج یا ہتھیارہوں ایسی صورتحال میں پاکستان حکومت ہر طرح سے سعودی عرب کی مدد کرےاور یمن میں حوثی باغیوں نے جس منتخب حکومت کا تخٹہ الٹا اسے بحال کرایا جائے۔

  • جماعت الدعوہ پرپابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حافظ سعید

    جماعت الدعوہ پرپابندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حافظ سعید

    لاہور:کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کو کالعدم قراردیے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    حافظ سعید لاہورمیں گستاخاکانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

    انہوں نے ’’تحریکِ حرمت ِ رسولؐ ‘‘ کے نام سے نئی جماعت کی تشکیل کااعلان بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گستاخاکانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس عمل کے خلاف دنیا بھرمیں احتجاج کیا جائے گا۔

    جماعت الدعوہ پر لگنے والی پابندی کے خلاف حافظ سعید کا کہنا تھا کہ صرف ان کی پنشن والا اکاؤنٹ منجمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مدعا چارسال پرانا ہے اوروزارتِ خارجہ نے صرف اسے دہرایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ کوئی فرقہ وارانہ جماعت نہیں ہے بلکہ انسانیت کی خدمت اورمسلم امہ کے اتحاد کے لئے کام کرنے والی تنظیم ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ایک بھی ثبوت مہیا نہیں کیا جاسکتا۔

  • مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    لاہور : فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بات اب مذمتی قراردادوں سے بہت آگے جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز جامعہ مسجد القادسیہ کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کو لاہور میں شدید احتجاج کرے گی۔

    حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس حساس معاملے پر اسلامی ملکوں کا اجلاس فوری طور پر بلائیں وزیر اعظم یاد رکھیں کہ اب بات مذمتی قرار دادوں اور مارچوں سے آگے نکل چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب دنیا کو تہذیبوں کی جنگوں کی جانب لے جارہا ہےتمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس حساس معاملے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ۔

    اس موقع پر خطاب میں امیر جمیعت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری ہتک عزت کے قانون کو مانتی ہے تو اسے توہین رسالت کا قانون بھی ماننا ہوگا۔

  • بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہے، حافظ محمد سعید

    بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہے، حافظ محمد سعید

    ملتان: امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے اور امریکہ کی شے پر سب ہو رہا ہے۔

    شاہی عید گاہ گراؤنڈ ملتان میں سانحہ پشاور کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان بارڈر پر قندھار سے لیکر لوگڑ تک 22 قونصلیٹ قائم ہیں جو کہ دہشت گردی کے اڈے ہیں۔

    پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے وہاں جا کر پناہ لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پھانسیوں سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے جرم ثابت ہونے پر تمام دہشت گردوں کو بلا تقریق پھانسیوں پر چڑھا دیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انڈیا افغانستان اور امریکہ سے کھل کر بات کی جائے اور تمام پالیسوں کی بنیاد پاکستان کی بقا اور دفاع ہونا چاہیئے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا پر امن ملک اور تمام عالم اسلام کو ساتھ لیکر کھڑا ہو جائے اور ایک اسلامی قوت بن کر دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔

  • مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔

  • فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہرِقاتل ہے، حافظ محمد سعید

    فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہرِقاتل ہے، حافظ محمد سعید

    لاہور : امیرجماعة الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو آپس کے لڑائی جھگڑوں اور فسادات میں الجھانا چاہتی ہیں۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔

    مسجدالقادسیہ میں خطبہ جمعہ میں حافظ سعید نے کہا کہ کفار کشمیرو فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے،اس پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کررہے ہیں ۔ حافظ سعید نے علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے کی اپیل کی۔