Tag: Hafiz Sheikh

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ملک میں تیل کی تلاش اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ملک میں تیل کی تلاش اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری

    اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں تیل کی تلاش اور پیداواربڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرات توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کی تجویز پر ملک میں تیل کی تلاش اور پیداواربڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں توسیع ، تجدید ، منسوخی اور دیگر ضمنی امور سے متعلق اٹھارہ ملکی قوانین اور ان سے جڑے لگ بھگ پچیس قانونی مراحل کو آسان اور سادہ بنانے کے لیے انرجی ٹاسک فورس اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجویز کردہ ترمیمات اور ان ترمیمات کو متعلقہ قوانین میں ضم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے ایف بی آر کی تجویز پر ’ایف بی آر ریفنڈ سیٹلمنٹ کمپنی لمیٹڈ‘ کے تحت جاری کردہ 30 ارب روپے کے بانڈز کے عوض اتنی ہی رقم کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی ادائیگی اور چیکوں کی صورت میں سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی منظوری دی۔

    ای سی سی نے کامرس ڈویژن کی تجویز پر زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ سیکٹر کو’ایکسپورٹ اوری اینٹڈ سیکٹرز جس میں کپڑا، قالین بانی، چمڑا، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی شامل ہیں‘، کا نام دینے کی منظوری دے دی۔

    ای سی سی نے وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی تجویز پر تھل نووا پاور تھر لمیٹڈ اور تھر انرجی لمیٹڈ منصوبوں کے نفاذ کے لیے کیے گئے باہمی معاہدہ جات میں حکومت کی جانب سے ان دونوں منصوبوں کو 400 دنوں کے اندر ختم کرنے کے استحقاق کی مدت کو بڑھا کر490 دن کرنے کے ای سی سی کے فیصلہ کی تکمیل کے لیے متعلقہ معاہدہ جات میں مجوزہ شق شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

  • معاشی مسائل سے نجات کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں، حفیظ شیخ

    معاشی مسائل سے نجات کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں، حفیظ شیخ

    اسلام آباد : مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا عالمی اورایشین ڈویلپمنٹ بینکوں سےکم شرح سودپر 2 تا 3 ارب ڈالرملنےکی توقع ہے، ہم معاشی استحکام کی جانب آرہے ہیں، بجٹ میں اولین ترجیح عام آدمی کوریلیف دیناہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سربراہی میں وفد نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ، وفد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیرمملکت ریونیو اور مشیر ٹیکسٹائل شامل تھے۔

    ملاقات میں حکومتی وفد کو بزنس کیمونٹی نے اپنے مسائل سےمتعلق آگاہ کیا اور بجٹ سےمتعلق حکومت کوتجاویزبھی دیں۔

    اس موقع پر مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا عالمی بینک،ایشیائی ترقیاتی بینک سےبھی کم شرح سودپرقرض ملےگا، دونوں بینکوں سے 2 تا 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

    حفیظ شیخ کا کہنا تھا معاشی مضبوطی کیلئےلانگ ٹرم پالیساں بنائی جارہی ہیں، ہم معاشی استحکام کی جانب آرہےہیں، تحریک انصاف نےاقتدارسنبھالاتومعاشی حالات اچھےنہیں تھے۔

    مشیرخزانہ نے کہا پاکستان کامشکل وقت گزرچکا، نان فائلرصنعتکاروں کےگیس اوربجلی کےکنکشن کاٹ دیں گے، ٹیکسٹائل کی 5صنعتوں پرٹیکس عائدکرنےکی تجویززیرغورہے، ٹیکسزمیں بعض صنعتوں کوریلیف دیاجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا معاشی مسائل سےنجات کیلئےمشکل فیصلےکیےجارہےہیں، بجٹ میں اولین ترجیح عام آدمی کوریلیف دیناہے۔

    بزنس کیمونٹی سےجوبھی وعدےکیےان کوپوراکریں گے، گورنرپنجاب


    گورنرپنجاب کا کہنا تھا بزنس کیمونٹی سےجوبھی وعدےکیےان کوپوراکریں گے، ملکی ترقی کیلئےحکومت اوربزنس کیمونٹی ایک پیج پرہے، پہلی حکومت ہے جو شارٹ کی بجائے لانگ ٹرم پالیساں بنا رہی ہے۔

    معاشی چیلنج سےنمٹنےکیلئےٹیکس ریونیومیں اضافہ ضروری ہے، حماداظہر


    وزیرمملکت ریونیو حماداظہر نے کہا وفاق جوٹیکس جمع کرتاہےاس کا57فیصدصوبوں کو چلاجاتے ہیں، معاشی چیلنج سےنمٹنےکیلئےٹیکس ریونیومیں اضافہ ضروری ہے۔

  • حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد:حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، مختلف محکموں اور وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس کیم منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے، ای سی سی اجلاس کا ایجنڈا 16 نکات پر مشتمل ہے۔

    ایجنڈے میں مختلف محکموں اوروزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس شامل ہیں جبکہ نارکوٹکس کنٹرول، کیبنٹ، صنعت وپیداوار، داخلہ، توانائی و دیگر بھی شامل ہیں۔

    اجلاس میں حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا معاملہ، ایرا کے زیر تعمیر منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا جبکہ ایرا کے منصوبے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی گرانٹ سے بن رہے ہیں۔

    کے الیکٹریک سے 150میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں3روپے سبسڈی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

  • اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدارت کریں گے، وزارت داخلہ کےلئے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے متعلق پلان پیش کیا جائےگا ،اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی سمری پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری پیش کی جائے گی اور وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ اور نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کے لیے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔

    ایجنڈے کے مطابق ای ای او بی آئی کے رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ جنوبی وزیرستان خاصہ دار فورس کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے لیے ضمنی گرانٹس کا معاملہ زیر غور آئے گا اور تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری پیش کی جائےگی۔