Tag: hafizabad accident

  • حافظ آباد: رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

    حافظ آباد: رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

    حافظ آباد: گجرانوالہ روڈ پر رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھڑی شاہ رحمان سے واپس جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم ہوگیا۔ مبینہ طور پر رکشے میں ہیڈ لائٹ نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

    تصادم کے بعد دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

    زخمیوں میں گجرانوالہ کے رہائشی شعبان، عامر اور محبوب شامل ہیں۔

  • حافظ آباد: نشئی شوہر نے  بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    حافظ آباد: نشئی شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    حافظ آباد: نشے کے عادی نے بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک کر درندگی کی حد کردی،  پولیس نے ظالم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ظالم شوہر نے بیوی پر قیامت توڑ دی اور نشے کی لت نے اپنا ہی گھر اجاڑ ڈالا، بے حس شوہر نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیوی پر تیزاب پھینک کر درندگی کی انتہا کردی۔

    حافظ آباد کے محلہ ڈھاب والا میں نشئی شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب ڈال کر اسے بری طرح جھلسا دیا، ۔اس دوران دو بچوں پر بھی تیزاب کے چھنٹے گرے جس سے وہ بھی زخمی ہو گئے ۔

    خاتون اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اہل محلہ کا کہنا تھا کہ اعظم نشے کا عادی ہے اور اکثر اپنی بیوی کو مارتا پیٹتا رہتا تھا، بے بسی کی تصویر بنے معصوم بچوں کو خوفناک حادثے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔