Tag: Haider Abbas Rizvi

  • حکومت تحریک انصاف کو ووٹرز بھی فراہم کرے،  حیدرعباس رضوی

    حکومت تحریک انصاف کو ووٹرز بھی فراہم کرے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنماءحیدرعباس رضوی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف جوزبان استعمال کی گئی اس پرعدالت جائیں گے، این اے 246سے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات کے جواب میں ایم کیو ایم کی جانب سے این اے 246 کے امید وار کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری کے ہمراہ سینئر رہنماء حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ مخالفین الیکشن سے فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔

    حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی میدان سے کو بھاگنےنہیں دیں گے انہوں نے فیصل واوڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی جماعت کو برساتی مینڈک قراردے دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو حلقے سے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے ووٹر کہاں سے لائے گی حکومت پی ٹی آئی کو سیکورٹی کے ساتھ ووٹربھی فراہم کرے۔

    حلقہ این اے 246 کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف منفی پروپیگنڈا کرکے انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے دعوے پربھی غورکررہے ہیں۔

    اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ گالیاں دینا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، بینک ڈیفالٹرگاڑیوں میں بیٹھ کرتبدیلی کانعرہ لگایا جارہا ہے۔

    ایم کیوایم کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    پارٹی کی جانب سے پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کریم آباد حملے میں ایم کیوایم کے ملوث ہونے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قراردےدیا۔

  • الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ایم کیو ایم کے کارکن رفیق راجپوت کو ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے ،ایم کیو ایم کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود آباد سیکٹرانچارج رفیق راجپوت کی گرفتاری کو سازش قرار دیا، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے کہا کہ رفیق راجپوت پر سانحہ بارہ مئی سمیت بے بنیاد الزامات لگا کر اسے ملزم بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک گیر جماعت ہے، اسے بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنماء حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی دیگر جماعتوں کی طرح آزادی دی جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بارہ مئی کے پُرتشدد واقعات کا ایک ملزم سات سال بعد گرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عبدالرفیق عرف کائیں ایم کیوایم محمودآباد سیکٹر کا انچارج اور بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے، جس کا وہ اعتراف بھی کرچکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور زمینوں پرقبضے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عبدالرفیق نے رئیس مما سمیت دیگر ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دینے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والے اسلحہ چھپانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ملزم عبدالرفیق کائیں کو آج عدالت میں پیش کیاجائے گا اور محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل وغارت گری ہوئی تھی۔

  • کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کے کوآرڈنیٹر سلمان کاظمی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نفرت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ سلمان کاظمی چھوٹا بھائی اور بیٹا تھا، قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی کا جانثار کارکن تھا، ساری زندگی تحریک کیلئے قربانیاں دیں، ظالم دہشتگردوں نے شہید کردیا۔

    حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ مصلحت کے نام پر کراچی میں شیعہ سنی فرقہ وارانہ فساد کرایا جارہا ہے،الطاف حسین کی اتحاد بین الامسلمین اور بین المذاہب کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، دہشتگردوں کو روکنے والا کوئی ہاتھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، لائرز اور پروفیسرز کے بعد ان کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ ایسی مذموم کاروائیوں کی بھرپورمذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف، وزیرِاعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکاروائی کریں۔

  • حالات کی بہتری کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ، حیدر عباس

    حالات کی بہتری کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ، حیدر عباس

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عبا س رضوی نے کہا ہے کہ حالت کی بہتری کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ، ہماری کوشش ہے کہ صورتحال بہتری کی جانب جا سکے۔

    مذاکرات کی کوشش کے بعد اے آروائی سے خصوصی بات کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کمیٹی جب پنڈال میں پہنچی تو طاہر القادری خطاب کے لئے اسٹیج پر چلے گئے تھے،اس لئے بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی دس اپوزیشن جماعتوں نے بنائی ہے اور پاکستان عوامی تحریک سے کسی کا یہ پہلا رابطہ ہے، انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے پی اے ٹی کو حکومت کے ہاتھوں محبوس ہونےسے نکالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ صورتحال بہتری کی طرف جاسکے، حیدر عبا س رضوی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا رویہ برادرانہ تھا اور وہ صورتحال بہتر ہونے تک کوشش کرتے رہیں گے۔

  • طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے،حیدر عباس رضوی

    طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے،حیدر عباس رضوی

    لاہور: ایم کیو ایم کے رہنماحیدرعباس رضوی کہتے ہیں کہ ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لے رہیں ہیں اور طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

    ایم کیوایم کاوفدسانحہ ماڈل ٹاؤن پرتعزیت کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملنے منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کاکہناتھا ایم کیوایم نے ہمیشہ علامہ طاہرالقادری کی سوچ کی حمایت کی،حیدرعباس رضوی نے بتایا ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں کوئی بھی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے بتایا یوم انقلاب کی کال کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔

    حیدرعباس رضوی کاکہناتھااسلام آباد میں فوج بلانے کے کیا فوائد ہیں اس کاپتہ توبعد میں چلے گالیکن ایسا کچھ نہیں ہوناچاہئے جس سے جمہوریت کودھچکالگے۔

  • کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

    کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

    حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔

  • الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور،مبلغ اور مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کےداماد مبارک رضا کاظمی کےسفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نےعلامہ طالب جوہری سمیت مبارک رضا کاظمی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سےدلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرسوالیہ نشان ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا ہےکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کےباوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،سفاک قاتلوں اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف موٴثرکارروائی کے بجائے امن وامان کی بہتری کے کھوکھلےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مبارک رضا کاظمی شہیدکےقاتلوں کو گرفتارکرکےسخت ترین سزا دی جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول صدیقی اور حیدرعباس رضوی نے بھی علامہ طالب جوہری کے گھرجا کران سے تعزیت کی اس موقع پرانکا کہنا تھا کراچی میں روزانہ آٹھ سے دس لاشیں گرر ہی ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں۔