Tag: Haider al-Abadi

  • بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد میں 3 بم دھماکے، 32 افراد جاں بحق 68 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت میں شیعہ اکثریتی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 68 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تین میں سے دو بم دھماکے بغداد کے علاقے باب الشرغی میں ہوئے جن کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوئے ، مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری دشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تیسرا دھماکہ بغداد کے علاقے باب المعظم میں ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں دھماکوں میں مجموعی طور پر 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی عوام کی زندگیاں آسان بنانے کے لئے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کمانڈرز کو شہر سے سیاسی جماعتوں اورملیشیاوٗں کی جانب سے قائم نوگو زون ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • شیعہ ملیشیا ’داعش‘ سے رمادی واپس چھیننے کے لئے تیار

    شیعہ ملیشیا ’داعش‘ سے رمادی واپس چھیننے کے لئے تیار

    بغداد: عراقی شہر رمادی کو داعش کے تسلط سے چھڑانے کے لئے ہزاروں جنگجوؤں پرمشتمل شیعہ ملیشیا گروہ نے داعش کو فیصلہ کن ضرب لگانے کی تیاری مکمل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق 3000 کے لگ بھگ جنگجوؤں پر مشتمل ملیشیا نے رمادی کے قریب ایک ملٹری بیس پر اپنی صفیں درست کرلی ہیں اور وہ کسی بھی وقت داعش کا سامن کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے سنی اکثریتی علاقے کو داعش کے تسلط سے چھڑانے کے لئے شیعہ ملیشیاؤں کو بھیجنا فرقہ ورانہ تعصب کو ہوا دے سکتا ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ رمادی کو داعش سے واپس لینا چند دنوں کا معاملہ ہے حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شہرپرداعش کے حملے کے دوران 500 سے شائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اکثریت شہر چھوڑ کر نقل مکانی کرگئی۔

    انبرصوبے کے کاؤنسل صباح کرہوت کا کہنا ہے کہ شیعہ ملیشیا اس وقت ہبانیہ نامی ملٹری بیس میں فوری ایکشن کے لئے تیار ہے۔

  • عراق کے نُو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

    عراق کے نُو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا

    عراق: نو منتخب وزیرِاعظم حیدر العبادی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    عراقی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد حیدر العبادی نے با ضابطہ طور پر نئے عراقی وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک سو ستتر ارکان نے متفقہ طور پر حیدر العبادی کو اعتماد کا ووٹ دیا جبکہ پارلیمنٹ نے دو نائب صدور اور تین نائب وزرائے اعظم سمیت کابینہ کی منظوری بھی دی۔

    سابق وزیرِ اعظم نوری المالکی کو ملک کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، نو منتخب وزیرِاعظم کا کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شدت پسند تنطیم داعش کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔