Tag: Haiderabad

  • پی ٹی آئی رہنما ہنگورو کا ساتھیوں کے ساتھ حیدر آباد میں تھانے پر دھاوا

    پی ٹی آئی رہنما ہنگورو کا ساتھیوں کے ساتھ حیدر آباد میں تھانے پر دھاوا

    حیدرآباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی ہنگورو نے ساتھیوں کے ساتھ حیدر آباد میں تھانے پر دھاوا بول دیا، پولیس کو ٹھیک کرنے کی دھمکیاں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرکاری اہل کاروں کو دھونس دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدر آباد میں ہنگورو نے اپنے ساتھیوں سمیت تھانے کے عملے کو دھمکایا۔

    [bs-quote quote=”پارٹی قیادت نے علی ہنگورو کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تحریکِ انصاف کے رہنما نے کار حادثے میں ملوث ملزم کو چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو دھمکیاں دیں، تھانے میں ہنگامہ مچانے پر پارٹی قیادت نے بھی ایکشن لے لیا۔

    علی ہنگورو نے حیدر آباد میں تھانے کے اندر سگریٹ نوشی بھی کی، پولیس اہل کاروں نے انھیں روکا تو ان کے ساتھ بد تمیزی کرتے ہوئے کہا ’سگریٹ پی رہا ہوں چرس نہیں۔‘

    تھانے میں علی ہنگورو کی ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی قیادت نے فوری ایکشن لے لیا، رہنما کو شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  شہری پر تشدد ، تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی


    واضح رہے کہ حیدر آباد میں کار حادثے کا مذکورہ واقعہ دو دن قبل رات کے وقت پیش آیا تھا، ایک شخص نے تیز رفتاری سے کار ڈرائیو کرتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا دی تھی۔

    مکی شاہ اسٹیشن کے تھانے کے اہل کاروں نے حادثے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا تھا جس پر پی ٹی آئی حیدر آباد کے رہنما علی ہنگورو نے تھانے جا کر بد تمیزی کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

  • ڈی جی نیب کراچی 11 مئی کوحیدر آباد میں کُھلی کچہری کریں گے

    ڈی جی نیب کراچی 11 مئی کوحیدر آباد میں کُھلی کچہری کریں گے

    کراچی: قومی احتساب بیورو کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد الطاف باوانی 11 مئی کوحیدرآباد میں کُھلی کچہری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدر آباد میں چیئرمین نیب کی ہدایات پر ایک کھلی کچہری قائم کی جارہی ہے۔

    کھلی کچہری میں ڈی جی نیب کراچی و دیگر افسران کرپشن پرعوامی شکایات وصول کریں گے، ترجمان نیب نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگی، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

    نیب اعلامیے کے مطابق عوام ذاتی شکایات جمع کرانے سے گریز کریں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے اہل کاروں اور افسران کی نشان دہی کریں۔

    نوازشریف کے خلاف میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کررہے ہیں، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں‌ رکھتے: نیب

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں سرکاری منصوبوں اور کاموں میں خورد برد کی شکایات جمع کرائی جاسکتی ہیں، درج ہونے والی درست شکایات پر نیب قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدر آباد : ذوالفقارمرزا کیخلاف مظاہرہ، آصف زرداری کے حق میں نعرے

    حیدرآباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان ہاتھوں میں بینرز اٹھائے شریک چیئرمین آصف زرداری کے حق میں جبکہ ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔.

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگاکر احسان فراموشی کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنی قیادت کے خلاف ایسے نازیبا الفاظ برداشت نہیں کریں گے، ذوالفقار مرزا اپنی زبان کو لگام دیں بصورت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان ملک بھر میں ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاج کریں گے۔