Tag: Haidry market

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

  • حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    حیدری مارکیٹ: سنارکی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی

    کراچی :ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر با آسانی فرار، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ میں سنار کی دکا ن سے چار ڈاکو لاکھو ں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہوتے ہی دکانداروں کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا لیا، دکان میں موجود افراد کو زدوکوب کرکے بٹھادیا۔

    اس دوران ڈاکوؤں نے شو کیس میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کی مالیت کا سونا اور زیورات لوٹ لیا۔ دکانداروں نے  پولیس کو بتایا کہ دو مرد اور دو خواتین ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اورلوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔